مولانا فضل الرحمان اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کی خبریں

12molanatareen.jpg

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین میں 2 روز قبل ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات کا اہتمام دونوں رہنماؤں کے کچھ مشترکہ دوستوں نے کیا۔

رپورٹ کے مطابق آدھے گھنٹے کی اس مختصر ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نےجہانگیر ترین سے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات کی اور ان سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے تعاون کی درخواست بھی کی۔


ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے مولانا کو انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب کئی صحافیوں کی جانب سے دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور اس طرح کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور دیگر اپوزیشن کی جماعتوں نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں، اس تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کی حکومتی، اتحادی اور ناراض اراکین اسمبلی سے رابطوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس سلسلے میں گزشتہ دنوں لاہورمیں چوہدری برادران سے ملاقات کی، مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے لاہور میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے ملاقات کی جس کے بعد شہبازشریف نے گزشتہ روز ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے ان ملاقاتوں اور رابطوں میں حکومتی و اتحادی جماعتوں کے اراکین کو عدم اعتماد میں تعاون کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
 
Last edited:

Multani Malang

Councller (250+ posts)
Yeh dhabrh doo, thaa phaa ek number ka jhoota insaan hai.. Abhi Saaed ghani jaisy banday ny iss se naak ragarh wai hai Sindh High Court mein.