ملنگ اور مجاور

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)


آپ کہیں سے طوطا پکڑیں اور نجومیت کا دھندہ شروع کر دیں. علم نجوم پر آپ کی دسترس نے مجھے بہت متاثر کیا ہے
اور گیٹ نمبر چار پر بیٹھ جاؤں ہو سکتا ہے صاحب عام آدمی کو اندر بلا لیں
 

Pilot2020

Voter (50+ posts)
سیانے ڈرائیورز اکثر کہتے ہیں کہ ملنگ اور بھنگ کے ملاپ سے ایک ایسی ذہنی کفییت وارد ہوتی ہے کہ پھر اس میں شعوری ارتقاء جامد ہو کر
سیاسی آستانوں پر ڈھیر ہو جاتا ہے.. اب یہ ان سیاسی مجاوروں کی مرضی ہے کہ وہ ان فاقہ مستوں کے ہاتھ میں نان قیمہ پکڑائیں یا ست رنگی عقیدت کا بیمہ..
ہم تو راہی ہیں پیار کے.. ہمیں رکنا نہیں... گھبرانا نہیں.. بس دوگام مسافت ہے.. اور منزل بھنگڑے ڈال رہی ہے..
اعلیٰ سائیں سقراط، اعلیٰ
یہاں ہر نشئی کو ملنگ سمجھا جاتا ہے لیکن جن سے ملنے کی خوشی میں "منزل" بھنگڑے ڈالے وہی نسلی اور اصلی ملنگ ہوتے ہیں

عالمِ ذات میں درویش بنا دیتا ہے
عشق انسان کو پاگل نہیں ہونے دیتا
 

socrates khan

Politcal Worker (100+ posts)

اعلیٰ سائیں سقراط، اعلیٰ
یہاں ہر نشئی کو ملنگ سمجھا جاتا ہے لیکن جن سے ملنے کی خوشی میں "منزل" بھنگڑے ڈالے وہی نسلی اور اصلی ملنگ ہوتے ہیں

عالمِ ذات میں درویش بنا دیتا ہے
عشق انسان کو پاگل نہیں ہونے دیتا
پائلٹ بھائی.. آپ کی محبت اور ذرہ نوازی ہمیشہ دل کو لبھاتی رہی ہے اور دل کے قریب رہے گی.. ہم تو آپکی تخیلاتی اڑان کے ایکروبیٹک نقوش سے فضاؤں کو داد و تحسین سے تکتے رہتے ہیں... وہ آئے، ٹارگٹ دیکھا، میزائل داغا اور سازشی عناصر خلاس.. 🙂... ا
 
Sponsored Link

Featured Discussion Latest Blogs اردوخبریں