مصباح الحق کے اسلام آباد یونائٹڈ کے ہیڈ کوچ بننے پر تنازعات نے سر اٹھا لیا

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
517666_75313465.jpg


لاہور: (ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائٹڈ نے ڈین جونز کی جگہ مصباح الحق کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا، پی ایس ایل کی دیگر 5 فرنچائزز نے اس فیصلے پر سخت اعتراضات کا اظہار کیا ہے۔ مصباح اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ ہیں۔

کرک انفو کے مطابق ڈین جونز نے اسلام آباد یونائٹڈ کی جانب سے ہیڈ کوچ کے عہدے سے برطرف کئے جانے کے فیصلے کی ویڈیو پیغام کے ذریعے تصدیق کی، انہوں نے پی ایس ایل کی اس فرنچائز کے ساتھ کئی سیزنز پر مشتمل تعلق اچانک ختم ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا حالانکہ ان کے دور میں اسلام آباد یونائٹڈ نے 2 ٹائٹل بھی جیتے۔

اسلام آباد یونائٹڈ نے مصباح کی تقرری سے متعلق ابھی تک باضابطہ اعلان تو نہیں کیا تاہم قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر ہونے سے قبل ہی ان کی ٹیم انتظامیہ کیساتھ بات چیت جاری تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جو ایک سے زائد عہدوں کے خلاف پالیسی بنانے کا کہہ چکا تھا، مصباح کو اس حوالے سے اجازت دے دی تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کرکٹ بورڈ پر پی ایس ایل کی دیگر فرنچائزز کی جانب سے مصباح کے ایک سے زائد عہدوں سے متعلق خاصا دباو ڈٓالا جا رہا ہے۔ اس مسئلے کے حل کا ایک راستہ مصباح کو پی ایس ایل ڈرافٹ ڈے کے انتخابی عمل سے دور رکھنا بھی ہو سکتا ہے۔
فرنچائزز نے مصباح کی بطور اسلام آباد ہیڈ کوچ ڈریسنگ روم موجودگی پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیم کا ہیڈ کوچ ہونا دراصل پاکستان کا ہی فائدہ ہے۔ یہ پہلے ہی واضح ہے کہ مصباح پی ایس ایل کے دوران کرکٹ بورڈ سے تنخواہ وصول نہیں کریں گے۔

گذشتہ برس پی یس بی نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو پی ایس ایل ڈرافٹ کمیٹی سے نکال دیا تھا بوجوہ کے وہ ٹورنامنٹ کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شریک ہوئے تھے لہذا تنازعات سے بچنے کیلئے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے علاوہ سابق قومی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے کراچی کنگز کی کوچنگ پر بھی مسائل کھڑے ہو گئے تھے۔

مصباح کا اسلام آباد یونائٹڈ کے ساتھ پچھلا سیزن بھی اس وجہ سے اچھا نہ رہا جب وہ یونائٹڈ کے ساتھ کوچ کے معاہدے کے باوجود پشاور زلمی کی ٹیم میں بطور کھلاڑی شامل ہو گئے تھے۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Cricket/517666
 

optimistic

Senator (1k+ posts)
In my opinion he destroyed Pakistan's cricket in long run even during his captiancy due to his batting and defensive leadership. And now, what can you expect from him. Micky was a great coach, its just that our haram khor players dont want sincere management who is strict about discipline and fitness.