میچ فکسڈ نہیں تھا :افغان ٹیم کی ناکامی پر شعیب اختر،سابق کھلاڑیوں کے تبصرے

shoaib.jpg


میچ فکسڈ نہیں تھا،پلاننگ ٹھیک نہیں تھی،افغان ٹیم کی ناکامی پرسابق کھلاڑیوں کے تبصرے

افغان کرکٹ ٹیم کی بھارتی ٹیم سے بدترین شکست پر میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آئے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کلپس اور تصاویر شیئر کرکے کہا جارہاہے کہ افغان ٹیم بک چکی ہے،جس پر تبصرے اور تجزیئے جاری ہیں،ٹوئٹر پر میچ فکسڈ کا ٹرینڈ بھی چلا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اس حوالے سے کہا کہ میچ فکسنگ والی کوئی بات نہیں، افغانستان ٹیم کی پلاننگ صحیح نہیں تھی،جیونیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان نے جتنی مصیبت میں ہمیں ڈالا اسکی نصف بھی بھارت کو نہیں ہوئی۔


شعیب اختر نے مزید کہا کہ میچ فکسنگ والی بات نہیں کرنی چاہیے،ایسی باتوں سے افغان ٹیم کو ملک جا کر کوئی نقصان ہو،افغانستان ٹیم کی پلاننگ صحیح نہیں تھی،یہ کہہ سکتے ہیں،افغان ٹیم کو حکومت کی جانب سے اتنی سپورٹ نہیں ملی،افغانستان کی کپتانی اور سلیکشن بھی بہتر نہیں۔

قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بولے کہ جب پریشر پڑتا ہے تو چھوٹی ٹیمیں لڑکھڑا جاتی ہیں،ایسے میں مجیب کی انجری کی وجہ سے بھی بہت فرق پڑا،افغان ٹیم نے ویسا نہیں کھیلا جیسا کھیلتی رہی ہے،پہلی بار بات ہورہی ہے کہ افغانستان سیمی فائنلز میں آسکتا ہے،بھارت میڈیم پیسرز کو اچھا کھیلتا ہے اور آج بھارت بہت اچھا کھیلا۔


پروگرام میں شریک سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے بھارت سے شکست کو محمد نبی کی خراب کپتانی قرار دیا،،محمد نبی نے آج اچھی کپتانی نہیں کی،راشد خان کو بہت تاخیر سے لایا گیا،انہوں نے کہا کہ بھارت نے 20،30 رنز زیادہ بنائے جبکہ افغانستان نے بیٹنگ بھی اچھی نہیں کی،کنڈیشنز بلے بازوں کے لیے بہت اچھی تھیں،افغان ٹیم نے بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی اچھی نہیں کی،ان کو 170رنز تک بنانے چاہیے تھے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے بھی جشنِ کرکٹ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال سے افغانستان ٹیم جیسا کھیلتی ہے ویسا نہیں کھیلی،افغانستان اپنی قابلیت اور اہلیت کے حساب سے نہیں کھیلا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 66 رنز سے شکست دی،گزشتہ روز کے میچ میں افغان کھلاڑی آغاز سے ہی ناقص کارکردگی دکھاتے نظر آئے جبکہ بھارت کو پہلی جیت نصیب ہوئی ہے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
یہ سب بھی اسے میچ فکسنگ ہی کہہ رہے ہیں لیکن دوسرے الفاظ میں۔۔۔اور اسی کو کرکٹ کا تجزیہ کہتے ہیں۔