منشیات فروشی میں ملوث ایس ایچ او اور اس کا کانسٹیبل بیٹا گرفتار

8%D9%85%D8%A7%D9%86%D8%B3%DB%8C%D8%A7%DA%BE%D8%A7%D8%AA%D9%81%D8%B1%DB%81%D8%B3%DA%BE%DA%AF%D8%B1%D8%B1%D8%A7%D8%B3%DB%8C%D8%B3%D8%AC%D9%BE.jpg

خیبرپختونخوا پولیس کے حاضر سروس ایس ایچ او کو اس کے بیٹے سمیت منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس افسر کا بیٹا بھی پولیس اہلکار ہے، دونوں باپ بیٹا ہیروئن بیچا کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں گلبہار پولیس نے ایک کارروائی میں خیبر پولیس کے حاضر سروس ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کاشف آفتاب نے بتایا کہ ملزمان باپ اور بیٹا منشیات فروش ہیں، کارروائی کے دوران ان سے 13 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1542021444074364928
ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا ہے، ان کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر دیا گیا جس میں 9c کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ایس ایچ او ضلع خیبر کے تھانہ ملاگوری میں تعینات تھا۔ جب کہ اس کا کانسٹیبل بیٹا تھانہ آغامیر جانی میں تعینات تھا۔

https://twitter.com/x/status/1542066218273673216
تھانہ آغا میر جانی پولیس نے اپنے ہی کانسٹیبل کو گرفتار کیا اور پولیس حکام نے بتایا کہ کانسٹیبل ہیروئن سپلائی کرتا تھا، اسے گرفتار کر کے معطل کر دیا گیا ہے۔
 

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
ملک فروش کھسرے باجرا انجمی کھسرا کب گرفتار ہوں ملک تب آگے بڑھےگا جب یہ غدار اور ملک فروش گرفتار ہوں گہ
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ویل ڈن کے پی کے پولیس آپ کے سربراہ کو میرا سیلیوٹ کے اپنے ہی محکمے کی کالی بھیڑ پکڑ لی
ڈرگز اور جسم فروشی کا دھندہ دراصل چلتا ہی پولیس کی سرپرستی میں ہے اسی لئے معمولی سے کمرے میں ہونے والا جسم فروشی کا اڈہ بڑے بڑوں کو خاطر میں نہیں لاتا پتا نہیں کونسے بدمعاش ہوتے ہیں ان کے پیچھے؟؟؟
اب پتا چل گیا ہوگا کہ دراصل پولیس ان کے پیچھے ہوتی ہے
مجھے کہتے ہوے دکھ ہورہا ہے کہ حمزہ شہباز نے ابھی تک اقرا نزیر کے قاتل ایس پی کو گرفتار کروانے کیلئے کوی نوٹس نہیں لیا
ہوسکتا ہے یہ ایس پی بھی کے پی کے کی طرف نکل گیا ہو کیونکہ جرم پنجاب میں کیا ہے اور یہیں مطلوب بھی ہے اگر ایسا ہے تو کے پی کے پولیس اس کو بھی دھون سے پکڑ کے قانون کے حوالے کرے
پنجاب پولیس خاص کر اسلام آبادکی پولیس تو ناکارہ ہے
اوے یوتھیو دیکھ لو جہاں کوی اچھا کام کرے گا ببر شیر اس کو سراہے گا تم بھی تنگ نظری اور قومیت پرستی سے باہر نکل کر سوچو
 

ranaji

President (40k+ posts)
جس ملک کا وزیر داخلہ ہی باجوے نے منشیات فروش مجرم اور قاتل کو لگایا اس ملک میں منشیات فروشی پولیس والے ہی کریں گے