میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں!!

bilalahmedkhan

Senator (1k+ posts)
405285-formerpresidentPervezMusharraf-1446886605-997-640x480.jpg

اسلام آباد: لال مسجد کے سابق نائب خطیب عبدالرشید غازی قتل کیس میں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

غازی عبدالرشید قتل کی کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادر میمن نے کی۔ سماعت کے موقع پر پرویز مشرف کے وکیل ملک طاہر ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کی کمر میں تکلیف ہے اور وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں جس کے باعث میڈیکل بورڈ نے انھیں مکمل آرام کا ہدایت کی ہے اس لئے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے لہذا انھیں نے حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جائے۔

دوسری جانب لال مسجد کے وکیل طارق اسد نے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم روز ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر مکے دکھاتا ہے لہذا جو میڈیکل عدالت میں پیش کیا گیا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیئے کہ آیا یہ میڈیکل رپورٹ اصل بھی ہے یا نہیں۔ طارق اسد کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں نہ ہی اسپتال کا ذکر ہے اور نہ ہی ڈاکٹرز کا بتایا گیا ہے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں نہ تو اسپتال کا نام ظاہر کیا گیا ہے اور نہ ہی ڈاکٹر کا نام اور ریمارکس۔ عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کو اسپتال اور ڈاکٹر کا نام بتانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔

سورس

Last edited by a moderator:

bilalahmedkhan

Senator (1k+ posts)
ایسے آدمی کو چاحیے فوج کھد ہی لٹکا دے نہی تو یہ جب تک زندہ رہے گا فوج کے لیے
شرمندگی کا باعث ہی بنے گا
 
barca

Prime Minister (20k+ posts)
آگ لگا کے ڈبو دیوار پر جا بیٹھا
پاکستان کا بیڑا اسی دن
غرق ہوگیا تھا جس دن اس نے این آر او کیا تھا

نواب سہراب کی کتاب
مونگ پھلی کا آخری دانہ
سے اقتباس
 
nesha

Minister (2k+ posts)
waqai dekh liya Mushi asal sher ha.. No PPP iska kuch bigarh sacki ovr Na Noora League..
ye apka jaali shair 1 cal pe dar jaata hai itna darpok hai to baaki logon ko tars aata hai iski buzdili dekh kar. is lye abhi tak kuch kaha nhy ksi ny
 
Chaudhry_1960

Minister (2k+ posts)
لگتا ہے نواز شریف کو پھر سے گاف پر بوٹ کھانے کا شوق ہو رہا ہے, کچھ لوگوں کو عزت راس ہی نہیں آتی, کیا سی فوج نال پنگا نہ لئیں ا
 
wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
​فکر نہ کرو اور دیکھتے جاؤ کہ اب مشی کی تشریف پر چھتر پڑنے کا وقت آگیا ہے

لگتا ہے نواز شریف کو پھر سے گاف پر بوٹ کھانے کا شوق ہو رہا ہے, کچھ لوگوں کو عزت راس ہی نہیں آتی, کیا سی فوج نال پنگا نہ لئیں ا
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
:13:کبھی کبھی عدلیہ اس قدر "فرینڈلی" ہو جاتی ہے ، یقین نہیں آتا

میڈیکل رپورٹ میں نا کسی ہسپتال کا ذکر ہے ، نا ہی ڈاکٹر کی تصدیق ہے ، اور معزز عدلیہ فرماتی ہے ، اگلی پیشی پر یہ دونوں انتظام لازمی کر کے آنا
بجاے اس کے ، رپورٹ فوری مسترد کر کے ، ملزم کو طلب کیا جاتا ، عدالت حکم دے رہی ہے ، اگلی بار دونوں نام ضرور بتا دینا ، اس بار کا مخول اچھا ہے
 
وہی میں کہتا ہوں اب غیبی طاقتوں کو اس کی حمایت بند کردینی
چاہیے یہ ڈرپوک کسی کے لئے شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں
بن سکتا
 
bilalahmedkhan

Senator (1k+ posts)
آگ لگا کے ڈبو دیوار پر جا بیٹھا
پاکستان کا بیڑا اسی دن
غرق ہوگیا تھا جس دن اس نے این آر او کیا تھا

نواب سہراب کی کتاب
مونگ پھلی کا آخری دانہ
سے اقتباس

میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں بس امی کہتی تھیں جو عدالت جاتا ہے
اسے سزا ملتی ہے اور میری امی نے مجھے ہمیشہ عدالت سے ڈرنے
اور دور رہنے کی تلقین کی بس انہی کے احترام میں یہ سب کر رہا ہوں

ویسے میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں "پرویز مشرف"
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

وہی میں کہتا ہوں اب غیبی طاقتوں کو اس کی حمایت بند کردینی
چاہیے یہ ڈرپوک کسی کے لئے شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں
بن سکتا

غیبی طاقتوں کی انا کا مسلہ ہے ، ایک مشرف ہی نہیں ادارے کی جواب دہی بھی ہونی ہے ، اسی لیے مشرف کی غیر اعلانیہ مدد جاری رہے گی
 
bilalahmedkhan

Senator (1k+ posts)
غیبی طاقتوں کی انا کا مسلہ ہے ، ایک مشرف ہی نہیں ادارے کی جواب دہی بھی ہونی ہے ، اسی لیے مشرف کی غیر اعلانیہ مدد جاری رہے گی

ایک رٹائرڈ بدنام زمانہ جنرل جو پاکستان میں دہشتگردی کا سب سے
زیادہ زمیدار ہے اور آج فوج کو اس کی ناقص حکمت عملیوں کی
وجہ سے ضرب عزب کرنا پڑ رہا ہے اسی کی وجہ سے را جیسی
گھٹیا ایجنسی کو اس ملک میں پنجے جمانے کا موقع ملا اور اب
عدالت میں الزامات کا سامنا کرنے سے بھی ڈرتا ہے تو پھر ایسے
بزدل شخص کو بچانے کا کیا فائدہ الٹا نقصان ہی ہے بلکہ جتنی اس
ادارے کی عزت و وقار میں اضافہ ہوگا اس کو سزا دینے سے اتنا
ہی لوگ سوال اٹھایئں گے اس کو نا سزا دینے پے.
 
Democrate

Chief Minister (5k+ posts)

ابھی ان بتوں میں دراڑیں پڑنا شروع ہوئی ہیں ،جب تک قوم میں اپنے بنیادی حقوق کہ بارے مکمل شعور حاصل نہیں کر لیتی یہ کسی نہ کسی نام سے قوم کا احتسال کرتے رہیں گے
لیکن مجھے امید ہے آزادی جمہور کا سورج ایک دن اس خطے پاک پر ضرور دستک دے گا،جس کی بنیادوں میں جمہوری اور عوامی سوچ رکھنے والوں کا خون ہے