مصر: فیس بک نے موبائل فون چور کو گرفتار کروادیا، ویڈیو وائرل


اے آر وائے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مقامی اخبار یوم سیون کا ایک صحافی زلزلے سے متعلق صورتحال سے لائیو آگاہ کر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار چور نے اس سے موبائل فون چھینا اور فرار ہو گیا۔

بدقسمت چور یہ نہیں جانتا تھا کہ اس نے جو موبائل فون چھینا ہے یہ اس کیلئے وبال جان بننے والا ہے۔ چور نے موبائل چھینا اور اسے موٹرسائیکل پر اپنے سامنے اس طرح رکھ لیا کہ کیمرے میں اس کی شکل واضح نظر آنے لگی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور منہ میں سگریٹ دبائے موٹرسائیکل دوڑا رہا ہے۔

یوم سیون نامی خبررساں ادارے نے اپنے صحافی کی لائیو فیڈ کو آن ایئر ہی رہنے دیا اور اس طرح یہ ویڈیو بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھ لی اور پولیس نے بھی چور کی شناخت کر لی۔

https://twitter.com/x/status/1450439435175305220
یہ ویڈیو فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑی تعداد میں شیئر کی جا رہی ہے جس میں صارفین چور کی اس حماقت پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔