موجودہ سیاسی بحران کا حل سپریم کورٹ اور فوج کے پاس ہے : اسد عمر

imran-khan-asad-umer-pakistan-ppr.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پاکستان کے موجودہ سیاسی بحران کا حل بتادیا، ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ وِد مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا موجودہ سیاسی بحران کا حل صرف سپریم کورٹ اور پاک فوج نکال سکتے ہیں، عمران خان نے بحیثیت ادارہ کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی۔


اسد عمر نے کہا اس وقت کسی کے ساتھ بات چیت نہیں ہو رہی ہے، طاقت کے ذریعے عوامی رائے کو دبانے کے نتائج خطرناک ہو تے ہیں،لوگ بڑی تعداد میں لانگ مارچ میں شریک ہیں، فواد چودھری ہردوسرے دن پوچھتے ہیں کہ جہلم کب پہنچیں گے؟ ابھی جو تاریخ دی ہے امید ہے کہ اس پر پہنچ جائیں گے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا طاقتور فوج پاکستان جیسے ملک کی ضرورت ہے،عمران خان کرپشن کو پاکستان کا سینٹرل ایشو کہتے ہیں، خون خرابے کا کوئی خطرہ نہیں ہے،جب مولانا فضل الرحمان مارچ لائے تھے تو ہم نے ان کو انگیج کیا اور میٹنگزکیں، مسلط ٹولہ اپنے اربوں روپے کے کیسز معاف کرا رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا ان کوخوف ہے کہ الیکشن میں یہ فارغ ہو جائیں گے کیونکہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت الیکشن کااعلان کردے تو ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
جن کے خیال میں کرپٹ ٹولے کو حکومت میں لانا اور رات کو کوٹھا کھولنا ٹھیک ہے وہ سیاسی بحران پیدا کر سکتے ہیں ختم نہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

لگتا ہے اسد عمر کی عقل بھی گھاس چرنے گئی ہوئی ہے . او بھائی جن دو اداروں نے یہ بحران پیدا کیا ہے ان ہی سے یہ بحران حل کروانے کی منتیں کی جا رہی ہیں . اگر یہی کچھ کرنا تھا تو چھ مہینے لگا کر عوام کو انقلاب کے لیے تیار کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟؟؟
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Mujhay tu na adlia..na Army se koi umeed ha.Duno hi responsible hain is waqt Pakistan mein Jo tabhae machi howi ha.
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

لگتا ہے اسد عمر کی عقل بھی گھاس چرنے گئی ہوئی ہے . او بھائی جن دو اداروں نے یہ بحران پیدا کیا ہے ان ہی سے یہ بحران حل کروانے کی منتیں کی جا رہی ہیں . اگر یہی کچھ کرنا تھا تو چھ مہینے لگا کر عوام کو انقلاب کے لیے تیار کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟؟؟
کنجر پارٹی تحریک انصاف