میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے، فواد چوہدری

6fawadchaudhryahmqanakhayal.jpg

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک بارپھر میثاق معیشت کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئےتحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی کوئی ذی ہوش شخص حمایت نہیں کرسکتا،میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ کمیونسٹ نظام میں معاشی فریم ورک ایک ہوتا ہے،سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکھٹی ہوسکتی ہیں معاشی فریم ورک پر نہیں، انشااللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔

https://twitter.com/x/status/1558701847220989952
رہنما تحریک انصاف نے گزشتہ روز لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسےسےمتعلق کہا کہ ملک گیر تحریک کا آغاز ہوچکا ہے، گزشتہ روز لاہور جلسے میں لاکھوں پاکستانیوں نے حقیقی آزادی ملنے تک آزادی کےخواب کی تعبیرکو نامکمل قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے بطور اپوزیشن لیڈر بھی میثاق معیشت کی پیشکش کی تھی،آج میں بطور وزیراعظم دوبارہ یہ پیشکش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم درست سمت کی طرف سفر شروع کرنا ہوگا، ہمیں ملکی مفاد کو ذاتی مفاد اورانا کی بھینٹ چڑھنے نہیں دینا چاہیے ، ایک حقیقی سیاسی قیادت انتخابات کے بجائے آنے والی نسلوں کے مستقبل پر نظر رکھتی ہے۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
پہلے مزاق جمہوریت کے نام پر دو حرامی چوروں فراڈیوں منی لانڈروں اور کرپٹ ٹبر وں کی لوٹ مار اور اب ایک نیا ڈرامہ مزاق معشیت
در لعنت