مقدمے ہونے ہیں تو نواز،مریم،خواجہ آصف،مولانا کو بھی جیل میں ہونا چاہئے:فواد

muqadme-fawad-ss-fazal.jpg


سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ اگر ان معاملات پر مقدمات ہونے ہیں تو نواز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف اور مولانافضل الرحمان کوبھی جیل میں ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ہم نیوز کےپروگرام"ہم مہر بخاری کے ساتھ" میں خصوصی گفتگو کی، اس دوران میزبان مہر بخاری نے ان سے رہنما تحریک انصاف شہباز گل کی گرفتاری اور دوران تفتیش عمران خان کی ہدایات پر دیئےگئے بیان سے متعلق خبروں کےبارے میں سوالات کیے۔

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے ان خبروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ طلعت حسین جنہوں نے یہ خبر دی اگر میں انہیں کل جوتےماروں اور کہوں کہ یہ لکھ دیں تو وہ لکھ دیں گے،کسی پرتشدد کرکےزبردستی لکھوائےگئےبیان پر خوش ہونے والے 2، چار جو بغیرت لگےہوئے ہیں ٹویٹ کرنے، انہیں پتاہونا چاہیےکہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔


فواد چوہدری نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے کہ یہاں لوگ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خوش ہوتے ہیں کہ یہاں دوران حراست کسی پر تشدد کرکے بیان لکھوایا جاتا ہے اور اس پر شادیانے بجائے جاتےہیں، یہ چند بے شرم لوگوں کی باتیں ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ شہباز گل نے کوئی ایسا بیان یا بات دوران تفتیش نہیں کہی ہے جسے متعلق دعویٰ کیاجارہا ہے کہ جی شہباز گل نے بیان دیدیا ہے کہ انہوں نے ٹی وی پر جو بات کہی وہ عمران خان سےاجازت لےکر کہی گئی۔

انہوں نے کہا کہ دہرا معیار ہےکیونکہ اگراس معاملے پر پرچےہونے ہیں تو نواز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف اور مولانا فضل الرحمان کو جیل میں ہونا چاہئے، پھر شہباز گل کو بھی جیل میں رکھیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ سیاستدانوں کا ایک طبقہ دنیا جہان کی بکواس کرےا س سےکوئی مسئلہ نا ہو اور دوسرا کوئی بات کرے تووہ ان کو برا لگ جائے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
F.Ch sahib.Mayrum.Nawaz.Khwaja Asif..Saad Rafique..Ayaz Sadiq..Zardari. Molvi Fazulo kio ke US..India..Israel ki proxies hain.In ko arrest karnay ki himmat majodah Neutrals ke ander nahi ha..IK kiyo ke pure Pakistani ha..Is lia ussay.aur us ke logo ko arrest ya mara jaa sakta ha.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars did far worse than anyone else can do. Their govt is consisting upon people like Ali Wazir, Muhsin Dawar, Achakzai, Zardari, Nawaz, Fazal Ur Rahman, Maryam Nawaz, Javed Lateef, etc who have crossed all limits against institutions and that also not in the love of nation but to save their own corruption and criminal activities.