منی بجٹ:موبائل فونز،امپورٹڈشوز،کپڑوں سمیت کن اشیا پر ٹیکس لگے گا؟

3mtax.jpg


ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے بری خبرسنادی،اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں بتایا کہ درآمدہ چیزوں موبائل فون، امپورٹڈشوز کپڑوں پر ٹیکس لگے گا،مزمل اسلم نے کہا کہ کچھ چیزوں پر ٹیکس چھوٹ کوختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا، درآمدچیزوں موبائل فون، ‏امپورٹڈشوز کپڑوں پر ٹیکس لگےگا اشرافیہ کو تحفظ دینےکا الزام بالکل غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی بجٹ پاکستان میں کوئی ‏نئی چیزنہیں، موجودہ حکومت پہلے سال منی بجٹ لائی لیکن دوسرے اور تیسرے سال منی بجٹ نہیں لائی،اہداف سے اوپر جا رہے ہیں، آئی ایم ایف سے کچھ معاہدے ہوئے اس ‏لیے منی بجٹ لایاجا رہا ہے، 300ارب روپےٹیکس لگانےکی آئی ایم ایف کی شرط نہیں مانی آئی ایم ایف نے450ارب ‏روپے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی شرط رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہرآنے والےسال میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوا، ایسی کوئی حکومت نہیں گزری جس ‏نے ڈالر کی قدرکم کی ہو جاپان کی کرنسی بھی 14 فیصد گری یورپ میں اس وقت تاریخ کی بلندترین بجلی اور گیس ‏کی قیمت ہے،اس سے قبل گونرپنجاب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے 60 لاکھ ڈالرقرض کےبدلے ہماراسب کچھ لکھوالیا۔


آئی ایم ایف شرائط کے تحت 350 ارب روپے کی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی جس کے لیے حکومت فنانس بل میں ترمیم پارلیمنٹ سے منظور کروائے گی، پاکستان میں درآمد شدہ فونز کے ساتھ مقامی سطح پر بھی موبائل فونز کی تیاری ہوتی ہے اور حال ہی میں معروف کمپنی سام سنگ کی جانب سے پاکستان میں کاروباری ادارے لکی گروپ کے اشتراک سے مقامی سطح پر موبائل فونز کی پیداوار بھی شروع ہو چکی ہے۔