ملائیت اور ریاست!
Syaed
MPA (400+ posts)
ملائیت یا ریاست؟
اس بات میں کسی کو شبہ نہیں ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا پنجاب میں حال یہ ہو چکا ہے کہ ہر چیز آٹو پہ ہے۔کسی بھی مسئلے پہ ارباب حل و عقد کے ردعمل کا تعلق میڈیا پہ اس معاملے کی کوریج اور سوشل میڈیا پہ مچنے والے شور سے ہوتا ہے۔معاشرہ پہلے سے ہی بیمار تھا،ایک آخری امید عمران خان سے تھی کہ شاید وہ اپنی بہتر طرز حکمرانی کی بدولت معاشرے میں سدھار کاسبب بن سکیں مگر اے بسا آرزو کہ خاک شدہ!
پنجاب حکومت نے ہر معاملے کی طرح تحریک لبیک والے معاملے کو بھی مس ہینڈل کرکے اپنی پچھلی روش کو برقرار رکھا اور میڈیا کومرچ مصالحہ پلیٹ میں رکھ کر پیش کردیا۔حکومت سے تو گلہ کرنے کو بھی دل نہیں کرتا جہاں وزراء ہر روز نااہلی اور نکمے پن کی نت نئی پستیوں کو چھوتے نظر آتے ہیں مگر پورا معاشرہ جتنی تیز رفتاری سے تنزلی کا سفر طے کررہا ہے وہ ہم سب حساس لوگوں کےکان کھڑے کرنے کےلیے کافی ہے۔تحریک لبیک کے اکثر کارکنان ممبر رسول پہ دوسرے مسلمانوں کو گالی گلوچ کرنے والے مرحوم خادم رضوی کو ولی اللہ کا درجہ دے چکے ہیں۔
کچھ دن قبل ہونے والے تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں اور دھرنوں نے جہاں حکومتی وزراء کی کوتاہ اندیشی،میڈیا کی مسلسل ثابت شدہ منافقت اور پولیس کی صلاحیتوں پہ بہت سارے سوالات اٹھائے ہیں وہیں ہمارے نام نہاد علماء کی تنگ نظری اور شدت پسندی کوبھی اجاگر کیا ہے۔یہ سوال اب اس بد نصیب معاشرے کے عام لوگ پوچھنا شروع ہوگئے ہیں کہ آخر مدارس کے نصاب میں ایسا کیاپڑھایا جاتا ہے کہ ہر دوسرا مولوی خود کو عقل کل سمجھ کے کسی کو بھی کوئی بھی ٹائیٹل دینے کا مجاز بن جاتا ہے؟مولوی خادم رضوی مرحوم جس کو ہمار میڈیا نے “عاشق رسول” کا بلا شرکت غیرے ٹائیٹل دے رکھا ہے،
نواز شریف دور میں ہر دوسرے سیاستدان اور جنرل کو گستاخ،جاہل اور واجب القتل قرار دیتا رہا مگر اس کے خلاف ملک کا قانون ہمیشہ کی طرح نکمی اور مجبور پولیس کیوساطت سے حرکت میں آیا اور پھر مظاہرین پہ قابو پانے میں ناکامی کے بعد کچھوے کی طرح اپنے ہی حفاظتی خول میں بند ہوگیا توپھر خادم رضوی اور اس کے ساتھیوں کے حوصلے ساتوں آسمان پہ پہنچ گئے۔حکومت نے پریشانی میں فوج سے رابطہ کیا اور پرامن حل کے لیے مدد طلب کی جو کہ فوج نے کی اور جن لوگوں کے پاس واپسی کا کرایہ نہیں تھا انہیں واپسی کا کرایہ تک دے دیا تو اس چیز کو بھی سکینڈلائز کردیا گیا اور وہ پولیس جو مظاہرین سے مار کھاتی رہی،اسی پولیس کی نام نہاد سپریمیسی کا راگ الاپاجانے لگا۔
اس پورے قضیے میں نقصان اس بد نصیب ریاست کا ہوا اور فائدہ ان جاہل مولویوں کا ہوا جن کی اخلاقیات اور وضع داری کا یہ عالم تھا کہ ایک ہی نشست میں لبیک اور گالی پہ مبنی نعرے اور اول فُول بکا جاتا تھا مگر پورا معاشرہ گونگا بہرہ بن کے ان مولویوں کو یہ اختیار دے چکا تھا کہ وہ جس کی چاہیں مٹی پلید کرسکیں۔
قانون اور ریاستی عملداری پہ پہلا شب خون مارنے کےبعد ان مولویوں نے اگلی حکومت کو پھر نشانے پہ لے لیا اور “نئے” گستاخان رسول صلی اللہ علیہ وسلم تلاش کرلیے۔گستاخی فرانس میں ہو یا ہالینڈ میں یا کہیں اور،ان نام نہاد عاشقان رسول نے جہاد بہر حال پاکستان میں ہی کرنا ہوتا ہے۔اس لیے اپنے ہی پولیس والوں کے سر پھاڑ کے لبیک کے نعرے لگاتے ہیں اور تلواریں لے کر لوگوں کو اپنےہی ملک میں سڑکوں پہ چلنے اور کاروبار کرنے سے روک کر خود کو سچا عاشق ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ریاستی قوانین اورشہری فرائض سے نابلد ان مولویوں نے عام لوگوں کا جینا دو بھر کردیا تھا
اور تازہ ترین مثال ملک کے تمام بڑے شہروں میں سعدرضوی کی گرفتاری کے ردعمل میں ہونے والی سڑکوں کی بندش ہے جس کے نتیجے میں بلا مبالغہ لاکھوں لوگ متاثر ہوئے۔حیرت مگر ان تعلیم یافتہ جہلاء پہ ہوتی ہے جو پہلے خادم رضوی کی گالیوں پہ سبحان اللہ کہتے اور پھر اس مولوی کے “آیا جے غوری” کی جاہلانہ دھمکیوں پہ لبیک کے نعرے لگاتے نظر آتے۔
سچ پوچھیے تو رضوی ،فضل الرحمان اور اس قبیل کے دیگر ملا ہمارے معاشرے کی مجموعی صورت کا آئینہ ہیں۔ہمارے بریلوی مولویوں کو جشن عید میلاد پہ اگر پورا کاروبار بند کروانے سے روکنے کی درخواست کی جائے تو فوری طور پہ لال پیلا ہوکر آپ کوگستاخ رسول کا ٹائیٹل دے دیا جائے گا۔اسی طرح دیوبندیوں کو اگر ناموس صحابہ کے نام پہ کانفرنسز یا ریلیاں کرنے کے نام پہ شاہراہیں بند کرنے کی اجازت نہ دی جائے تو آپ صحابہ کے دشمن شمار ہوتے ہیں اور اگر اہل تشیع کو تعزیت کے جلوسوں کے لیےپورے شہروں کا نظام زندگی درہم برہم کرنے کی اجازت نہ دی جائے تو آپ اہل بیت کے دشمن شمار ہوں گے۔
مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام ملا نما دین فروش لوگ دین کو کاروبار اور دھونس کا ایک زریعہ بنا چکے ہیں۔دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک میں ایسا نہیں ہوتاجو یہاں ہوتا ہے۔آپ نے جو جلسہ یا جلوس نکالنا ہے اپنے عقیدے کے مطابق نکالیں مگر کسی غریب کا کاروبار بند کروانے والے آپ ہوتےکون ہیں؟
اگر حکومت یا ریاست نام کی کوئی بھی چیز اس ملک میں باقی رہ گئی ہو تو اسے چاہیے کہ ان تمام نام نہاد عشاق اور محبان کوکسی بھی جلسے یا جلوس کی صورت میں ایک مخصوص جگہ الاٹ کردے جو ایسی جگہ ہو کہ جس سے کاروبار زندگی میں کسی بھی قسم کا کوئی تعطل پیدا نہ کیا جاسکے۔یقین کریں اگر ایسا ہوگیا تو یہ ہمارا ہجوم سے قوم بننے کی جانب پہلا قدم ہوگا اور ان نام نہاد عشاق اور محبان کا اثر و نفوز بھی کم ہوتا چلاجائےگا۔
Featured Thumbs
Last edited by a moderator:
Resident Evil
Senator (1k+ posts)
ملائیت یا ریاست؟
اس بات میں کسی کو شبہ نہیں ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا پنجاب میں حال یہ ہو چکا ہے کہ ہر چیز آٹو پہ ہے۔کسی بھی مسئلے پہ ارباب حل و عقد کے ردعمل کا تعلق میڈیا پہ اس معاملے کی کوریج اور سوشل میڈیا پہ مچنے والے شور سے ہوتا ہے۔معاشرہ پہلے سے ہی بیمار تھا،ایک آخری امید عمران خان سے تھی کہ شاید وہ اپنی بہتر طرز حکمرانی کی بدولت معاشرے میں سدھار کاسبب بن سکیں مگر اے بسا آرزو کہ خاک شدہ!
پنجاب حکومت نے ہر معاملے کی طرح تحریک لبیک والے معاملے کو بھی مس ہینڈل کرکے اپنی پچھلی روش کو برقرار رکھا اور میڈیا کومرچ مصالحہ پلیٹ میں رکھ کر پیش کردیا۔حکومت سے تو گلہ کرنے کو بھی دل نہیں کرتا جہاں وزراء ہر روز نااہلی اور نکمے پن کی نت نئی پستیوں کو چھوتے نظر آتے ہیں مگر پورا معاشرہ جتنی تیز رفتاری سے تنزلی کا سفر طے کررہا ہے وہ ہم سب حساس لوگوں کےکان کھڑے کرنے کےلیے کافی ہے۔تحریک لبیک کے اکثر کارکنان ممبر رسول پہ دوسرے مسلمانوں کو گالی گلوچ کرنے والے مرحوم خادم رضوی کو ولی اللہ کا درجہ دے چکے ہیں۔
کچھ دن قبل ہونے والے تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں اور دھرنوں نے جہاں حکومتی وزراء کی کوتاہ اندیشی،میڈیا کی مسلسل ثابت شدہ منافقت اور پولیس کی صلاحیتوں پہ بہت سارے سوالات اٹھائے ہیں وہیں ہمارے نام نہاد علماء کی تنگ نظری اور شدت پسندی کوبھی اجاگر کیا ہے۔یہ سوال اب اس بد نصیب معاشرے کے عام لوگ پوچھنا شروع ہوگئے ہیں کہ آخر مدارس کے نصاب میں ایسا کیاپڑھایا جاتا ہے کہ ہر دوسرا مولوی خود کو عقل کل سمجھ کے کسی کو بھی کوئی بھی ٹائیٹل دینے کا مجاز بن جاتا ہے؟مولوی خادم رضوی مرحوم جس کو ہمار میڈیا نے “عاشق رسول” کا بلا شرکت غیرے ٹائیٹل دے رکھا ہے،نواز شریف دور میں ہر دوسرے سیاستدان اور جنرل کو گستاخ،جاہل اور واجب القتل قرار دیتا رہا مگر اس کے خلاف ملک کا قانون ہمیشہ کی طرح نکمی اور مجبور پولیس کیوساطت سے حرکت میں آیا اور پھر مظاہرین پہ قابو پانے میں ناکامی کے بعد کچھوے کی طرح اپنے ہی حفاظتی خول میں بند ہوگیا توپھر خادم رضوی اور اس کے ساتھیوں کے حوصلے ساتوں آسمان پہ پہنچ گئے۔حکومت نے پریشانی میں فوج سے رابطہ کیا اور پرامن حل کے لیے مدد طلب کی جو کہ فوج نے کی اور جن لوگوں کے پاس واپسی کا کرایہ نہیں تھا انہیں واپسی کا کرایہ تک دے دیا تو اس چیز کو بھی سکینڈلائز کردیا گیا اور وہ پولیس جو مظاہرین سے مار کھاتی رہی،اسی پولیس کی نام نہاد سپریمیسی کا راگ الاپاجانے لگا۔اس پورے قضیے میں نقصان اس بد نصیب ریاست کا ہوا اور فائدہ ان جاہل مولویوں کا ہوا جن کی اخلاقیات اور وضع داری کا یہ عالم تھا کہ ایک ہی نشست میں لبیک اور گالی پہ مبنی نعرے اور اول فُول بکا جاتا تھا مگر پورا معاشرہ گونگا بہرہ بن کے ان مولویوں کو یہ اختیار دے چکا تھا کہ وہ جس کی چاہیں مٹی پلید کرسکیں۔
قانون اور ریاستی عملداری پہ پہلا شب خون مارنے کےبعد ان مولویوں نے اگلی حکومت کو پھر نشانے پہ لے لیا اور “نئے” گستاخان رسول صلی اللہ علیہ وسلم تلاش کرلیے۔گستاخی فرانس میں ہو یا ہالینڈ میں یا کہیں اور،ان نام نہاد عاشقان رسول نے جہاد بہر حال پاکستان میں ہی کرنا ہوتا ہے۔اس لیے اپنے ہی پولیس والوں کے سر پھاڑ کے لبیک کے نعرے لگاتے ہیں اور تلواریں لے کر لوگوں کو اپنےہی ملک میں سڑکوں پہ چلنے اور کاروبار کرنے سے روک کر خود کو سچا عاشق ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ریاستی قوانین اورشہری فرائض سے نابلد ان مولویوں نے عام لوگوں کا جینا دو بھر کردیا تھا اور تازہ ترین مثال ملک کے تمام بڑے شہروں میں سعدرضوی کی گرفتاری کے ردعمل میں ہونے والی سڑکوں کی بندش ہے جس کے نتیجے میں بلا مبالغہ لاکھوں لوگ متاثر ہوئے۔حیرت مگر ان تعلیم یافتہ جہلاء پہ ہوتی ہے جو پہلے خادم رضوی کی گالیوں پہ سبحان اللہ کہتے اور پھر اس مولوی کے “آیا جے غوری” کی جاہلانہ دھمکیوں پہ لبیک کے نعرے لگاتے نظر آتے۔
سچ پوچھیے تو رضوی ،فضل الرحمان اور اس قبیل کے دیگر ملا ہمارے معاشرے کی مجموعی صورت کا آئینہ ہیں۔ہمارے بریلوی مولویوں کو جشن عید میلاد پہ اگر پورا کاروبار بند کروانے سے روکنے کی درخواست کی جائے تو فوری طور پہ لال پیلا ہوکر آپ کوگستاخ رسول کا ٹائیٹل دے دیا جائے گا۔اسی طرح دیوبندیوں کو اگر ناموس صحابہ کے نام پہ کانفرنسز یا ریلیاں کرنے کے نام پہ شاہراہیں بند کرنے کی اجازت نہ دی جائے تو آپ صحابہ کے دشمن شمار ہوتے ہیں اور اگر اہل تشیع کو تعزیت کے جلوسوں کے لیےپورے شہروں کا نظام زندگی درہم برہم کرنے کی اجازت نہ دی جائے تو آپ اہل بیت کے دشمن شمار ہوں گے۔مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام ملا نما دین فروش لوگ دین کو کاروبار اور دھونس کا ایک زریعہ بنا چکے ہیں۔دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک میں ایسا نہیں ہوتاجو یہاں ہوتا ہے۔آپ نے جو جلسہ یا جلوس نکالنا ہے اپنے عقیدے کے مطابق نکالیں مگر کسی غریب کا کاروبار بند کروانے والے آپ ہوتےکون ہیں؟
اگر حکومت یا ریاست نام کی کوئی بھی چیز اس ملک میں باقی رہ گئی ہو تو اسے چاہیے کہ ان تمام نام نہاد عشاق اور محبان کوکسی بھی جلسے یا جلوس کی صورت میں ایک مخصوص جگہ الاٹ کردے جو ایسی جگہ ہو کہ جس سے کاروبار زندگی میں کسی بھی قسم کا کوئی تعطل پیدا نہ کیا جاسکے۔یقین کریں اگر ایسا ہوگیا تو یہ ہمارا ہجوم سے قوم بننے کی جانب پہلا قدم ہوگا اور ان نام نہاد عشاق اور محبان کا اثر و نفوز بھی کم ہوتا
چلاجائےگا۔
جو بندے یہ سوچ رہے ہیں کہ بھڑوا لیگ،مجاور لیگ اور جرنیلوں کے گزشتہ 55-50 سالوں کا کھچر ا دو، تین سالوں میں صاف ہو سکے اُسکی عقل شاہ دولے کے چوھے سے ذیادہ نہیں ہو سکتی ۔ ۔ ۔
Syaed
MPA (400+ posts)
جو بندے یہ سوچ رہے ہیں کہ بھڑوا لیگ،مجاور لیگ اور جرنیلوں کے گزشتہ 55-50 سالوں کا کھچر ا دو، تین سالوں میں صاف ہو سکے اُسکی عقل شاہ دولے کے چوھے سے ذیادہ نہیں ہو سکتی ۔ ۔ ۔
کچرا صاف نہ ہو مگر مزید گند تو نہ پھیلایا جائے کم ازکم!مجھے عمران خان کے علاوہ کسی ایک بندے کے بارے میں بتادیں کہ جو اس نظام کو بدلنے میں مخلص ہو؟پنجاب آٹو موڈ پہ چل رہا ہے،پولیس میں آنے والی واحد تبدیل رشوت کے ریٹ میں اضافہ ہے۔بزدار کے حلقے میں ترقیاتی کاموں پہ باقاعدہ رشوت کے ریٹس طے ہوتے ہیں،اس کا بھائی عمر بزدار ایک سرکاری ملازم ہوتے ہوئے بد عنوانی میں ملوث ہو تو اسے گند صاف کرنا نہیں کہہ سکتے۔
انتظامیہ جتنی کمزور ہوتی جائے گی اتنی ہی ملائیت مضبوط ہوگی۔اگر پابندی لگانے اور قانون کے نفاز کے لیے طاقت کے استعمال کا فیصلہ ہو چکا تھا تو پھر پولیس مضبوط کیوں نہیں تھی؟کیوں پولیس کے آفیسرز کی بازیابی کے لیے تحریک لبیک کے پی کے کے عہدہ داران کی مدد لینے پہ مجبور ہوئے؟اگر مشینری فعال ہو تو کچھ کام تین سال تو کیا تین دن میں کیے جاسکتے ہیں مگر افسوس کہ جو کچھ سوچ کر تحریک انصاف کو ووٹ دیے تھے ویسا بالکل بھی نہیں ہوپارہا
Sohail Shuja
Chief Minister (5k+ posts)
جنابِ عالی، الفاظ آپ کے مخلص اور پر سوز ہیں، گو کہ خیالات بھی اچھے ہیں، لیکن کاش ہم بھی اتنے اچھے ہوتے۔
یہ جس مُلائیت نامی ٹولے کو ہم جاہل مولوی سمجھتے ہیں، ان کے فون پر رات کو لوگ شائد وائٹ ہاوٗس میں بھی اٹھ جاتے ہوں۔
بے تحاشہ جرنیلوں کے گندے کپڑے بھی انھی کے قبضے میں ہونگے اب تلک۔
کشمیر جہاد سے لے کر شمالی وزیرستان کی بازیابی تک، ان گنت باب ہیں اس ملائیت کے ہماری تاریخ میں۔ یہ جہالت ہمارے ملک میں ایک جنگی اثاثے کے طور پر پروان چڑھائی گئی۔ پولیس کی مجال ہے ان سے لڑنے کی؟ ان کو قابو کرنے کی؟
بریلوی مشرق میں، دیوبندی مغرب میں اور کراچی میں اہل تشیع۔ یہ ہمارا جغرافیا ہے۔
ہم پچھلے پندرہ سالوں سے اپنے اسی اثاثے کو قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو بے قابو ہوچکا تھا، اور اسکی جو قیمت ملک اور قوم کو ادا کرنی پڑی ہے، شائد ہم میں ایسے ایک اور سودے کی ہمّت باقی نہیں رہی۔
جہالت کا واحد علاج علم ہے، اور کچھ کاموں کے ہونے کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے۔ لہٰذا تب تک صبر اور استقامت کے علاوہ چارہ نہیں کوئی۔
Hardhitter
Voter (50+ posts)
اس فورم کے دانشمندوں اور تدبر و تفکر کی جملہ خصوصیات کے حاملین کو فکری المیہ یہ درپیش ہے کہ خود کو غیر جانبدار اور سچا کھرا پاکستانی مسلمان ثابت کرنے کیلئے یہ حضرات فتنہ پسند ٹی ایل پی کے بریلویوں اور سپاہ صحابہ کے انتہا پسند دیوبندیوں کی دہشتگردیوں پر تنقید کیلئے برائے وزنِ بیت مکتبِ تشیع کو بھی اپنے مکالمے میں بطورِ دلیل ضرور شامل کرتے ہیں۔ جبکہ تاریخی تناظر اور واقعاتی شواہد کی روشنی میں شیعان علی نے ایامِ محرم میں نہ کبھی بازار بند کروائے نہ کبھی شاہراہیں مسدود کیں۔
آئین پاکستان ہر پاکستانی شہری کومکمل مذہبی آزادی اور آزادانہ عبادات کی بجا آوری کی نہ صرف اجازت دیتا ہے بلکہ ضمانت مہیا کرتا ہے لہذا نہ ہم اپنے آئینی حق سے دستبردار ہوں گے نہ ایسی خواہش رکھنے والے دیوانون کی خواب بینی میں رکاوٹ بنیں گے
یہ جو آپکو ایام محرم میں بازار اور شاہراہیں بندہوئی نظر آتی ہیں یہ اہل تشیع کا مطالبہ ہے نہ مقصد۔ ریاستی انتظامیہ اپنے پُر امن شہریوں کو تکفیری دہشتگردوں کے شر سےمحفوظ و مامون رکھنے کیلئے ایسا کرتی ہے۔ ہماری تو تمنا ہوگی کہ بازار کھُلے رہیں اور ہم سُنی بھائیوں کے درمیان سے مکمل مذہبی احترام و عقیدت سے یا حسین یاحسین پکارتے وہاں سے گزر جائیں۔
نسبتاً عمر رسیدہ حضرات کو یاد ہوگا کہ بات بہت پرانی نہیں۔ بازار کھلے رہتے جن کے درمیان عزادارنِ کربلا پُر امن طریقے سے گزر جایا کرتے تھے۔ سڑک کے ایک طرف جلوس امام حسین علیہ السلام جاری رہتا اور دوسری جانب ٹریفک اور نظام زندگی رواں رہتا۔ سُنی بھائی اگرچہ ماتم نہ بھی کرتے تو اپنے شیعہ بھائیوں اور شرکاء جلوس کیلئے کربلا والوں کی یاد میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگاتے اور نذر نیاز بانٹتے۔ یوں اپنے مخصوص راستوں سے گذر کر یہ جلوسہائے عزاداری اختتام پذیر ہو جایا کرتے تھے۔ یہ روایت سن ستر اور اسی تک اخوت اور باہمی رواداری سے روا رہی . . . . . . لیکن پھر پاکستان کو جنرل ضیاع نامی پلیگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ضیاعی عفریت اسلام کے لباس میں مُلکِ عزیز پر نازل ہوئی اور امیر المومنین جنرل ضیاع کی دیکھا دیکھی منافقت قومی روش میں ڈھل گئی۔ اسلام دین کی بجائے سامانِ تجارت ہو گیا۔ ٹوٹی سائیکل سوار ادھ کھلے مولوی ڈالروں کی بہار میں ایسے پنپےکہ پجیروز، لینڈ کروزروں اور پک اپ ڈالوں میں مسلح جتھوں کے ساتھ ملک کی سب سے خوفناک طاقت بن کر ابھرے۔
جنہیں چوتڑ دھونے کے شرعی احکامات کا پتا نہیں تھے وہ راتوں رات کافر کافر کے نعرے مارتے مجاہد بن کرنمودار ہوئے اور پلک جھپکتے میں شیر، دلیر اور محافظِ ناموس فلاں فلاں جیسے سطحی القابات کے سابقوں لاحقوں سےہیرو بنے۔
انٹیلیجنشیا کی مردانہ کمزوری پلس دماغی کمزوری کے نتائج پہلے ملتِ تشیع نے بھگتے پھر سنپولیے سانپ بن کر ستر ہزار پاکستانی کچا چبا کر جب فوجی بچے کھانے لگے تو راولپنڈی کے سپیروں کے ہوش کےٹھکانے آئے۔ فوجی سر فٹبال بنے اور چار جنگوں میں جہاں کوئی جرنیل شہید نہیں ہوا تھا ٹی ٹی پی کے دیوبندی دہشتگردوں کے ہاتھوں سر راہ جرنیل گاجر مولی کیطرح کاٹے گئے۔ ائیرپورٹ، ملٹری ائیربیسز، اسلحہ ساز فیکٹریاں، جی ایچ کیو،صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم پاکستان سمیت ہر ادنیٰ و اعلیٰ پاکستانی بلا امتیازِ رنگ و نسل، مذہب و مسلک دیوبندی دہشتگردوں کا نشانہ بنے۔ یہ ناقابلِ تردید تازہ ترین تاریخی حقیقت ہے لیکن تھریڈ سٹارٹر نے اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنے کی آرزو یا اپنی تحریر کو مضحکہ خیز بنانے کیلئےملتِ تشیع کو کوسنا ضروری سمجھا۔ ہم ایسی غیر جانبداری پر تین حروفِ ملامت بھیجتے ہیں جو اعترافِ حقیقت میں سدِ راہ ہو۔
جہاں تک عزادری کے جلوسوں کی بات ہے، ایام محرم میں کراچی سے گلگت اور کوئٹہ تک ہر شاہراہِ پاکستان اور سڑک، گلی کوچے میں اپنی بھر پور افرادی قوت کے عزادارنِ امام حسین ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ یہ سلسلہ آج سے نہیں بلکہ قیامِ پاکستان سے پہلے سے چلا آ رہا ہے۔ مجھے بتائیں کہ آجتک کہیں کوئی لوٹ مار، توڑ پھوڑ ہوئی ہو۔ بازاروں میں جیولری سے لیکر بینکس تک ہر طرح کی چھوٹی بڑی دکانیں اور کاروباری مراکز ہوتے ہیں۔ یہ دکانیں، مارکیٹیں سنیوں، دیوبندیوں، وہابیوں سمیت ہر مکتب فکر کے افراد کی ملکیت ہوتی ہیں۔ کیا کبھی دکانیں لوٹی گئیں، پولیس سٹیشنز پر حملے، سرکاری و غیر سرکاری عمارات پر پتھراؤ، جلاو گھیراؤ ہوا؟
کیا شیعہ جلوسوں نے افرادی قوت کے بل بوتے پر سنی آبادیوں، مدارس اور مساجد پر حملے کیے؟
تاریخ پاکستان شاہد ہے کہ پاکستان میں منظم دہشتگردی میں ٹی ٹی پی، لشکرِ جھنگوی، سپاہ صحابہ جیسی دیوبندی اور وہابی فکر کی جماعتیں ملوث رہی ہیں۔ شیعان علی نے کبھی افواج پاکستان پر حملے کیے، نہ فوجیوں کے سر کاٹے، نہ کسی لال پیلی مسجد میں دہشتگرد جمع کر کے پاکستان کا عالمی تماشا بنایا نہ کبھی ریاست کو سرنگوں کرنے کیلئے ناموسِ رسالت و اہلبیت کے احتجاجی ڈامے کیے۔
ہمارا صبر اور تحمل باقی اقوام سے ہمیشہ نکتہِ امتیاز رہا ہے، ہم نے سینکڑوں شیعہ شہید کروا کر بھی لاشیں سڑکوں پر رکھ کر پُر امن احتجاج کیے۔ نہ ریاست کو نذرِ آتش کیا نہ کبھی ذمہ دار دہشتگردوں کے مسالک پر آگ و آہن سے حملہ آور ہوئے۔
اسٹیبلشمنٹ کے پالتو دیوبندی دہشتگرد کل ستر ہزار سے زائد پاکستانیوں کا خون پی کر ڈکار مارے بغیر سچے کھرے پاکستانی بنے پھرتے ہیں۔ آج ریاست بریلوی ووٹوں پر نظریں گاڑے بیٹھی ہے کہ "سیاست میں حق حاکمیت" مستحکم کرنے کیلئے بریلویوں کو دہشتگردی کی راہ پر ڈال رہی ہے۔ انجام ٹی ایل پی کا بھی وہی ہونا ہے جو ٹی ٹی پی کا ہوا تھا البتہ تلف کرنے کا طریقہ اور منظر مختلف ہو سکتا ہے۔
Last edited:
Hardhitter
Voter (50+ posts)
صبر اور تحمل کی چند پُر امن مثالیں
جب سینکڑوں شہدا کی لاشیں رکھ کر بھی جلاؤ، گھیراؤ، مارو مارو کے نعرے بلند نہیں کیے گئے
f5996a9d3f314d12a5261a4ef92f7953.jpg
quetta-hazara-protests-afp-670.jpg
2021-01-07T143228Z_1545220230_RC223L92L6IC_RTRMADP_3_PAKISTAN-ATTACK-PROTESTS-1.jpg
Forceful
Politcal Worker (100+ posts)
اس فورم کے دانشمندوں اور تدبر و تفکر کی جملہ خصوصیات کے حاملین کو فکری المیہ یہ درپیش ہے کہ خود کو غیر جانبدار اور سچا کھرا پاکستانی مسلمان ثابت کرنے کیلئے یہ حضرات فتنہ پسند ٹی ایل پی کے بریلویوں اور سپاہ صحابہ کے انتہا پسند دیوبندیوں کی دہشتگردیوں پر تنقید کیلئے برائے وزنِ بیت مکتبِ تشیع کو بھی اپنے مکالمے کا حصہ لازی بناتے ہیں۔ جبکہ تاریخی تناظر اور واقعاتی شواہد کی روشنی میں شیعان علی نے ایامِ محرم میں نہ کبھی بازار بند کروائے نہ کبھی شاہراہیں مسدود کیں۔
آئین پاکستان ہر پاکستانی شہری کومکمل مذہبی آزادی اور آزادانہ عبادات کی بجا آوری کی نہ صرف اجازت دیتا ہے بلکہ ضمانت مہیا کرتا ہے لہذا نہ ہم اپنے آئینی حق سے دستبردار ہوں گے نہ ایسی خواہش رکھنے والے دیوانون کی خواب بینی میں رکاوٹ بنیں گے
یہ جو آپکو ایام محرم میں بازار اور شاہراہیں بندہوئی نظر آتی ہیں یہ اہل تشیع کا مطالبہ ہے نہ مقصد۔ ریاستی انتظامیہ اپنے پُر امن شہریوں کو تکفیری دہشتگردوں کے شر سےمحفوظ و مامون رکھنے کیلئے ایسا کرتی ہے۔ ہماری تو تمنا ہوگی کہ بازار کھُلے رہیں اور ہم سُنی بھائیوں کے درمیان سے مکمل مذہبی احترام و عقیدت سے یا حسین یاحسین پکارتے وہاں سے گزر جائیں۔
نسبتاً عمر رسیدہ حضرات کو یاد ہوگا کہ بات بہت پرانی نہیں۔ بازار کھلے رہتے جن کے درمیان عزادارنِ کربلا گزر رہے ہوتے تھے۔ سڑک کے ایک طرف جلوس امام حسین علیہ السلام جاری رہتا اور دوسری جانب ٹریفک اور نظام زندگی رواں رہتا۔ سُنی بھائی اگرچہ ماتم نہ بھی کرتے تو اپنے شیعہ بھائیوں اور شرکاء جلوس کیلئے کربلا والوں کی یاد میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگاتے اور نذر نیاز بانٹتے۔ یوں اپنی مخصوص راستوں سے گذر کر یہ جلوسہائے عزاداری اختتام پذیر ہو جایا کرتے تھے۔ یہ روایت سن ستر اور اسی تک اخوت اور باہمی رواداری سے روا رہی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن پھر پاکستان کو جنرل ضیاع نامی پلیگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ضیاعی عفریت اسلام کے لباس میں مُلکِ عزز پر نازل ہوئی اور امیر المومنین جنرل ضیاع کی دیکھا دیکھی منافقت قومی روش میں ڈھل گئی۔ اسلام دین کی بجائے سامانِ تجارت ہو گیا۔ ٹوٹی سائیکل سوار ادھ کھلے مولوی ڈالروں کی بہار میں ایسے پنپےکہ پجیروز، لینڈ کروزروں اور پک اپ ڈالوں میں مسلح جتھوں کے ساتھ ملک کی سب سے خوفناک طاقت بن کر ابھرے۔
جنہیں چوتڑ دھونے کے شرعی احکامات کا پتا نہیں تھا وہ راتوں رات کافر کافر کے نعرے مارتے مجاہد بن کرنمودار ہوئے اور پلک جھپکتے میں شیر، دلیر اور محافظِ ناموس فلاں فلاں جیسے سطحی القابات کے سابقوں لاحقوں سےہیرو بنے۔
انٹیلیجنشیا کی مردانہ کمزوری پلس دماغی کمزوری کے نتائج پہلے ملتِ تشیع نے بھگتے پھر سنپولیے سانپ بن کر ستر ہزار پاکستانی کچا چبا کر جب فوجی بچے کھانے لگے تو راولپنڈی کے سپیروں کے ہوش کےٹھکانے آئے۔ فوجی سر فٹبال بنے اور چار جنگوں میں جہاں کوئی جرنیل شہید نہیں ہوا تھا ٹی ٹی پی کے دیوبندی دہشتگردوں کے ہاتھوں سر راہ جرنیل گاجر مولی کیطرح کاٹے گئے۔ ائیرپورٹ، ملٹری ائیربیسز، اسلحہ ساز فیکٹریاں، جی ایچ کیو،صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم پاکستان سمیت ہر ادنیٰ و اعلیٰ پاکستان بلا امتیازِ رنگ و نسل، مذہب و مسلک دیوبندی دہشتگردوں کا نشانہ بنے۔ یہ ناقابلِ تردید تازہ ترین تاریخی حقیقت ہے لیکن تھریڈ سٹارٹر نے اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنے کی آرزو یا اپنی تحریر کو مضحکہ خیز بنانے کیلئے کیلئےملتِ تشیع کو کوسنا ضروری سمجھا۔ ہم ایسی غیر جانبداری پر تین حروفِ ملامت بھیجتے ہیں جو اعترافِ حقیقت میں سدِ راہ ہو۔
جہاں تک عزادری کے جلوسوں کی بات ہے، کراچی سے گلگت اور کوئٹہ تک ہر شاہراہِ پاکستان اور سڑک، گلی کوچے میں اپنی بھر پور افرادی قوت کے عزادارنِ امام حسین ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ یہ سلسلہ آج سے نہیں بلکہ قیامِ پاکستان سے پہلے سے جاری ہے۔ مجھے بتائیں کہ آجتک کہیں کوئی لوٹ مار، توڑ پھوڑ ہوئی ہو۔ بازاروں میں جیلوری سے لیکر بینکس تک ہر طرح کی چھوٹی بڑی دکانیں اور کاروباری مراکز ہوتے ہیں۔ یہ دکانیں، مارکیٹیں سنیوں، دیوبندیوں، وہابیوں سمیت ہر مکتب فکر کے افراد کی ملکیت ہوتی ہیں۔ کیا کبھی دکانیں لوٹی گئیں، پولیس سٹیشنز پر حملے، سرکاری و غیر سرکاری عمارات پر پتھراؤ، جلاو گھیراؤ ہوا؟
Long but impressive.
Hardhitter
Voter (50+ posts)
جنابِ عالی، الفاظ آپ کے مخلص اور پر سوز ہیں، گو کہ خیالات بھی اچھے ہیں، لیکن کاش ہم بھی اتنے اچھے ہوتے۔
یہ جس مُلائیت نامی ٹولے کو ہم جاہل مولوی سمجھتے ہیں، ان کے فون پر رات کو لوگ شائد وائٹ ہاوٗس میں بھی اٹھ جاتے ہوں۔
بے تحاشہ جرنیلوں کے گندے کپڑے بھی انھی کے قبضے میں ہونگے اب تلک۔
کشمیر جہاد سے لے کر شمالی وزیرستان کی بازیابی تک، ان گنت باب ہیں اس ملائیت کے ہماری تاریخ میں۔ یہ جہالت ہمارے ملک میں ایک جنگی اثاثے کے طور پر پروان چڑھائی گئی۔ پولیس کی مجال ہے ان سے لڑنے کی؟ ان کو قابو کرنے کی؟
بریلوی مشرق میں، دیوبندی مغرب میں اور کراچی میں اہل تشیع۔ یہ ہمارا جغرافیا ہے۔
ہم پچھلے پندرہ سالوں سے اپنے اسی اثاثے کو قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو بے قابو ہوچکا تھا، اور اسکی جو قیمت ملک اور قوم کو ادا کرنی پڑی ہے، شائد ہم میں ایسے ایک اور سودے کی ہمّت باقی نہیں رہی۔
جہالت کا واحد علاج علم ہے، اور کچھ کاموں کے ہونے کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے۔ لہٰذا تب تک صبر اور استقامت کے علاوہ چارہ نہیں کوئی۔
atensari
(50k+ posts) بابائے فورم
صبر اور تحمل کی چند پُر امن مثالیں
جب سینکڑوں شہدا کی لاشیں رکھ کر بھی جلاؤ، گھیراؤ، مارو مارو کے نعرے بلند نہیں کیے گئے
f5996a9d3f314d12a5261a4ef92f7953.jpg
quetta-hazara-protests-afp-670.jpg
2021-01-07T143228Z_1545220230_RC223L92L6IC_RTRMADP_3_PAKISTAN-ATTACK-PROTESTS-1.jpg
ریاست پندرہ سال آپ کی جنگ لڑتی رہی۔ جس نے ملک کے ہر طبقے کو متاثر کیا۔ آپ لوگوں کی آئی ڈیز مار دو مار دو کے نعرے لگانے میں آگے آگے تھی۔ یہ آپ کی اپنی جنگ کے شہدا ہیں اب یہ نمائش کس بات کی۔
جماعت اسلامی کو چاہے وہ بھی اکہتر کے شہدا کی نمائش کرے. جن کے بچے اس ملک کو کیمونزم سے بچانے کے کام آئے انہیں بھی مظلومیت کا رونا دھونا کر چاہے
’وہ جو تاریک راہوں میں مارے گئے‘
21 مئی 2016 کو بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ایک ڈرون حملہ ہوا اور اس میں افغان طالبان کمانڈر مُلا اختر منصور مارے گئے۔
یہ پاکستان کے قبائلی علاقوں سے باہر پاکستانی سرزمین پر دوسرا ڈرون حملہ تھا۔ اس سے پہلے خیبر پختونخواہ کے علاقے ٹل میں 2014 میں ایک حملہ ہو چکا ہے۔
نوشکی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کا احتجاج سرکاری سطح پر شدید تر تھا اور ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے یہاں تک کہ امریکہ کو پاکستان کو منانے کے لیے پانچ رکنی سفارتی وفد بھیجنا پڑا۔
نوشکی حملے سے پہلے پاکستان کے قبائلی علاقوں خصوصاً وزیرستان میں 400 سے زائد ڈرون حملے ہو چکے ہیں جن میں ہزاروں پاکستانی شہری مارے جا چکے ہیں لیکن حیران کن طور پر کسی عام اور بےگناہ شہری کو حکومت کا وہ احتجاج نصیب نہیں ہوا جو مُلا اختر کے حصے میں آیا۔
ڈرون حملوں کا زیادہ تر نشانہ شمالی وزیرستان کا علاقہ بنا جس میں ہزاروں گمنام شہری مارے گئے اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔
وزیرستان میں ڈرون کا شکار بننے والے شہریوں کا المیہ شاید صرف ڈرون کی حد تک نہیں بلکہ اس کے بعد کے حالات و واقعات سے بھی ہے۔
ڈرون حملوں میں مارے جانے والے شہری صرف اس وقت قابل توجہ سمجھے جاتے ہیں جب یا تو وہ کسی شدت پسند تنظیم کے اعلیٰ منصب پر ہوں یا کسی مغربی ملک کے باشندے ہوں۔ عام شہری کی موت توگمنامی کے اندھیروں میں ہی دبی رہتی ہے۔
ان حملوں میں بچ جانے والوں کی مشکلات بھی الگ قصہ ہیں جن کی ایک جھلک ہمیں صدا اللہ کی کہانی میں ملتی ہے۔
سات ستمبر 2009 کو وزیرستان کے گاؤں مچی خیل میں ہونے والے ڈرون حملے میں صدا اللہ کے خاندان کے تین افراد ہلاک اور خود صدا اللہ شدید زخمی ہوئے۔
اس حملے میں ان کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔ مناسب علاج نہ ملنے کی وجہ سے صدا اللہ کے زخم کبھی نہ بھر سکے۔ انھیں ایک خیراتی ادارے کی مدد سے مصنوعی ٹانگیں تو مل گئیں لیکن سخت لکڑی کی ان ٹانگوں کی وجہ سے ان کے زخم ناسور بن گئے اور 2013 میں وہ چل بسے۔
صدا اللہ سے ملتی جلتی کہانی فہیم قریشی کی بھی ہے جو 23 جنوری 2009 کو ہونے والے ڈرون حملے کا نشانہ بنے اور وقت ان کی عمر صرف 14 سال تھی۔
اس حملے میں ان کے خاندان کے سات افراد مارے گئے۔ فہیم زخمی ہونے کے بعد تقریباً ایک سال تک ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج رہے۔ اس حملے میں فہیم کی یاداشت اور ایک آنکھ بھی متاثر ہوئی۔
اکتوبر 2012 میں وزیرستان کے علاقے ٹپی میں 65 سالہ ممانا بی بی کھیتوں میں کام کر رہی تھیں کہ ڈرون حملے کا نشانہ بن گئیں۔ اس حملے کی عینی شاہد نو سالہ نبیلہ نے اپنی دادی کو راکھ کا ڈھیر بنتے دیکھا اور وہ خود اپنے دیگر بہن بھائیوں کے ساتھ کافی عرصہ تک بنوں اور بعد میں پشاور میں زیرِ علاج رہی۔
ان اور ان جیسے دیگر واقعات میں کچھ چیزیں مشترک ہیں۔ فہیم، صدا اللہ اور نبیلہ کو آج بھی یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ وہ بےگناہ تھے۔
ان سب کو انتہائی غربت کے عالم میں دوسروں کے رحم و کرم پر رہ کر علاج کروانا پڑا اور یہ ’سہولت‘ شاید ان جیسے بہت سے متاثرین کو تو نصیب بھی نہیں ہو سکی۔ وزیرستان میں علاج کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ڈرون حملوں میں صرف وہی زخمی زندہ بچتے ہیں جو قریبی شہروں کے ہسپتالوں تک پہنچ سکتے ہیں۔
لیکن سب سے افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ ان سینکڑوں ڈرون حملوں پر ریاست محض خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ وہ ریاست جس پر اپنے شہریوں کی حفاظت کی آئینی ذمہ داری ہے اس نے نوشکی حملے پر کیے گئے احتجاج کے مقابلے میں ذرہ برابر احتجاج بھی ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر نہیں کیا۔
جب ایک ریاست اپنے بےگناہ شہریوں کے قتل عام پر خاموش رہتی ہے تو پھر وہ اپنی حدود میں ایک غیر ملکی شدت پسند کی ہلاکت پر واویلا کرنے کا اخلاقی جواز نہیں رکھتی۔
اگر ریاست نے اپنے شہریوں کے خونِ ناحق کا معاملہ اسی جوش و جذبے سے اٹھایا ہوتا تو شاید معاملات نوشکی کے حملے تک نہ پہنچتے۔
پاکستانی ڈرون متاثرین سے یہ تفریقی رویہ صرف ان کی اپنی ریاست کی جانب سے ہی نہیں۔
امریکی حکومت بارہا افغانستان اور یمن میں ڈرون حملوں میں مارے جانے والے شہریوں کے خاندانوں کو زرِ تلافی ادا کر چکی ہے لیکن آج تک امریکیوں نے ایک بھی ایسے کسی پاکستانی کو زرِ تلافی ادا نہیں کیا۔
یہ حقیقت ہے کہ زرِ تلافی مکمل انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کر سکتا لیکن حقیقی معنوں میں یہ غریب متاثرین کے زخموں کے لیے مرہم کا کام کر سکتا ہے۔
ڈرون متاثرین کو انصاف کی فراہمی سے پاکستانی حکومت کسی طرح بھی پہلو تہی نہیں کر سکتی کیونکہ بنیادی ذمہ داری آج بھی اسی کی ہے۔
ریاست کی کامیابی اس کے شہریوں کے حقوق کے تحفظ سے منسلک ہے۔ اگر عام شہری محفوظ نہیں اور انصاف جیسی سہولت سے محروم ہیں تو وہ ریاست بین الاقوامی سطح پر نہ صرف ناکام تصور ہوگی بلکہ غیر فعال بھی اور نہ ہی وہ اپنے مفادات کا تحفظ کرنے میں کامیاب ہو سکے گی۔
source
Syaed
MPA (400+ posts)
اس فورم کے دانشمندوں اور تدبر و تفکر کی جملہ خصوصیات کے حاملین کو فکری المیہ یہ درپیش ہے کہ خود کو غیر جانبدار اور سچا کھرا پاکستانی مسلمان ثابت کرنے کیلئے یہ حضرات فتنہ پسند ٹی ایل پی کے بریلویوں اور سپاہ صحابہ کے انتہا پسند دیوبندیوں کی دہشتگردیوں پر تنقید کیلئے برائے وزنِ بیت مکتبِ تشیع کو بھی اپنے مکالمے کا حصہ لازی بناتے ہیں۔ جبکہ تاریخی تناظر اور واقعاتی شواہد کی روشنی میں شیعان علی نے ایامِ محرم میں نہ کبھی بازار بند کروائے نہ کبھی شاہراہیں مسدود کیں۔
آئین پاکستان ہر پاکستانی شہری کومکمل مذہبی آزادی اور آزادانہ عبادات کی بجا آوری کی نہ صرف اجازت دیتا ہے بلکہ ضمانت مہیا کرتا ہے لہذا نہ ہم اپنے آئینی حق سے دستبردار ہوں گے نہ ایسی خواہش رکھنے والے دیوانون کی خواب بینی میں رکاوٹ بنیں گے
یہ جو آپکو ایام محرم میں بازار اور شاہراہیں بندہوئی نظر آتی ہیں یہ اہل تشیع کا مطالبہ ہے نہ مقصد۔ ریاستی انتظامیہ اپنے پُر امن شہریوں کو تکفیری دہشتگردوں کے شر سےمحفوظ و مامون رکھنے کیلئے ایسا کرتی ہے۔ ہماری تو تمنا ہوگی کہ بازار کھُلے رہیں اور ہم سُنی بھائیوں کے درمیان سے مکمل مذہبی احترام و عقیدت سے یا حسین یاحسین پکارتے وہاں سے گزر جائیں۔
نسبتاً عمر رسیدہ حضرات کو یاد ہوگا کہ بات بہت پرانی نہیں۔ بازار کھلے رہتے جن کے درمیان عزادارنِ کربلا گزر رہے ہوتے تھے۔ سڑک کے ایک طرف جلوس امام حسین علیہ السلام جاری رہتا اور دوسری جانب ٹریفک اور نظام زندگی رواں رہتا۔ سُنی بھائی اگرچہ ماتم نہ بھی کرتے تو اپنے شیعہ بھائیوں اور شرکاء جلوس کیلئے کربلا والوں کی یاد میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگاتے اور نذر نیاز بانٹتے۔ یوں اپنی مخصوص راستوں سے گذر کر یہ جلوسہائے عزاداری اختتام پذیر ہو جایا کرتے تھے۔ یہ روایت سن ستر اور اسی تک اخوت اور باہمی رواداری سے روا رہی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن پھر پاکستان کو جنرل ضیاع نامی پلیگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ضیاعی عفریت اسلام کے لباس میں مُلکِ عزز پر نازل ہوئی اور امیر المومنین جنرل ضیاع کی دیکھا دیکھی منافقت قومی روش میں ڈھل گئی۔ اسلام دین کی بجائے سامانِ تجارت ہو گیا۔ ٹوٹی سائیکل سوار ادھ کھلے مولوی ڈالروں کی بہار میں ایسے پنپےکہ پجیروز، لینڈ کروزروں اور پک اپ ڈالوں میں مسلح جتھوں کے ساتھ ملک کی سب سے خوفناک طاقت بن کر ابھرے۔
جنہیں چوتڑ دھونے کے شرعی احکامات کا پتا نہیں تھا وہ راتوں رات کافر کافر کے نعرے مارتے مجاہد بن کرنمودار ہوئے اور پلک جھپکتے میں شیر، دلیر اور محافظِ ناموس فلاں فلاں جیسے سطحی القابات کے سابقوں لاحقوں سےہیرو بنے۔
انٹیلیجنشیا کی مردانہ کمزوری پلس دماغی کمزوری کے نتائج پہلے ملتِ تشیع نے بھگتے پھر سنپولیے سانپ بن کر ستر ہزار پاکستانی کچا چبا کر جب فوجی بچے کھانے لگے تو راولپنڈی کے سپیروں کے ہوش کےٹھکانے آئے۔ فوجی سر فٹبال بنے اور چار جنگوں میں جہاں کوئی جرنیل شہید نہیں ہوا تھا ٹی ٹی پی کے دیوبندی دہشتگردوں کے ہاتھوں سر راہ جرنیل گاجر مولی کیطرح کاٹے گئے۔ ائیرپورٹ، ملٹری ائیربیسز، اسلحہ ساز فیکٹریاں، جی ایچ کیو،صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم پاکستان سمیت ہر ادنیٰ و اعلیٰ پاکستان بلا امتیازِ رنگ و نسل، مذہب و مسلک دیوبندی دہشتگردوں کا نشانہ بنے۔ یہ ناقابلِ تردید تازہ ترین تاریخی حقیقت ہے لیکن تھریڈ سٹارٹر نے اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنے کی آرزو یا اپنی تحریر کو مضحکہ خیز بنانے کیلئے کیلئےملتِ تشیع کو کوسنا ضروری سمجھا۔ ہم ایسی غیر جانبداری پر تین حروفِ ملامت بھیجتے ہیں جو اعترافِ حقیقت میں سدِ راہ ہو۔
جہاں تک عزادری کے جلوسوں کی بات ہے، کراچی سے گلگت اور کوئٹہ تک ہر شاہراہِ پاکستان اور سڑک، گلی کوچے میں اپنی بھر پور افرادی قوت کے عزادارنِ امام حسین ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ یہ سلسلہ آج سے نہیں بلکہ قیامِ پاکستان سے پہلے سے جاری ہے۔ مجھے بتائیں کہ آجتک کہیں کوئی لوٹ مار، توڑ پھوڑ ہوئی ہو۔ بازاروں میں جیلوری سے لیکر بینکس تک ہر طرح کی چھوٹی بڑی دکانیں اور کاروباری مراکز ہوتے ہیں۔ یہ دکانیں، مارکیٹیں سنیوں، دیوبندیوں، وہابیوں سمیت ہر مکتب فکر کے افراد کی ملکیت ہوتی ہیں۔ کیا کبھی دکانیں لوٹی گئیں، پولیس سٹیشنز پر حملے، سرکاری و غیر سرکاری عمارات پر پتھراؤ، جلاو گھیراؤ ہوا؟
کیا شیعہ جلوسوں نے افرادی قوت کے بل بوتے پر سنی آبادیوں، مدارس اور مساجد پر حملے کیے؟
تاریخ پاکستان شاہد ہے کہ پاکستان میں منظم دہشتگردی میں ٹی ٹی پی، لشکرِ جھنگوی، سپاہ صحابہ جیسی دیوبندی اور وہابی فکر کی جماعتیں ملوث رہی ہیں۔ شیعان علی نے کبھی افواج پاکستان پر حملے کیے، نہ فوجیوں کے سر کاٹے، نہ کسی لال پیلی مسجد میں دہشتگرد جمع کر کے پاکستان کا عالمی تماشا بنایا نہ کبھی ریاست کو سرنگوں کرنے کیلئے ناموسِ رسالت و اہلبیت کے احتجاجی ڈامے کیے۔
ہمارا صبر اور تحمل باقی اقوام سے ہمیشہ نکتہِ امتیاز رہا ہے، ہم نے سینکڑوں شیعہ شہید کروا کر بھی لاشیں سڑکوں پر رکھ کر پُر امن احتجاج کیے۔ نہ ریاست کو نذرِ آتش کیا نہ کبھی ذمہ دار دہشتگردوں کے مسالک پر آگ و آہن سے حملہ آور ہوئے۔
اسٹیبلشمنٹ کے پالتو دیوبندی دہشتگرد کل ستر ہزار سے زائد پاکستانیوں کا خون پی کر ڈکار مارے بغیر سچے کھرے پاکستانی بنے پھرتے ہیں۔ آج ریاست بریلوی ووٹوں پر نظریں گاڑے بیٹھی ہے کہ "سیاست میں حق حاکمیت" مستحکم کرنے کیلئے بریلویوں کو دہشتگردی کی راہ پر ڈال رہی ہے۔ انجام ٹی ایل پی کا بھی وہی ہونا ہے جو ٹی ٹی پی کا ہوا تھا البتہ تلف کرنے کا طریقہ اور منظر مختلف ہو سکتا ہے۔
اس فورم کے دانشمندوں اور تدبر و تفکر کی جملہ خصوصیات کے حاملین کو فکری المیہ یہ درپیش ہے کہ خود کو غیر جانبدار اور سچا کھرا پاکستانی مسلمان ثابت کرنے کیلئے یہ حضرات فتنہ پسند ٹی ایل پی کے بریلویوں اور سپاہ صحابہ کے انتہا پسند دیوبندیوں کی دہشتگردیوں پر تنقید کیلئے برائے وزنِ بیت مکتبِ تشیع کو بھی اپنے مکالمے کا حصہ لازی بناتے ہیں۔ جبکہ تاریخی تناظر اور واقعاتی شواہد کی روشنی میں شیعان علی نے ایامِ محرم میں نہ کبھی بازار بند کروائے نہ کبھی شاہراہیں مسدود کیں۔
آئین پاکستان ہر پاکستانی شہری کومکمل مذہبی آزادی اور آزادانہ عبادات کی بجا آوری کی نہ صرف اجازت دیتا ہے بلکہ ضمانت مہیا کرتا ہے لہذا نہ ہم اپنے آئینی حق سے دستبردار ہوں گے نہ ایسی خواہش رکھنے والے دیوانون کی خواب بینی میں رکاوٹ بنیں گے
یہ جو آپکو ایام محرم میں بازار اور شاہراہیں بندہوئی نظر آتی ہیں یہ اہل تشیع کا مطالبہ ہے نہ مقصد۔ ریاستی انتظامیہ اپنے پُر امن شہریوں کو تکفیری دہشتگردوں کے شر سےمحفوظ و مامون رکھنے کیلئے ایسا کرتی ہے۔ ہماری تو تمنا ہوگی کہ بازار کھُلے رہیں اور ہم سُنی بھائیوں کے درمیان سے مکمل مذہبی احترام و عقیدت سے یا حسین یاحسین پکارتے وہاں سے گزر جائیں۔
نسبتاً عمر رسیدہ حضرات کو یاد ہوگا کہ بات بہت پرانی نہیں۔ بازار کھلے رہتے جن کے درمیان عزادارنِ کربلا گزر رہے ہوتے تھے۔ سڑک کے ایک طرف جلوس امام حسین علیہ السلام جاری رہتا اور دوسری جانب ٹریفک اور نظام زندگی رواں رہتا۔ سُنی بھائی اگرچہ ماتم نہ بھی کرتے تو اپنے شیعہ بھائیوں اور شرکاء جلوس کیلئے کربلا والوں کی یاد میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگاتے اور نذر نیاز بانٹتے۔ یوں اپنے مخصوص راستوں سے گذر کر یہ جلوسہائے عزاداری اختتام پذیر ہو جایا کرتے تھے۔ یہ روایت سن ستر اور اسی تک اخوت اور باہمی رواداری سے روا رہی . . . . . . لیکن پھر پاکستان کو جنرل ضیاع نامی پلیگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ضیاعی عفریت اسلام کے لباس میں مُلکِ عزیز پر نازل ہوئی اور امیر المومنین جنرل ضیاع کی دیکھا دیکھی منافقت قومی روش میں ڈھل گئی۔ اسلام دین کی بجائے سامانِ تجارت ہو گیا۔ ٹوٹی سائیکل سوار ادھ کھلے مولوی ڈالروں کی بہار میں ایسے پنپےکہ پجیروز، لینڈ کروزروں اور پک اپ ڈالوں میں مسلح جتھوں کے ساتھ ملک کی سب سے خوفناک طاقت بن کر ابھرے۔
جنہیں چوتڑ دھونے کے شرعی احکامات کا پتا نہیں تھا وہ راتوں رات کافر کافر کے نعرے مارتے مجاہد بن کرنمودار ہوئے اور پلک جھپکتے میں شیر، دلیر اور محافظِ ناموس فلاں فلاں جیسے سطحی القابات کے سابقوں لاحقوں سےہیرو بنے۔
انٹیلیجنشیا کی مردانہ کمزوری پلس دماغی کمزوری کے نتائج پہلے ملتِ تشیع نے بھگتے پھر سنپولیے سانپ بن کر ستر ہزار پاکستانی کچا چبا کر جب فوجی بچے کھانے لگے تو راولپنڈی کے سپیروں کے ہوش کےٹھکانے آئے۔ فوجی سر فٹبال بنے اور چار جنگوں میں جہاں کوئی جرنیل شہید نہیں ہوا تھا ٹی ٹی پی کے دیوبندی دہشتگردوں کے ہاتھوں سر راہ جرنیل گاجر مولی کیطرح کاٹے گئے۔ ائیرپورٹ، ملٹری ائیربیسز، اسلحہ ساز فیکٹریاں، جی ایچ کیو،صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم پاکستان سمیت ہر ادنیٰ و اعلیٰ پاکستان بلا امتیازِ رنگ و نسل، مذہب و مسلک دیوبندی دہشتگردوں کا نشانہ بنے۔ یہ ناقابلِ تردید تازہ ترین تاریخی حقیقت ہے لیکن تھریڈ سٹارٹر نے اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنے کی آرزو یا اپنی تحریر کو مضحکہ خیز بنانے کیلئےملتِ تشیع کو کوسنا ضروری سمجھا۔ ہم ایسی غیر جانبداری پر تین حروفِ ملامت بھیجتے ہیں جو اعترافِ حقیقت میں سدِ راہ ہو۔
جہاں تک عزادری کے جلوسوں کی بات ہے، ایام محرم میں کراچی سے گلگت اور کوئٹہ تک ہر شاہراہِ پاکستان اور سڑک، گلی کوچے میں اپنی بھر پور افرادی قوت کے عزادارنِ امام حسین ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ یہ سلسلہ آج سے نہیں بلکہ قیامِ پاکستان سے پہلے سے جاری ہے۔ مجھے بتائیں کہ آجتک کہیں کوئی لوٹ مار، توڑ پھوڑ ہوئی ہو۔ بازاروں میں جیولری سے لیکر بینکس تک ہر طرح کی چھوٹی بڑی دکانیں اور کاروباری مراکز ہوتے ہیں۔ یہ دکانیں، مارکیٹیں سنیوں، دیوبندیوں، وہابیوں سمیت ہر مکتب فکر کے افراد کی ملکیت ہوتی ہیں۔ کیا کبھی دکانیں لوٹی گئیں، پولیس سٹیشنز پر حملے، سرکاری و غیر سرکاری عمارات پر پتھراؤ، جلاو گھیراؤ ہوا؟
کیا شیعہ جلوسوں نے افرادی قوت کے بل بوتے پر سنی آبادیوں، مدارس اور مساجد پر حملے کیے؟
تاریخ پاکستان شاہد ہے کہ پاکستان میں منظم دہشتگردی میں ٹی ٹی پی، لشکرِ جھنگوی، سپاہ صحابہ جیسی دیوبندی اور وہابی فکر کی جماعتیں ملوث رہی ہیں۔ شیعان علی نے کبھی افواج پاکستان پر حملے کیے، نہ فوجیوں کے سر کاٹے، نہ کسی لال پیلی مسجد میں دہشتگرد جمع کر کے پاکستان کا عالمی تماشا بنایا نہ کبھی ریاست کو سرنگوں کرنے کیلئے ناموسِ رسالت و اہلبیت کے احتجاجی ڈامے کیے۔
ہمارا صبر اور تحمل باقی اقوام سے ہمیشہ نکتہِ امتیاز رہا ہے، ہم نے سینکڑوں شیعہ شہید کروا کر بھی لاشیں سڑکوں پر رکھ کر پُر امن احتجاج کیے۔ نہ ریاست کو نذرِ آتش کیا نہ کبھی ذمہ دار دہشتگردوں کے مسالک پر آگ و آہن سے حملہ آور ہوئے۔
اسٹیبلشمنٹ کے پالتو دیوبندی دہشتگرد کل ستر ہزار سے زائد پاکستانیوں کا خون پی کر ڈکار مارے بغیر سچے کھرے پاکستانی بنے پھرتے ہیں۔ آج ریاست بریلوی ووٹوں پر نظریں گاڑے بیٹھی ہے کہ "سیاست میں حق حاکمیت" مستحکم کرنے کیلئے بریلویوں کو دہشتگردی کی راہ پر ڈال رہی ہے۔ انجام ٹی ایل پی کا بھی وہی ہونا ہے جو ٹی ٹی پی کا ہوا تھا البتہ تلف کرنے کا طریقہ اور منظر مختلف ہو سکتا ہے۔
آپ کی تقریر بہت طویل ہے محترم مگر حقیقت پھر بھی یہی ہے کہ چاہے کسی بھی مکتبہ فکر کا جلوس ہو شامت بے چاری عوام اور کاروباری حضرات کی ہی آتی ہے۔آپ کا بظاہر تعلق مکتب تشیع سے ہے اس لیے آپ کو وہ حق پہ ہی نظر آئیں گے مگر یہ ایک المیہ ہے کہ ہر مکتبہ فکر نے ہی اپنے ممبروں سے نفرت کو ابھارا ہے۔مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان میں جس چیز کی سمجھ نہ آرہی ہو اسے ایجنسیز پہ ہی ڈالا جاتا ہے(اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ایجنسیوں نے کچھ غلط کیا ہی نہیں)۔آپ خود ہی سوچیے کہ جو بندے اپنے ہی مسلمانوں کا سر پھاڑ کر لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعرے لگائیں انہیں فساد پہ مائل کرنے کے لیے کونسی ایجنسی کی ضرورت ہوسکتی ہے بھلا؟
الغرض کاروبار بند نہیں ہونے چاہییں چاہے کسی بھی مکتب فکر کا جلوس ہو
Hardhitter
Voter (50+ posts)
ریاست پندرہ سال آپ کی جنگ لڑتی رہی۔ جس نے ملک کے ہر طبقے کو متاثر کیا۔ آپ لوگوں کی آئی ڈیز مار دو مار دو کے نعرے لگانے میں آگے آگے تھی۔ یہ آپ کی اپنی جنگ کے شہدا ہیں اب یہ نمائش کس بات کی۔
جماعت اسلامی کو چاہے وہ بھی اکہتر کے شہدا کی نمائش کرے. جن کے بچے اس ملک کو کیمونزم سے بچانے کے کام آئے انہیں بھی مظلومیت کا رونا دھونا کر چاہے
’وہ جو تاریک راہوں میں مارے گئے‘
21 مئی 2016 کو بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ایک ڈرون حملہ ہوا اور اس میں افغان طالبان کمانڈر مُلا اختر منصور مارے گئے۔
یہ پاکستان کے قبائلی علاقوں سے باہر پاکستانی سرزمین پر دوسرا ڈرون حملہ تھا۔ اس سے پہلے خیبر پختونخواہ کے علاقے ٹل میں 2014 میں ایک حملہ ہو چکا ہے۔
نوشکی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کا احتجاج سرکاری سطح پر شدید تر تھا اور ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے یہاں تک کہ امریکہ کو پاکستان کو منانے کے لیے پانچ رکنی سفارتی وفد بھیجنا پڑا۔
نوشکی حملے سے پہلے پاکستان کے قبائلی علاقوں خصوصاً وزیرستان میں 400 سے زائد ڈرون حملے ہو چکے ہیں جن میں ہزاروں پاکستانی شہری مارے جا چکے ہیں لیکن حیران کن طور پر کسی عام اور بےگناہ شہری کو حکومت کا وہ احتجاج نصیب نہیں ہوا جو مُلا اختر کے حصے میں آیا۔
ڈرون حملوں کا زیادہ تر نشانہ شمالی وزیرستان کا علاقہ بنا جس میں ہزاروں گمنام شہری مارے گئے اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔
وزیرستان میں ڈرون کا شکار بننے والے شہریوں کا المیہ شاید صرف ڈرون کی حد تک نہیں بلکہ اس کے بعد کے حالات و واقعات سے بھی ہے۔
ڈرون حملوں میں مارے جانے والے شہری صرف اس وقت قابل توجہ سمجھے جاتے ہیں جب یا تو وہ کسی شدت پسند تنظیم کے اعلیٰ منصب پر ہوں یا کسی مغربی ملک کے باشندے ہوں۔ عام شہری کی موت توگمنامی کے اندھیروں میں ہی دبی رہتی ہے۔
ان حملوں میں بچ جانے والوں کی مشکلات بھی الگ قصہ ہیں جن کی ایک جھلک ہمیں صدا اللہ کی کہانی میں ملتی ہے۔
سات ستمبر 2009 کو وزیرستان کے گاؤں مچی خیل میں ہونے والے ڈرون حملے میں صدا اللہ کے خاندان کے تین افراد ہلاک اور خود صدا اللہ شدید زخمی ہوئے۔
اس حملے میں ان کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔ مناسب علاج نہ ملنے کی وجہ سے صدا اللہ کے زخم کبھی نہ بھر سکے۔ انھیں ایک خیراتی ادارے کی مدد سے مصنوعی ٹانگیں تو مل گئیں لیکن سخت لکڑی کی ان ٹانگوں کی وجہ سے ان کے زخم ناسور بن گئے اور 2013 میں وہ چل بسے۔
صدا اللہ سے ملتی جلتی کہانی فہیم قریشی کی بھی ہے جو 23 جنوری 2009 کو ہونے والے ڈرون حملے کا نشانہ بنے اور وقت ان کی عمر صرف 14 سال تھی۔
اس حملے میں ان کے خاندان کے سات افراد مارے گئے۔ فہیم زخمی ہونے کے بعد تقریباً ایک سال تک ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج رہے۔ اس حملے میں فہیم کی یاداشت اور ایک آنکھ بھی متاثر ہوئی۔
اکتوبر 2012 میں وزیرستان کے علاقے ٹپی میں 65 سالہ ممانا بی بی کھیتوں میں کام کر رہی تھیں کہ ڈرون حملے کا نشانہ بن گئیں۔ اس حملے کی عینی شاہد نو سالہ نبیلہ نے اپنی دادی کو راکھ کا ڈھیر بنتے دیکھا اور وہ خود اپنے دیگر بہن بھائیوں کے ساتھ کافی عرصہ تک بنوں اور بعد میں پشاور میں زیرِ علاج رہی۔
ان اور ان جیسے دیگر واقعات میں کچھ چیزیں مشترک ہیں۔ فہیم، صدا اللہ اور نبیلہ کو آج بھی یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ وہ بےگناہ تھے۔
ان سب کو انتہائی غربت کے عالم میں دوسروں کے رحم و کرم پر رہ کر علاج کروانا پڑا اور یہ ’سہولت‘ شاید ان جیسے بہت سے متاثرین کو تو نصیب بھی نہیں ہو سکی۔ وزیرستان میں علاج کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ڈرون حملوں میں صرف وہی زخمی زندہ بچتے ہیں جو قریبی شہروں کے ہسپتالوں تک پہنچ سکتے ہیں۔
لیکن سب سے افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ ان سینکڑوں ڈرون حملوں پر ریاست محض خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ وہ ریاست جس پر اپنے شہریوں کی حفاظت کی آئینی ذمہ داری ہے اس نے نوشکی حملے پر کیے گئے احتجاج کے مقابلے میں ذرہ برابر احتجاج بھی ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر نہیں کیا۔
جب ایک ریاست اپنے بےگناہ شہریوں کے قتل عام پر خاموش رہتی ہے تو پھر وہ اپنی حدود میں ایک غیر ملکی شدت پسند کی ہلاکت پر واویلا کرنے کا اخلاقی جواز نہیں رکھتی۔
اگر ریاست نے اپنے شہریوں کے خونِ ناحق کا معاملہ اسی جوش و جذبے سے اٹھایا ہوتا تو شاید معاملات نوشکی کے حملے تک نہ پہنچتے۔
پاکستانی ڈرون متاثرین سے یہ تفریقی رویہ صرف ان کی اپنی ریاست کی جانب سے ہی نہیں۔
امریکی حکومت بارہا افغانستان اور یمن میں ڈرون حملوں میں مارے جانے والے شہریوں کے خاندانوں کو زرِ تلافی ادا کر چکی ہے لیکن آج تک امریکیوں نے ایک بھی ایسے کسی پاکستانی کو زرِ تلافی ادا نہیں کیا۔
یہ حقیقت ہے کہ زرِ تلافی مکمل انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کر سکتا لیکن حقیقی معنوں میں یہ غریب متاثرین کے زخموں کے لیے مرہم کا کام کر سکتا ہے۔
ڈرون متاثرین کو انصاف کی فراہمی سے پاکستانی حکومت کسی طرح بھی پہلو تہی نہیں کر سکتی کیونکہ بنیادی ذمہ داری آج بھی اسی کی ہے۔
ریاست کی کامیابی اس کے شہریوں کے حقوق کے تحفظ سے منسلک ہے۔ اگر عام شہری محفوظ نہیں اور انصاف جیسی سہولت سے محروم ہیں تو وہ ریاست بین الاقوامی سطح پر نہ صرف ناکام تصور ہوگی بلکہ غیر فعال بھی اور نہ ہی وہ اپنے مفادات کا تحفظ کرنے میں کامیاب ہو سکے گی۔
source
ریاست نے اللہ کی بجائے امریکی خوشنودی کیلئے جہادی چوہے پالے۔ ڈالر کھلا پلا کر پالا پوسا، پاس پڑوس والوں کی جڑیں کاٹنے سرحد پار بھیجا . . . . . یہاں تک تو سب ٹھیک چل رہا تھا لیکن جب چوہے پالنے والوں کے گھر کی بنیادیں کھوکھلی کرنے پر اُتر آئے تو بلی ماما (پاکستان) اور بلا پاپا (امریکہ) نے باہمی رضا مندی سے متعین مقدار میں چوہے تلف کرنا شروع کر دیے۔ آپکی کہانی ان چوہوں کے تلف کیے جانے پر ایک نوحہ ہے۔
کسی کے چوہے کسی کے مجاہدین، زاویہ نگاہ کا فرق ہے
Last edited:
Hardhitter
Voter (50+ posts)
آپ کی تقریر بہت طویل ہے محترم مگر حقیقت پھر بھی یہی ہے کہ چاہے کسی بھی مکتبہ فکر کا جلوس ہو شامت بے چاری عوام اور کاروباری حضرات کی ہی آتی ہے۔آپ کا بظاہر تعلق مکتب تشیع سے ہے اس لیے آپ کو وہ حق پہ ہی نظر آئیں گے مگر یہ ایک المیہ ہے کہ ہر مکتبہ فکر نے ہی اپنے ممبروں سے نفرت کو ابھارا ہے۔مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان میں جس چیز کی سمجھ نہ آرہی ہو اسے ایجنسیز پہ ہی ڈالا جاتا ہے(اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ایجنسیوں نے کچھ غلط کیا ہی نہیں)۔آپ خود ہی سوچیے کہ جو بندے اپنے ہی مسلمانوں کا سر پھاڑ کر لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعرے لگائیں انہیں فساد پہ مائل کرنے کے لیے کونسی ایجنسی کی ضرورت ہوسکتی ہے بھلا؟
الغرض کاروبار بند نہیں ہونے چاہییں چاہے کسی بھی مکتب فکر کا جلوس ہو​
ڈیپ سٹیٹ آف پاکستان پچیس تیس سال دیوبندی مسلک کو بے دریغ استعمال کرنے اور ڈسمینٹل کر چکنے کے بعد بریلویوں کو ٹشو پیپر بنانے کیلئے آمادہ دِکھتی ہے۔
آپکی یہ بات نا صرف غیر متوازن اور قدرے بودی بھی ہے کہ "آپ خود ہی سوچیے کہ جو بندے اپنے ہی مسلمانوں کا سر پھاڑ کر لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعرے لگائیں انہیں فساد پہ مائل کرنے کے لیے کونسی ایجنسی کی ضرورت ہوسکتی ہے بھلا؟"
۔
ادارہ جاتی اسلوب کار میں مطلوبہ نتائج کا حصول اور ھدف معین کیا جاتا ہے، عزم اتنا پختہ اور بلند ہوتا ہے کہ سبیل ثانوی اور شاید غیر اہم ہو جاتی ہے۔
آپ فرائض چھوڑ کر بادشاہ گری کے کھیل میں ملوث ہو جائیں تو بنامِ حرمت رسول خاک نشینوں کا سر پھٹنا اور ملک
(مشرقی پاکستان) کٹنا وغیرہ سب چلتا ہے، کیوں کہ خاکی کھوپڑی میں یہ بھوسا بھرا ہوتا ہے پاکستان فرسٹ۔
Syaed
MPA (400+ posts)
ریاست نے اللہ کی بجائے امریکی خوشنودی کیلئے جہادی چوہے پالے۔ ڈالر کھلا پلا کر پالا پوسا، پاس پڑوس والوں کی جڑیں کاٹنے سرحد پار بھیجا . . . . . یہاں تک تو سب ٹھیک چل رہا تھا لیکن جب چوہے پالنے والوں کے گھر کی بنیادیں کھوکھلی کرنے پر اُتر آئے تو بلی ماما (پاکستان) اور بلا پاپا (امریکہ) نے باہمی رضا مندی سے متعین مقدار میں چوہے تلف کرنا شروع کر دیے۔ آپکی کہانی ان چوہوں کے تلفکیے جانے پر ایک نوحہ ہے۔
کسی کے چوہے کسی کے مجاہدین، زاویہ نگاہ کا فرق ہے
یہ کہانی تلف کیے جانے کا نوحہ تو بالکل بھی نہیں ہے محترم البتہ معاشرہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا نوحہ ضرور ہے۔وہ کینسر جس کی بنیاد ہم خود بنتے ہیں چاہے کسی بھی مکتبہ فکر کے ماننے والے کیوں نہ ہوں
Sohail Shuja
Chief Minister (5k+ posts)
آپ کی تقریر بہت طویل ہے محترم مگر حقیقت پھر بھی یہی ہے کہ چاہے کسی بھی مکتبہ فکر کا جلوس ہو شامت بے چاری عوام اور کاروباری حضرات کی ہی آتی ہے۔آپ کا بظاہر تعلق مکتب تشیع سے ہے اس لیے آپ کو وہ حق پہ ہی نظر آئیں گے مگر یہ ایک المیہ ہے کہ ہر مکتبہ فکر نے ہی اپنے ممبروں سے نفرت کو ابھارا ہے۔مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان میں جس چیز کی سمجھ نہ آرہی ہو اسے ایجنسیز پہ ہی ڈالا جاتا ہے(اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ایجنسیوں نے کچھ غلط کیا ہی نہیں)۔آپ خود ہی سوچیے کہ جو بندے اپنے ہی مسلمانوں کا سر پھاڑ کر لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعرے لگائیں انہیں فساد پہ مائل کرنے کے لیے کونسی ایجنسی کی ضرورت ہوسکتی ہے بھلا؟
الغرض کاروبار بند نہیں ہونے چاہییں چاہے کسی بھی مکتب فکر کا جلوس ہو
یہ جو لبیک کے نعرے لگا کر اپنے مسلمان بھائیوں کے ہی سر پھاڑتے ہیں، ان کی اس حالت کا ذمّہ دار ہماری ایجینسیز کا ہی ایک طبقہ ہے۔
جب فورتھ جنریشن وارفئیر کے لیئے ’’مجاہد‘‘ تیّار کیئے جاتے ہیں تو سب سے پہلے ان کو کسی مقصد کے تحت اکٹھا کیا جاتا ہے اور انکو محرومی اور ظلم کا احساس کروایا جاتا ہے۔
اسے کہتے ہیں سینسٹائزیشن۔ یہ سب سے اہم، ضروری اور پہلا مرحلہ ہوتا ہے۔ اس کے بعد ان لوگوں کی تنظیم بنا کر اسلحہ وغیرہ سپلائی کیا جاتا ہے اور جنگ کروائی جاتی ہے۔
لیکن جب جنگ ختم ہوجاتی ہے، تب ان ’’مجاہدوں‘‘ کو اگر آپ ایسے ہی چھوڑ دینگے، تو یہ کبھی نہ تو جنگ ختم ہونے دینگے، بلکہ دوسری جگہوں پر بھی یہ ’’جہاد‘‘ ایکسپورٹ کرتے رہیں گے۔
اسی لیئے اس مکتبہ فکر کے اکابرین نے جنگ ختم ہونے کے بعد کے ایک مرحلے پر بہت زور دیا ہے، اور وہ ہے ’’ری ہیبلی ٹیشن‘‘۔ یعنی ان لوگوں کو جو جنگ میں استعمال ہوتے ہیں، ان سے ہتھیار واپس لے کر ان کو دیگر ہنر وغیرہ سکھانا اور عمومی زندگی میں واپس لے کر آنا۔ کیونکہ جنگ ایک مرتبہ انسان کی پوری شخصیت ہی بدل کر رکھ دیتی ہے۔
خیر یہاں جب افغان جہاد ختم کیا گیا تو کسی کو ’’ری ہیبلیٹیشن‘‘ کا خیال نہیں آیا۔ سب اپنے ڈالر کھا کر مست رہے۔ اسی بات کو ہیلری کلنٹن نے کھڑے ہوکر اپنے پارلیمنٹ کے اجلاس میں کہی تھی کہ افغانستان کا گند دراصل امریکہ کا ہی پیدا کردہ ہے، جسے وہ صاف کرنا بھول گئے تھے۔
اسی طرح کسی خاص مکتبہ فکر کو ہم نے کشمیر میں استعمال کیا۔ لیکن پھر ہمیں جب دنیا کے سامنے ننگا کیا جانے لگا تو ہم نے اکثر جماعتیں اور تحاریک کالعدم قرار دے دیں۔ اب انھی کالعدم جماعتوں کے بہت سارے سلیپر سیل اس ٹی ایل پی کے مسئلے کو ابالنا چاہ رہے ہیں۔
ظاہر سی بات ہے کہ اب جو صورتحال بنی ہوئی ہے، کبھی ایجنسیوں نے یہ تو نہیں چاہا ہوگا کہ ہماری بلی ہمیں ہی میاوٗں کرے، لیکن اس بلی کو دودھ پلانے اور اسکی تربیت کرنے، دونوں میں انھی بیچاروں کا ہاتھ ہے۔
Sohail Shuja
Chief Minister (5k+ posts)
ڈیپ سٹیٹ آف پاکستان پچیس تیس سال دیوبندی مسلک کو بے دریغ استعمال کرنے اور ڈسمینٹل کر چکنے کے بعد بریلویوں کو ٹشو پیپر بنانے کیلئے آمادہ دِکھتی ہے۔
یہاں میری اپنی تھیوری کے حساب سے تھوڑا اختلاف ہے۔
انھوں نے ڈسمنٹل کچھ بھی نہیں کیا، بلکہ ایک چنگاری کو دفن کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ پھر کسی وقت سلگ سکتی ہے۔
جنگ کے لیئے تیار کیئے ’’مجاہدوں‘‘ کے لیئے ضروری ہوتا ہے کہ ان سے ہتھیار لے کر انھیں کسی کام کاج پرلگائیں۔ ورنہ جنگ کے خاتمے کے بعد یہ وہی کام کریں گے جو انھیں آتا ہے، مثلاً اسلحہ بنانا، بم تیار کرنا، لوگوں کو جنگ کی ٹریننگ دینا اور خود بھی کرائے پر کہیں آگے جنگ پر چلے جانا، کہ واپسی پر اپنی فیملی کے لییئے ایک آدھ مکان تیّار کر سکیں۔
یہ وہی کریں گے جو انھیں کرنا سکھایا گیا ہے۔
ہماری ڈیپ اسٹیٹ کو یہ اندازہ ہی نہیں تھا کہ ایک ان ہی کی بلّی ان ہی کے اوپر میاوٗں کرے گی۔
خیر اس وقت جو کچھ بھی ہوا، وہ ’’نی جرک ری ایکشن‘‘ کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا۔
لیکن جو کام یہ روس کے ٹوٹنے کے بعد آرام سے افغانستان میں کر سکتے تھے، کہ ان لوگوں کو جنگ کے ماحول سے نکال کر کسی سیدھے کام کاج پر لگاتے، انھوں نے الٹا وہاں پر وار لارڈ کلچر کی سپورٹ کی۔ یہ سمجھتے تھے کہ یہ ہمارے جنگی اثاثے ہیں اور اگر کل کو انڈیا ہم پر حملہ آور ہوا تو یہ ’’مجاہد‘‘ ہمیں بچا لیں گے۔
لیکن یہ مجاہد کیا بچاتے، ان کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کی سالمیت کو انڈیا سے زیادہ بڑا خطرہ لاحق ہوگیا۔
یہ دنیا بھر میں جہاد ایکسپورٹ کرنے لگے اور اسے ایک بہت نفع بخش پرائیویٹ کارپوریشن کی طرح چلانا شروع کردیا۔
ادارہ جاتی اسلوب کار میں مطلوبہ نتائج کا حصول اور ھدف معین کیا جاتا ہے، عزم اتنا پختہ اور بلند ہوتا ہے کہ سبیل ثانوی اور شاید غیر اہم ہو جاتی ہے۔
اکثر ایسی حرکتوں میں نیچے کے منصب والوں کو کلی اختیار دے دیئے جاتے ہیں، کیونکہ ایسی ہجومی کاروائیوں میں ہر چیز کا احاطہ پہلے سے کسی پلان میں کرنا ناممکن ہوتا ہے۔
آپ فرائض چھوڑ کر بادشاہ گری کے کھیل میں ملوث ہو جائیں تو بنامِ حرمت رسول خاک نشینوں کا سر پھٹنا اور ملک (مشرقی پاکستان) کٹنا وغیرہ سب چلتا ہے، کیوں کہ خاکی کھوپڑی میں یہ بھوسا بھرا ہوتا ہے پاکستان فرسٹ۔
جی یہ مسئلہ ہے جس میں ہم سب ذمّہ دار ہیں۔ یہ اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی حکومتوں کی مردانہ کمزوری اور دیگر محکموں کی حرامخوری، پھر پاکستان کی جغرافیائی اور تاریخی اثاث۔ اس پر ایک سیر حاصل گفتگو ہوسکتی ہے کہ کیسے یہ اقتدار کی حرص بڑھی کیسے طاقت کا توازن بگڑا اور کیسے اسکو روکنے والے لسیّ پی کر سوتے رہے۔
معاف کیجیئے گا، لیکن یہاں پر ہم سب کو اپنے اپنے گریبان میں جھانکنے کی اشہد ضرورت ہے۔
Tit4Tat
Minister (2k+ posts)
ملائیت یا ریاست؟
اس بات میں کسی کو شبہ نہیں ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا پنجاب میں حال یہ ہو چکا ہے کہ ہر چیز آٹو پہ ہے۔کسی بھی مسئلے پہ ارباب حل و عقد کے ردعمل کا تعلق میڈیا پہ اس معاملے کی کوریج اور سوشل میڈیا پہ مچنے والے شور سے ہوتا ہے۔معاشرہ پہلے سے ہی بیمار تھا،ایک آخری امید عمران خان سے تھی کہ شاید وہ اپنی بہتر طرز حکمرانی کی بدولت معاشرے میں سدھار کاسبب بن سکیں مگر اے بسا آرزو کہ خاک شدہ!
پنجاب حکومت نے ہر معاملے کی طرح تحریک لبیک والے معاملے کو بھی مس ہینڈل کرکے اپنی پچھلی روش کو برقرار رکھا اور میڈیا کومرچ مصالحہ پلیٹ میں رکھ کر پیش کردیا۔حکومت سے تو گلہ کرنے کو بھی دل نہیں کرتا جہاں وزراء ہر روز نااہلی اور نکمے پن کی نت نئی پستیوں کو چھوتے نظر آتے ہیں مگر پورا معاشرہ جتنی تیز رفتاری سے تنزلی کا سفر طے کررہا ہے وہ ہم سب حساس لوگوں کےکان کھڑے کرنے کےلیے کافی ہے۔تحریک لبیک کے اکثر کارکنان ممبر رسول پہ دوسرے مسلمانوں کو گالی گلوچ کرنے والے مرحوم خادم رضوی کو ولی اللہ کا درجہ دے چکے ہیں۔
کچھ دن قبل ہونے والے تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں اور دھرنوں نے جہاں حکومتی وزراء کی کوتاہ اندیشی،میڈیا کی مسلسل ثابت شدہ منافقت اور پولیس کی صلاحیتوں پہ بہت سارے سوالات اٹھائے ہیں وہیں ہمارے نام نہاد علماء کی تنگ نظری اور شدت پسندی کوبھی اجاگر کیا ہے۔یہ سوال اب اس بد نصیب معاشرے کے عام لوگ پوچھنا شروع ہوگئے ہیں کہ آخر مدارس کے نصاب میں ایسا کیاپڑھایا جاتا ہے کہ ہر دوسرا مولوی خود کو عقل کل سمجھ کے کسی کو بھی کوئی بھی ٹائیٹل دینے کا مجاز بن جاتا ہے؟مولوی خادم رضوی مرحوم جس کو ہمار میڈیا نے “عاشق رسول” کا بلا شرکت غیرے ٹائیٹل دے رکھا ہے،
نواز شریف دور میں ہر دوسرے سیاستدان اور جنرل کو گستاخ،جاہل اور واجب القتل قرار دیتا رہا مگر اس کے خلاف ملک کا قانون ہمیشہ کی طرح نکمی اور مجبور پولیس کیوساطت سے حرکت میں آیا اور پھر مظاہرین پہ قابو پانے میں ناکامی کے بعد کچھوے کی طرح اپنے ہی حفاظتی خول میں بند ہوگیا توپھر خادم رضوی اور اس کے ساتھیوں کے حوصلے ساتوں آسمان پہ پہنچ گئے۔حکومت نے پریشانی میں فوج سے رابطہ کیا اور پرامن حل کے لیے مدد طلب کی جو کہ فوج نے کی اور جن لوگوں کے پاس واپسی کا کرایہ نہیں تھا انہیں واپسی کا کرایہ تک دے دیا تو اس چیز کو بھی سکینڈلائز کردیا گیا اور وہ پولیس جو مظاہرین سے مار کھاتی رہی،اسی پولیس کی نام نہاد سپریمیسی کا راگ الاپاجانے لگا۔
اس پورے قضیے میں نقصان اس بد نصیب ریاست کا ہوا اور فائدہ ان جاہل مولویوں کا ہوا جن کی اخلاقیات اور وضع داری کا یہ عالم تھا کہ ایک ہی نشست میں لبیک اور گالی پہ مبنی نعرے اور اول فُول بکا جاتا تھا مگر پورا معاشرہ گونگا بہرہ بن کے ان مولویوں کو یہ اختیار دے چکا تھا کہ وہ جس کی چاہیں مٹی پلید کرسکیں۔
قانون اور ریاستی عملداری پہ پہلا شب خون مارنے کےبعد ان مولویوں نے اگلی حکومت کو پھر نشانے پہ لے لیا اور “نئے” گستاخان رسول صلی اللہ علیہ وسلم تلاش کرلیے۔گستاخی فرانس میں ہو یا ہالینڈ میں یا کہیں اور،ان نام نہاد عاشقان رسول نے جہاد بہر حال پاکستان میں ہی کرنا ہوتا ہے۔اس لیے اپنے ہی پولیس والوں کے سر پھاڑ کے لبیک کے نعرے لگاتے ہیں اور تلواریں لے کر لوگوں کو اپنےہی ملک میں سڑکوں پہ چلنے اور کاروبار کرنے سے روک کر خود کو سچا عاشق ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ریاستی قوانین اورشہری فرائض سے نابلد ان مولویوں نے عام لوگوں کا جینا دو بھر کردیا تھا
اور تازہ ترین مثال ملک کے تمام بڑے شہروں میں سعدرضوی کی گرفتاری کے ردعمل میں ہونے والی سڑکوں کی بندش ہے جس کے نتیجے میں بلا مبالغہ لاکھوں لوگ متاثر ہوئے۔حیرت مگر ان تعلیم یافتہ جہلاء پہ ہوتی ہے جو پہلے خادم رضوی کی گالیوں پہ سبحان اللہ کہتے اور پھر اس مولوی کے “آیا جے غوری” کی جاہلانہ دھمکیوں پہ لبیک کے نعرے لگاتے نظر آتے۔
سچ پوچھیے تو رضوی ،فضل الرحمان اور اس قبیل کے دیگر ملا ہمارے معاشرے کی مجموعی صورت کا آئینہ ہیں۔ہمارے بریلوی مولویوں کو جشن عید میلاد پہ اگر پورا کاروبار بند کروانے سے روکنے کی درخواست کی جائے تو فوری طور پہ لال پیلا ہوکر آپ کوگستاخ رسول کا ٹائیٹل دے دیا جائے گا۔اسی طرح دیوبندیوں کو اگر ناموس صحابہ کے نام پہ کانفرنسز یا ریلیاں کرنے کے نام پہ شاہراہیں بند کرنے کی اجازت نہ دی جائے تو آپ صحابہ کے دشمن شمار ہوتے ہیں اور اگر اہل تشیع کو تعزیت کے جلوسوں کے لیےپورے شہروں کا نظام زندگی درہم برہم کرنے کی اجازت نہ دی جائے تو آپ اہل بیت کے دشمن شمار ہوں گے۔
مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام ملا نما دین فروش لوگ دین کو کاروبار اور دھونس کا ایک زریعہ بنا چکے ہیں۔دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک میں ایسا نہیں ہوتاجو یہاں ہوتا ہے۔آپ نے جو جلسہ یا جلوس نکالنا ہے اپنے عقیدے کے مطابق نکالیں مگر کسی غریب کا کاروبار بند کروانے والے آپ ہوتےکون ہیں؟
اگر حکومت یا ریاست نام کی کوئی بھی چیز اس ملک میں باقی رہ گئی ہو تو اسے چاہیے کہ ان تمام نام نہاد عشاق اور محبان کوکسی بھی جلسے یا جلوس کی صورت میں ایک مخصوص جگہ الاٹ کردے جو ایسی جگہ ہو کہ جس سے کاروبار زندگی میں کسی بھی قسم کا کوئی تعطل پیدا نہ کیا جاسکے۔یقین کریں اگر ایسا ہوگیا تو یہ ہمارا ہجوم سے قوم بننے کی جانب پہلا قدم ہوگا اور ان نام نہاد عشاق اور محبان کا اثر و نفوز بھی کم ہوتا چلاجائےگا۔
very well written, you are gifted. Your second and third last paragraphs were absolutely correct.
I would just like to add one thing, these showmen or i like to call them actors are not the only ones to blame
our awam wants to follow them
SECULARISM should be the way forward.
atensari
(50k+ posts) بابائے فورم
ریاست نے اللہ کی بجائے امریکی خوشنودی کیلئے جہادی چوہے پالے۔ ڈالر کھلا پلا کر پالا پوسا، پاس پڑوس والوں کی جڑیں کاٹنے سرحد پار بھیجا . . . . . یہاں تک تو سب ٹھیک چل رہا تھا لیکن جب چوہے پالنے والوں کے گھر کی بنیادیں کھوکھلی کرنے پر اُتر آئے تو بلی ماما (پاکستان) اور بلا پاپا (امریکہ) نے باہمی رضا مندی سے متعین مقدار میں چوہے تلف کرنا شروع کر دیے۔ آپکی کہانی ان چوہوں کے تلفکیے جانے پر ایک نوحہ ہے۔
کسی کے چوہے کسی کے مجاہدین، زاویہ نگاہ کا فرق ہے
آم کے آم تابوتوں کے دام لگانے سے پہلے اس زوایہ نگاہ پر نظر ڈال لیں
آپ کی کہانی آپ ہی کے کسی کی زبانی
https://www.islamtimes.org/ur/article/451383/پراکسی-وار-ایک-زاویہ-نگاہ
Sohail Shuja
Chief Minister (5k+ posts)
اس فورم کے دانشمندوں اور تدبر و تفکر کی جملہ خصوصیات کے حاملین کو فکری المیہ یہ درپیش ہے کہ خود کو غیر جانبدار اور سچا کھرا پاکستانی مسلمان ثابت کرنے کیلئے یہ حضرات فتنہ پسند ٹی ایل پی کے بریلویوں اور سپاہ صحابہ کے انتہا پسند دیوبندیوں کی دہشتگردیوں پر تنقید کیلئے برائے وزنِ بیت مکتبِ تشیع کو بھی اپنے مکالمے میں بطورِ دلیل ضرور شامل کرتے ہیں۔ جبکہ تاریخی تناظر اور واقعاتی شواہد کی روشنی میں شیعان علی نے ایامِ محرم میں نہ کبھی بازار بند کروائے نہ کبھی شاہراہیں مسدود کیں۔
معذرت کے ساتھ، مجھے کبھی اس بات می کبھی کوئی مسئلہ درپیش نہیں رہا کہ شیعہ جلوس نکالتے ہیں تو بازار کیوں بند کروائے جاتے ہیں؟ ادھر جشن عید میلا النبیؐ پر کونسا رش نہیں ہوتا؟
اور پھر یہ جو رائے ونڈ کا اجتماع ہوتا ہے، اسکی وجہ سے پورے ملک کی ٹرانسپورٹ اور ٹریفک کا کیا حال ہوتا ہے؟ لوگ کیسے تبلیغ کے نام پر چھٹیاں لے کر اپنے دفاتر سے نکل آتے ہیں اور کیسے ان کے کسی بھی افسر کی مجال نہیں ہوتی انھیں روکنے کی۔
اور یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ۱۹۹۶ سے پہلے کبھی بھی جلسے جلوسوں کے معاملے میں کوئی بدمزگی نہیں سامنے آئی۔ شیعہ جلوس نکالتے تھے، سنی سبیلیں لگا کر کھڑے ہوتے تھے۔ نذر نیاز ہر طرف چلتی تھی۔ اور شائد اس وقت کے سنیُ یہ گلہ کرنا ہی گناہ سمجھتے ہوں کہ امام حسینؑ کے جلوس کے بارے میں کہیں کہ ہمیں اس کے لیئے اپنا کاروبار بند کرنا پڑتا ہے۔
ہم نے اپنے بچپن سے پچپن تک کے سفر میں پاکستان میں اس مذہبی عفریت، اس جنون کو ہر مکتبہ فکر میں ابھرتے دیکھا ہے۔ لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ، لشکر طیبہ، سنی تحریک اور سپاہ محمدؐ پاکستان۔
میں اسلیئے سب کا نام لیتا ہوں۔ ورنہ مجھے امام حسینؑ کے جلوس کے لیئے سو مرتبہ اپنا کاروبار بند کرنا منظور ہے۔
یہ بات بھی بجا ہے کہ پاکستان میں اس مذہبی عفریت کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات بہت بڑھ گئے ہیں۔ راولپنڈی میں راجہ بازار کی مسجد کے باہر جو کچھ ہوا، وہ تو پاکستان کی عوام نے اپنے ٹیلیویژن پر براہ راست دیکھا۔
ہاں یہاں اتفاق رکھتا ہوں کہ یہ حکومت کا کام ہے کہ لوگوں کی مذہبی آزادی کو یقینی بنائیں اور ان کو تحفظ فراہم کریں، بلکہ اسکو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
باقی ابھی وقت کی کچھ کمی ہے، لہٰذا باقی لڑائی بعد میں آ کر کر لوں گا۔