ناشکری قوم اور دھونی

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ناشکری قوم کا زکر سنتے ہی اکثر پاکستانی اپنے آپ کو مخاطب سمجھ کر سر کھجانے لگتے ہیں مگر میری مراد ناشکری قوم سے انڈین ہیں جو ان دنوں دھونی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوے ہیں۔ کوی کہہ رہا ہے کہ جدیجا انسٹھ بالز پر سستر رنز کی اننگ کھیل سکتا تھا تو دھونی وہاں کیوں جلیبیاں نکالتا رہا؟
کوی کہہ رہا ہے کہ پچھلا ورلڈ کپ بھی دھونی نے ہروایا تھا اور موجودہ بھی لہذا دھونی کو نکال کر باہر پھینکنا چاہئے، کسی کو یہ شک ہے کہ سری نواسن سے تعلقات کی بنا پر دھونی انڈین ٹیم میں من مانیاں کروا رہا ہے
اگر کوی مجھے پوچھے تو کیویز کے خلاف دھونی فائیٹ بیک نہ کرتا تو انڈین ٹیم دو سو سے کم پر فارغ ہوجاتی
دھونی وہ کپتان ہے جس کو کمپیوٹرکی طرح ایک ایک اوور کا حساب معلوم ہوتا ہے، کہاں روکنا ہے اور کس باولر پر اٹیک کرنا ہے، کتنے رنز کی اوسط بنانی ہے اور کس اوور تک وکٹ بچانی ہے، دھونی نے انڈیا کو ورلڈ کپ جتوایا اور اس مقام پر لا کھڑا کیا کہ انڈیا یقینی طور پر دو مزید ورلڈکپ اپنے نام کرنے کے بہت قریب تھی،
دھونی نے اپنے کئریر کے عروج پر کپتانی ویرات کوہلی کے سپرد کرکے بڑے پن کا ثبوت بھی دیا لیکن میدان میں انڈیا ایک نہیں دو کپتانوں کے دماغ سے لڑتا رہا
دھونی نے انڈین کو دلیری دی جس کی وجہ سے آج انڈین جارحانہ کھیل کا دلفریب منظر پیش کرنے کے قابل ہوے، آج آسٹریلیا، انگلینڈ اور ساوتھ افریقہ بھی انڈین سے ڈرتے ہیں

موجودہ ورلڈ کپ میں دھونی کی ٹیم ناقابل شکست رہی اور صرف ایک میچ نیوزی لینڈ سے ہاری جبکہ انگلینڈ والا میچ انڈین ٹیم نے کسی خاص بندے کے حکم پر خود ہارنے کا فیصلہ کیا

اس کے باوجود انڈین ٹیم سیمی فائینلز لسٹ میں سب سے اوپر تھی، اس سے بڑھکر کسی ملک کو اپنی ٹیم سے کیا توقعات ہوسکتی ہیں کہ ورلڈ کپ میں انکی ٹیم نمبر ون ہو اور ورلڈ کپ جیتنے سے صرف دو میچ دوری پر کھڑی ہو ، ہماری قوم تو سوگ منا رہی تھی کیونکہ ہم تو اس دوڑ سے ہی باہر ہوچکے تھے
اگر انڈیا سیمی فائنل جیت جاتی تو ورلد کپ بھی اسی کا ہوتا اور تب کوی بھی دھونی کے خلاف انگلی نہ اٹھاتا مگر دھونی کی بری قسمت کہ وہ سیمی فائنل میں انڈیا کو جتوا نہ سکا کیونکہ وہ تقدیر کے ترتیب دیئے گئے سسٹم کو ڈی ریل کرنے کی غلطی کربیٹھا تھا
پاکستان کو پوائنٹس کے حساب سے سیمی میں آنے دیا جاتا تو انڈیا بہت آسانی سے یہ میچ جیت سکتا تھا مگر تقدیر کے کھیل میں دخل اندازی کرکے انڈیا نے اپنے آپ کو باہر کروا لیا

دھونی ایک نیچرل بیٹسمین ہے مگر ساتھ میں کیپنگ کے فرائض انجام دیتے ہوے ٹیم کو ایک اضافی بیٹسمین کا ایڈوانٹیج بھی دلا دیتا ہے، کاش دھونی جیسا کیپر اور بلے باز پاکستان کے پا س ایک ہی ہوتا ، اور اگر دھونی اپنی ایج کی وجہ سے کیپنگ نہ بھی کر پاتا تو ایسے عظیم بلے باز کو بطور مڈل آرڈر بیٹسمین ٹیم میں رکھا جاتا
دھونی کو خراب پرفارمنس پر نکالنے کی باتیں کرنے والے سخت ناشکرے اور جاہل ہیں، کیونکہ جو میچ وہ دھونی کے سر ڈال رہے ہیں اس میں چوبیس پر چاروں بلے باز ڈھیر ہوچکے تھے یہ دھونی ہی تھا جو آخری اوور تک فائیٹ کرتا رہا، پھر دھونی آوٹ بھی بہت عجیب انداز میں ہوا یعنی لگتا تھا کہ قسمت نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے
میں دھونی کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ انڈیا چھوڑ کر پاکستان آجاے اور پاکستانی ٹیم کی قیادت کرتے ہوے جتنی دیرچاہے کھیلے ہم اس کو اس کی حیرت انگیز صلاحیتوں کے صلے میں تاحیات کپتانی دینے کو تیار ہیں
انڈینز نے تمہاری قدر نہیں کی انکو زعم ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما اور راہل دھونی کے بغیر پتا نہیں کیا توڑ لائیں گے، دھونی کے جانے کے بعد ان کو اپنی اوقات کا پتا چل جاے گا
ویلکم دھونی
 
Last edited:

Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)
he should retire last year, he is not young any more and cannot bat with impressive strike rate in depth overs, no one can fight against time and age
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
he should retire last year, he is not young any more and cannot bat with impressive strike rate in depth overs, no one can fight against time and age
ساتویں نمبر پر آنے والا سینچریاں نہیں کیا کرتا اور نہ ہی اینڈ پر اتنے اوورز باقی ہوتے ہیں ، پھر بھی دھونی پچاس سے اوپر کھیل کر رن آوٹ ہوا، ایسی تھرو شاز ونادر ہی کبھی وکٹس کو لگتی ہے اگر دھونی آوٹ نہ ہوتا تو جسطرح اس نے اوور کی پہلی ہی بال پر چھکا مار کر باولر کی سٹی گم کردی تھی وہ اٹھارہ رنز تو شاید ایک ہی اوور کی مار تھے
دھونی کا سٹرائیک ریٹ کوہلی اور دوسرے ریگولر بلے بازوں سے کم نہیں ہے
 
Last edited:

Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)
ساتویں نمبر پر آنے والا سینچریاں نہیں کرتا اور نہ ہی اتنے اوورز باقی ہوتے ہیں ، پھر بھی دھونی پچاس سے اوپر کھیل کر رن آوٹ ہوا، ایسی تھرو شائد ایک ہزار میں سے ایک وکٹس کو لگتی ہے اگر دھونی آوٹ نہ ہوتا تو جسطرح اس نے اوور کی پہلی ہی بال پر چھکا مار کر باولر کی سٹی گم کردی تھی وہ اٹھارہ رنز تو شاید ایک ہی اوور کی مار تھے
دھونی کا سٹرائیک ریٹ کوہلی اور دوسرے ریگولر بلے بازوں سے کم نہیں ہے
bhai behas ka faida nahi, mae kai matches reference me de skta hun jaha us se ab batting nae hui, there are so many young keepers that should now come forward to be nourished and be matured for upcoming big events
 
INDUS1

MPA (400+ posts)
ناشکری قوم کا زکر سنتے ہی اکثر پاکستانی اپنے آپ کو مخاطب سمجھ کر سر کھجانے لگتے ہیں مگر میری مراد ناشکری قوم سے انڈین ہیں جو ان دنوں دھونی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوے ہیں۔ کوی کہہ رہا ہے کہ جدیجا انسٹھ بالز پر سستر رنز کی اننگ کھیل سکتا تھا تو دھونی وہاں کیوں جلیبیاں نکالتا رہا؟ کوی کہہ رہا ہے کہ پچھلا ورلڈ کپ بھی دھونی نے ہروایا تھا اور موجودہ بھی لہذا دھونی کو نکال کر باہر پھینکنا چاہئے، کسی کو یہ شک ہے کہ سری نواسن سے تعلقات کی بنا پر دھونی انڈین ٹیم میں من مانیاں کروا رہا ہے
اگر کوی مجھے پوچھے تو کیویز کے خلاف دھونی فائیٹ بیک نہ کرتا تو انڈین ٹیم دو سو سے کم پر فارغ ہوجاتی
دھونی وہ کپتان ہے جس کو کمپیوٹرکی طرح ایک ایک اوور کا حساب معلوم ہوتا ہے، کہاں روکنا ہے اور کس باولر پر اٹیک کرنا ہے، کتنے رنز کی اوسط بنانی ہے اور کس اوور تک وکٹ بچانی ہے، دھونی نے انڈیا کو ورلڈ کپ جتوایا اور اس مقام پر لا کھڑا کیا کہ انڈیا یقینی طور پر دو مزید ورلڈکپ فائنلز میں پنہچنے کے قریب تھی، دھونی نے اپنے کئریر کے عروج پر کپتانی ویرات کوہلی کے سپرد کرکے بڑے پن کا ثبوت بھی دیا لیکن میدان میں انڈیا ایک نہیں دو کپتانوں کے دماغ سے لڑتا رہا
دھونی نے انڈین کو دلیری دی جس کی وجہ سے آج انڈین جارحانہ کھیل کا دلفریب منظر پیش کرنے کے قابل ہوے، آج آسٹریلیا، انگلینڈ اور ساوتھ افریقہ بھی انڈین سے ڈرتے ہیں

موجودہ ورلڈ کپ میں دھونی کی ٹیم ناقابل شکست رہی اور صرف ایک میچ نیوزی لینڈ سے ہاری جبکہ انگلینڈ والا میچ انڈین ٹیم نے کسی خاص بندے کے حکم پر خود ہارنے کا فیصلہ کیا
اس کے باوجود انڈین ٹیم سیمی فائینلز لسٹ میں سب سے اوپر تھی، اس سے بڑھکر کسی ملک کو اپنی ٹیم سے کیا توقعات ہوسکتی ہیں کہ ورلڈ کپ میں انکی ٹیم نمبر ون ہو اور ورلڈ کپ جیتنے سے صرف دو میچ دوری پر کھڑی ہو ، ہماری قوم تو سوگ منا رہی تھی کیونکہ ہم تو اس دوڑ سے ہی باہر ہوچکے تھے
اگر انڈیا سیمی فائنل جیت جاتی تو ورلد کپ بھی اسی کا ہوتا اور تب کوی بھی دھونی کے خلاف انگلی نہ اٹھاتا مگر دھونی کی بری قسمت کہ وہ سیمی فائنل میں انڈیا کو جتوا نہ سکا کیونکہ وہ تقدیر کے ترتیب دیئے گئے سسٹم کو ڈی ریل کرنے کی غلطی کربیٹھا تھا، پاکستان کو پوائنٹس کے حساب سے سیمی میں آنے دیا جاتا تو انڈیا بہت آسانی سے یہ میچ جیت سکتا تھا مگر تقدیر کے کھیل میں دخل اندازی کرکے انڈیا نے اپنے آپ کو باہر کروا لیا
دھونی ایک نیچرل بیٹسمین ہے مگر ساتھ میں کیپنگ کے فرائض انجام دیتے ہوے ٹیم کو ایک اضافی بیٹسمین شامل کرنے کا ایڈوانٹیج بھی دلا دیتا ہے، کاش دھونی جیسا کیپر اور بلے باز پاکستان کے پا س ایک ہی ہوتا ، اور اگر دھونی اپنی ایج کی وجہ سے کیپنگ نہ بھی کر پاتا تو ایسے عظیم بلے باز کو بطور مڈل آرڈر بیٹسمین ٹیم میں رکھا جاتا
دھونی کو پرفارمنس پر نکالنے کی باتیں کرنے والے سخت ناشکرے اور جاہل ہیں، کیونکہ جو میچ وہ دھونی کے سر ڈال رہے ہیں اس میں چوبیس پر چاروں بلے باز ڈھیر ہوچکے تھے یہ دھونی ہی تھا جو آخری اوور تک فائیٹ کرتا رہا، پھر دھونی آوٹ بھی بہت عجیب انداز میں ہوا یعنی لگتا تھا کہ قسمت نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے
میں دھونی کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ انڈیا چھوڑ کر پاکستان آجاے اور پاکستانی ٹیم کی قیادت کرتے ہوے جتنی دیرچاہے کھیلے ہم اس کو اس کی حیرت انگیز صلاحیتوں کے صلے میں تاحیات کپتانی دینے کو تیار ہیں
انڈینز نے تمہاری قدر نہیں کی انکو زعم ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما اور راہل دھونی کے بغیر پتا نہیں کیا توڑ لائیں گے، دھونی کے جانے کے بعد ان کو اپنی اوقات کا پتا چل جاے گا
ویلکم دھونی
BUBBAR SHAIR BHAI, aaj aap ki post parh kar aankhon main aansoo aa gaye, Allah bayshak aik PATWAARI ko bhi seedhi rah per laa sakta hai. Khush rahain aur aisi post likhtay raha karain.
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
bhai behas ka faida nahi, mae kai matches reference me de skta hun jaha us se ab batting nae hui, there are so many young keepers that should now come forward to be nourished and be matured for upcoming big events
مجھے بھی بحث کی عادت نہیں لیکن اپنی معلومات میں اضافہ کرو، جو ینگ کیپر انڈین ٹیم میں دھونی کی جگہ لینے والے ہیں وہ تینوں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیل رہے تھے اور کچھ بھی نہ کرپاے
آج انڈین کیپٹن پر بھی یہی تنقید ہورہی ہے کہ چار وکٹ کیپر سیمی فائنل میں کھلانے کا کیا مقصد تھا ؟اگر ایک اچھا بیٹسمین ڈالا جاتا جو دھونی کا ساتھ دیتا رہتا تو میچ جیت جاتے، سیمی فائنل پینٹ اور پانڈیا کے غلط سٹروکس کی وجہ سے ہارا نہ کہ دھونی کی وجہ سے
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
He was taking a lesson from Shoaib Malik and Hafeez
شعیب اور حفیظ نے تو کبھی غیرت مندی کا مظاہرہ کیا ہی نہیں، بس نالائقوں کی طرح بلا گھما کر وکٹس گنواتے اور ملک کی بے عزتی کرواتے رہے
 
zeeshankhan00

Politcal Worker (100+ posts)
There are 3 people I hate the most initially. But during the passage of time they made me their best admirer just because of their consistency, dedication & extreme hard work without caring public opinion & perception.
1. Misbah ul Haq
2. MS Dhoni
3. Imran Hashmi
?
 
boss

Senator (1k+ posts)
ٹیم انڈیا کی ہاری، گالیاں دھونی کو اس کے اپنے ملک کی عوام دے رہی اور پیٹ میں مڑوڑ اس جنگلی جانور ببر شیر کے اُٹھ رہے ہیں

توں کون میں اویں خوامخوہ

?