ناجائز جسمانی تعلق پر ایڈز کے علاوہ لگنے والی جان لیوا بیماری

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
کینسر کا خطرہ بڑھانے والی ایک اور بڑی وجہ سامنے آگئی

کینسر دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور 2018 میں اس کے ایک کروڑ 81 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے تھےاور 96 لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

5e4be3e43e1ec.jpg


کینسر کی متعدد اقسام ہیں اور متعدد وجوہات اس کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں مگر اب پہلی بار انکشاف ہوا ہے کہ جنسی بے راہ روی بھی اس کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی

اینجلا رسکن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شریک حیات کے علاوہ دیگر سے جسمانی تعلق کینسر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

اب تک سمجھا جاتا تھا کہ اس طرح کے تعلق سے ایچ آئی وی کا خطرہ بڑھتا ہے مگر پہلی بار انکشاف ہوا کہ یہ کینسر کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق مردوں کے مقابلے میں خواتین میں اس طرح کا رجحان ان خواتین کے مقابلے میں کینسر کا خطرہ دوگنا بڑھا سکتا ہے جو شریک حیات تک محدود رہتی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ مردوں میں 2 سے 4 خواتین سے تعلق کینسر کا خطرہ ان مردوں کے مقابلے میں 57 فیصد بڑھا سکتا ہے جو شریک حیات تک محدود رہتے ہیں جبکہ اس تعداد میں اضافے سے کینسر کا خطرہ 70 فیصد کے قریب پہنچ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ماضی کی تحقیق کو مدنظر رکھ کر ہمیں توقع تھی کہ اس طرح کا رجحان اور کینسر کے خطرے کے درمیان تعلق موجود ہے، کیونکہ یہ بات پہلے سامنے آچکی ہے کہ جنسی طور پر منتقل ہونے والے مخصوص امراض (ایس ٹی ڈی) متعدد اقسام کے کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب نتائج سے ثابت ہوگئی ہے کہ شریک حیات سے ہٹ کر دیگر سے جسمانی تعلق کینسر کا باعث بن سکتا ہے اور خواتین میں یہ خطرہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر ہونے والی ایک تحقیق کا ڈیٹا حاصل کیا جو کہ 5 ہزار 7 سو سے زائد افراد پر ہوئی تھی۔

اس تحقیق کے دوران ان افراد سے پوچھا گیا تھا کہ اپنی زندگی میں انہوں نے کتنے افراد سے جسمانی تعلق قائم کیے تھے اور ان کے جوابات کا موازنہ کینسر کی تشخیص کی تعداد سے کیا گیا۔

ان میں سے بیشتر افراد شادی شدہ تھے جبکہ 28 فیصد مرد اور 41 فیصد خواتین شریک حیات تک محدود رہے یا شادی نہیں، اسی طرح 22 فیصد مردوں اور 8 فیصد خواتین نے 10 یا اس سے زائد افراد سے تعلق کا اعتراف کیا۔

محققین کے مطابق ایس ٹی ڈی سے ہٹ کر زیادہ جسمانی تعلق قائم کرنے والے افراد میں دیگر نقصان دہ رویے بھی پائے جاتے ہیں، جیسے تمباکو نوشی، الکحل کا استعمال، یہ دونوں ہی کینسر کا خطرہ بڑھانے والے عناصر ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل بی ایم جے سیکسوئل اینڈ ری پروڈکٹیو ہیلتھ میں شائع ہوئے۔