"نعمان نیاز کو معاف کردیا ہے لیکن۔۔۔"- شعیب اختر

shoaib-interview-nauman-2134.jpg


نجی ٹی وی کے پروگرام میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو اسی دن معاف کردیا تھاجس دن اس نے بدتمیزی کی تھی۔ میں نے کہا کہ میں اس سے آگے نہیں جاسکتا، اب جو عوام فیصلہ کرتی ہے جو اس نے بھگتنا ہے، بھگتے۔

اینکر کے سوال کہ اگر پی ٹی وی انہیں واپس رکھے تو آپکو کوئی اعتراض نہیں؟ جس پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ میرا اس سے کیا تعلق واسطہ؟ میں کسی کا رزق چھیننے تھوڑی آیا ہوں۔

شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے انکوائری نے بلایا ، میں نے کہا کہ ٹی وی فوٹیج ہے، دیکھنا ہے تو دیکھ لو، میں نہیں آؤں گا۔


راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ کل کو یہ بابراعظم کے ساتھ نہ ہو، شاہین شاہ آفریدی کیساتھ ایسا نہ ہو، کل کو کوئی اینکر انہیں یہ نہ کہہ دے کہ چپ کرو یہاں پہ۔۔ بابراعظم میرا برانڈ ہے، شاہین شاہ آفریدی میرا برانڈ ہے، پی ٹی وی سپورٹس میرا برانڈ ہے۔میں نہ پی ٹی وی سپورٹس کو، نہ بابراعظم کو، نہ شاہین آفریدی کو خراب ہوتے دیکھ سکتا ہوں۔

دوسری جانب پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی کے شو میں میزبان نعمان نیاز کے ساتھ تنازعہ کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرے دل میں کسی کیلئے کوئی نفرت نہیں۔ میں نے معاملے کو کور اپ کرنے کی کوشش کی اور ایک گھنٹہ دیا لیکن اس نے (نعمان نیاز)معافی نہیں مانگی۔

https://twitter.com/x/status/1456326314693169154
شیعب اختر کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے ساتھ پہلے بھی کئی دفعہ بدتمیزی کی سینئر کھلاڑیوں نے لیکن میں نے کبھی ری ایکشن نہیں دیا۔میرے دل میں کسی کیلئے کوئی نفرت نہیں۔