ملک میں بحران کی وجہ غیرمنتخب اداروں کا سیاسی کردار ہے : فواد چودھری

fawad-ch-fazal-ulrehman-ssdt.jpg


ملک میں بحران سیاسی کردار کی وجہ سے ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ملک میں بحران غیر منتخب اداروں کے سیاسی کردار کی وجہ سے ہے۔اسمبلیاں اس وقت عوام کی نمائندگی نہیں کر رہیں اور عوام حقیقی آزادی مارچ کے لیے باہر نکلیں۔

https://twitter.com/x/status/1577900456847855616
فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھا کہ جمہوریت کا مذاق یہ ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کی منڈی لگے، سندھ ہاؤس میں گائے، بھینسوں کی طرح ممبران کو خریدا اور بیچا جائے اور عدالتیں اسپیکر اور وزیراعظم کا فیصلے کا احترام نہ کرتے ہوئے ملک میں عام انتخابات روک دیں۔

https://twitter.com/x/status/1577893825854738433
ٹویٹ میں فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ اسمبلیاں اس وقت عوام کی نمائندگی نہیں کر رہیں، عوام حقیقی آزادی مارچ کیلیے باہر نکلیں، ان بنائے گئے بتوں کو توڑنے کا وقت ہے، اسمبلیاں اسٹیٹس کو کی علامت ہیں، نظام میں شامل ہونا اس نظام کو تحفظ دینا ہے، ان بتوں کو توڑنے کیلئے عمران خان کی آواز پر لبیک کہو اور مارچ کی تیاری کرو۔