میرے پاس خبر ہے،15 سے 20 دن میں الیکشن کا راستہ نکلے گا :شیخ رشید

irshad-bhati-and-sheikkh-rasheed.jpg

تحریک انصاف کی حکومت کے دوران وزیر داخلہ رہنے والے سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس خبر ہے، 31 مئی سے پہلے پہلے الیکشن کی اچھی خبریں ملیں گی۔

سابق وزیر داخلہ نے نجی چینل اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے کہا کہ بڑی عید کے قریب قریب الیکشن ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے، ہم انہیں کہتے ہیں کہ آپ سلیکٹڈ بھی ہو اور امپورٹڈ بھی ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمیں کہتے تھے الیکشن کرائیں، ہم کہتے تھے الیکشن وقت پر ہوں گے، آج ہم انہیں کہتے ہیں کہ الیکشن کرائیں یہ کہتے ہیں وقت پر کرائیں گے۔ سابق وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس خبر ہے جس بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ الیکشن ہو جائیں گے، 15 سے 20 دن میں الیکشن کا راستہ نکلے گا۔

انہوں نے موجودہ حکومت سے متعلق کہا یہ چاہے جتنی کابینہ بنالیں، الیکشن ملکی مفاد میں ہے، اگر ہم نہیں تو یہ بھی نہیں ہیں، کچھ لوگ راستے میں رکاوٹ ہیں جنہیں سمجھانے میں تھوڑا وقت لگ جائے گا، انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو سمجھایا ہے کہ حکومت سے اس لیے نہیں اتارا گیا کہ دوبارہ لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی بات کہہ رہا ہوں کہ اگر ہم نہیں رہے تو یہ بھی نہیں رہیں گے، لندن سے بیٹھ کر 14 مرتبہ گالیاں دی گئیں، گالیاں دینے والے آ سکتے ہیں تو عمران خان بھی آسکتا ہے، عمران خان کی کال سے پہلے معاملات حل کرنے میں فائدہ ہے، عمران خان نے کال دے دی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے جس دن اسلام آباد کی کال دی اندازہ لگالیں کیا ہوسکتا ہے، آج بھی دوستوں سے کہا ہے کہ کال سے پہلے معاملہ سیٹ کرلیں کیونکہ موجودہ امپورٹڈ حکمران بھاگ جائیں گے یہ ملک میں نہیں رکیں گے، آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے۔
 
aim

Citizen
میں بحثیت پاکستانی شہری ہونے کے ناطے شہباز شریف کو پاکستانی وزیر اعظم ماننے سے انکار کرتا ہوں میرا ضمیر کسی چور اور سزا یافتہ شخص کو اس قابل نہیں سمجھتا.

سب لوگ کاپی پیسٹ کرتے جائیں۔

ایک قوم، ایک ہی مطالبہ| #نئے_انتخابات
اہک قوم، ایک ہی نعرہ | #امپورٹڈحکومتنامنظور
ایک قوم، ایک ہی لیڈر | #عمران_خان
#MarchAgainstImportedGovt
#PakistanNeedsElections
 
ZS_Devil

Minister (2k+ posts)
You keep engaging in ugly propaganda items and baseless talking points.. You seem kind of an expert at this job - well done and good luck in this profession.
well i have make an assumption if you have followed khan and his rise and fall you can knew most of ugly things that pmln noon used to do now pti is doing that's not done by khan but by this mna
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
well i have make an assumption if you have followed khan and his rise and fall you can knew most of ugly things that pmln noon used to do now pti is doing that's not done by khan but by this mna
Leave else aside - that wont get you or me anywhere:
However you had made a comment against Sh. Rashid; Please let us know what's the basis of that comment, if anything more than your perception or bias or personal grudge? Of course, By targeting Sh. Rashid how do you aim to portray IK and his politics!!

It is an old ploy to target the people around to hit at the center and keep doing so, with or without material facts or bases. That's why I commended you for an expert in propaganda. Your expertise are praise worthy.
 
thanks for the acknowledgement but everyone has his own point of view for my aspect i think one who are in politics and are in every 2nd govt are the worst ones