ملک میں صرف سنسنی پھیلانے کیلئے صحافت کی جارہی ہے،گورنر پنجاب برس پڑے

9chsarwarmedia.jpg

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، میں نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنوایا۔ میں تو کسی شخص کو ایم این بھی نہیں بنا سکتا۔ ملک میں صرف سنسنی پھیلانے کیلئے صحافت کی جارہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں چوہدری سرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن بننے سے بیرون ملک پاکستانیوں کو فائدہ ہوا۔ جمہوری روایات میں ہر ووٹر اپنا کردار ادا کرتا ہے جب کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے 22 سال جدوجہد کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے حوالے سے میری اپنی رائے ہے، ہمیں اپنی سیاست سے پاک افواج کو الگ رکھنا چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی لیڈر شپ نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دیں اور پیپلز پارٹی کی جدوجہد کی وجہ سے بینظیر بھٹو اقتدار میں آئیں تھیں۔ جمہوری نظام میں کسی ایک کی نہیں اجتماعی جدوجہد ہوتی ہے۔

گورنر پنجاب نے صوبے سے متعلق کہا کہ عوام کو صاف پانی فراہم کر رہے ہیں اور ملتان میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ ایسے لوگ بھی ہیں کہ جن کے گھروں میں واٹر ہینڈ پمپ بھی نہیں ہے تاہم ہم نے غریب گھرانوں کے لیے سولر پاور واٹر پمپ لگانے شروع کر دیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سولر پاور واٹر پمپ پلانٹ پر صرف 70 ہزار روپے لاگت آئے گا اور 20 فلٹریشن پلانٹ کھول رہے ہیں جس سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو فائدہ ہو گا۔ مارچ کے آخر تک پنجاب میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو صاف پانی کی سہولت فراہم کریں گے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعاون سے منصوبے کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
چوہدری سرور کی 100 ٪ درست ہے،، ایک سڑک چھاپ صحافی کو بھی پتہ ہوتا ہے، کہ درست بات، اور خبر کیا ہے،
لیکن سارے حرامزادے خبر کے "ٹوِسسٹِڈ" شکل کو چھاپ کر سنسی پھیلا کر کمپنی کی مشہوری میں لگ جاتا ہے
 
Last edited: