ملک ریاض کے نواسے ملک زوریز کا والدہ کے خلاف بیان، خوشخبری بھی سنا دی

alizeh-malik111h.jpg


معروف ماڈل و اداکارہ علیزے گبول کے شوہر اور ملک ریاض کے نواسے ملک زوریز نے پہلی بار والدہ سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کر دیا۔ زوریز نے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر فالوورز کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اور اُن کی اہلیہ جَلد والدین بننے جا رہے ہیں۔

زوریز نے اپنی والدہ سے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے کو میری ماں کی مدد یا نام کی ضرورت نہیں ہے۔ میں اپنی نجی زندگی سے متعلق خاموش رہا ہوں لیکن میری والدہ نے بہت سی چیزوں کو میرے لیے اور میری اہلیہ علیزے کے لیے مشکل بنا دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہر کسی کی برداشت کی ایک حد ہوتی ہے، میری بیوی ایک ایسے اقدام پر تنقید کا شکار رہی ہے جس کا ہم دونوں نے مل کر فیصلہ کیا تھا، میری پہلی شادی کی ناکامی میں میری دوسری اہلیہ علیزے کا کوئی کردار نہیں، مجھے لگتا ہے کہ میری ذاتی زندگی میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس سے کسی کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔
malik-112.jpg


زوریز کے مطابق اس کی زندگی میں ماضی یا حال میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ اس کے اکیلے ذمے دار ہیں، کسی اور کو اُن کی زندگی میں ناکامیوں کا قصور وار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

یاد رہے کہ 2021 کے آغاز میں علیزے گبول نے خاموشی سے ملک زوریز سے دوسری شادی کر لی تھی۔ اس سے قبل علیزے گبول اُسامہ نامی شخص کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی میرال ہے۔