نوازشریف کے رویے سے لگتا ہے واپس نہیں آئینگے :شاہ محمود

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
293306-shahmehmoodqureshinawazQaziUsman-1321518308-289-640x480.jpg

اسلام آباد،ملتان (سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوازشریف صاحب ثروت ہیں، رویے سے لگتا ہے کہ وہ واپس نہیں آئینگے ،وائٹ ہائوس ملتان میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنا ختم کرنا جے یو آئی کا اچھا فیصلہ ہے ۔ دھرنے کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پس پشت چلا گیا تھا۔مولانا کا شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں ہے ۔نوازشریف کی نیت پر شبہ نہیں ہے ۔

بانڈ کامعاملہ سیاست نہیں، قانونی ہے ،ن لیگ کو اختیار وہ اسے عدالت میں چیلنج کرسکتی ہے ۔ کسی سزا یافتہ ملزم کو بیرون ملک جانے کی مثال نہیں ملتی۔

دریں اثنا گزشتہ روز اپنے ماموں زاد نواب ریاض حسین قریشی کی قل خوانی کے موقع پر شرکاسے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وائٹ ہائوس ملتان کی اپنی ایک تاریخ ہے ۔ اس گھر میں ملک بھر سے سائنسدانوں کو بلایا گیا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ قبل ازیں نواب ریاض حسین قریشی کی قل خوانی ان کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس ملتان میں ادا کی گئی۔ شاہ محمود نے قل خوانی کے بعد دعا کرائی اورریاض حسین قریشی کے بڑے صاحبزادے حسن حسین قریشی کی دستار بندی کی ۔

 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
شاہ جی لگتا نہیں بلکہ ہونا بھی ایسے ہی ہے ان کنجروں کے ہاتھوں تو سعودی عرب والے بھی بڑے بے عزت ہو چکے ہیں