نسوار رکھنا جرم تصور ہوگا، اینٹی نارکوٹکس نے بڑی پابندی عائد کر دی

2naswarban.jpg

نسوار استعمال کرنے والے ہوشیار ہو جائیں، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب بتایا جا رہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں نسوار (کچےتمباکو) کو بھی منشیات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان سے عرب ممالک کا سفر کرنے والے اب نسوار نہیں لیجا سکیں گے اور برآمدگی پر اس ملک کے قانون کے مطابق سزا بھی ملے گی۔ اس سلسلے میں اے این ایف نے پاکستانیوں کو ہدایات جاری کر دیں اور ہدایت کی ہے کہ گلف ممالک جانے والے اب اپنے ساتھ نسوار ہرگز مت لیکر جائیں۔


اے این ایف نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے ایئرپورٹس پر بینر آویزاں کر دیئے ہیں جن میں مسافروں کو سختی سے تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ نسوار کا بیرون ممالک لیجانے کی کوشش بھی مت کریں۔

سوشل میڈیا پراینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی جانب سے گردش کرنے والے ایک پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کی سر زمین پر اگر کسی مسافر کے سامان سے نسوار برآمد ہوئی تو اْسے نئے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔

FIKvdPcXoAQD-dl
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
میں تو دھاگے کا سرنامہ دیکھ کر ڈر سا گیا تھا. کہیں پکڑے ہی نہ جائیں
 

Res1Pect

Minister (2k+ posts)
نسوار کی وفات .... اس سلسلے میں کے پی کے میں تین دن کا سوگ پورے عقیدت و احترام سے منایا جائے گا