معیشت سنبھل گئی،حکومت کا لگژری اشیا کی درآمد پرپابندی ختم کرنے کافیصلہ

2shahbazsharidluxetitembanuplift.jpg

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے،جس میں کمیٹی نے لگژری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر 30 جون 2022 سے پابندی کے خاتمے کی توثیق کردی۔

کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر پانچ بنیادی اشیا پر سبسڈی کو جاری رکھنے کی منظوری دی،جانوروں میں لمپی اسکن بیماری کے پیش نظر نیشنل ڈیزیز ایمرجنسی نافذ کرنے سے متعلق سمری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کو چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور این ڈی ایم اے کے ساتھ ملاقاتوں و مشاورت کے ساتھ لاگت میں شراکت داری کا پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔

کمیٹی نے افغانستان سے پاکستانی روپیوں میں درآمدات کی اجازت کے علاوہ پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکی بھی منظوری دے دی،جس کیلئے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم کی جائے گی،ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان کیلئے 1 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔

ای سی سی نے ٹیلی کام لائسنس کے اجرا کے لیے کمیٹی قائم کی،اجلاس میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے مارک اپ کی ادائیگی کیلئے فنڈز منظوری بھی دی گئی،وزارت اقتصادی امور اور وزارت منصوبہ بندی کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری اوربینک آف خیبر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے مارک اپ کی ادائیگی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں مالی سال 2021-22 کیلئے ملنے والی غیر ملکی امداد کو توپے میں استعمال کیلئے ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Hahahha.Ye business community ne danda dia ha..Jis mien Pmln ke apnay banday zayada hain..Showbaz abhi thoka howa bohat kuch chattay ga..
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Before by elections they are trying to please everybody...

First stunt of 100 unit free electricity,
Then nonsense rebate on industrialists like cigarette,
Now this lollipop for importers of luxury items,

These fools are carrying economy like a donkey and trying to please everybody.
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

ان کاکروچوںیعنی لال بیگوں کو ڈھنڈو جو عمران خان کو یو ٹرن خان کہتے تھے۔ اب یہ جوکر جو کر رہا ہے وہ کیا ہے؟
 
یہ غلط ہے اگر تحریک انصاف نے امپورٹز بڑھائیں تو بھی غلط تھا اور اب اگر یہ بڑھائیں گے تو بھی غلط ہے - تحریک انصاف بھی الیکشن آگے دیکھ کر امپورٹ بڑھا رہی تھی اور یہ بھی ایسا ہی کر رہے ہیں یوں شاید الیکشن تو یہ جیت جایئں مگر حکومت لینے کے بھد یہ پھر در در ڈالر ز کی بھیک مانگ رہے ہونگے
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
یہ پاکستان کی دولت کے علاوہ کسی چیز کو گوارا نہیں کرتے مریم نواز کا امپورٹڈ میک اپ ختم ہو گیا ہےاس کے امپورٹڈ سگریٹ اور ان کے کتے بلیوں کی خوراک۔
اور کچھ مشروبات مغرب جس کے بغیر ان کا گزارا نہیں ہو رہا