مصباح الحق انقلابی سلیکٹر

Muhammad Arif Ansari

Voter (50+ posts)
پہلے ہوم ٹیسٹ کرکٹ کی مضحکہ خیز سلیکشن کے بعد اب ٹی 20 ٹیم کی سلیکشن میں مصباح الحق اپنی مضحکہ خیزی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے رواں دواں ہیں اور اس پے طره یہ کے اس ٹیم کی کوچنگ بھی موصوف خود کرکے شرف باریابی بخشیں گے. اب ٹیم جھنڈے گاڑے یا گھڑے میں اترے مصباح الحق نے اپنا کام پورا کردیا ہے.

سمجھ میں نہیں آرا کے مصباح الحق کی ٹیم سلیکشن پر انکو داد دیں، دانت دکھائیں، غصہ کریں یا غصہ پی جائیں. کبھی کبھی تو دل چاہتا ہیکہ مصباح کے دماغ میں گھس جائیں اور دیکھیں کے ٹیم کی سلیکشن کے وقت انکی دماغ کی تاریں کیسے آپس میں ہم آہنگ ہو تی ہیں.

مطلب خدا کی پناہ ایسا ڈرپوک سلیکٹر ہم نے تو ساری زندگی میں نہیں دیکھا جو اپنے ہی ملک میں کهیلے جانے والی سیریز کے لئے اتنا ڈرا ہوا اسکو 38، 38 سال کے دو بهاری بهرکم پہلوانوں حفیظ اور شعیب کو بنگله دیش جیسی ٹیم کے لئے سیلیکٹ کرنا پڑا . وہ تو شکر ہوا کے آسٹریلیا یا انڈیا کی ٹیمیں دورہ نہیں کررہی ہیں ورنہ شاید مصباح الحق خود اور انضمام الحق ٹیم کا حصہ ہوتے اور محمد حفیظ اور شعیب ملک متبادل کھلاڑیوں کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ ہوتے.

میں تو اب یہ سمجھنے سے بھی قاصر ہوں کے ورلڈ کپ کے لئے بھی ٹیم تیار ہورہی ہے یا تجربوں کا سلسلہ جوں کا توں جاری رہیگا. کوئی بتائے ان کو کے ہم بتلائیں کیا.
اگر یہ سلیکشن کمیٹی یوں ہی کام کرتی رہی تو بس پھر آپ سب لوگ اپنے اپنے اعصابوں پر قابو رکھئے یہ سلیکشن کمیٹی کرکٹ پر عذاب بن کر نازل ہوئی ہے. شاعر نے شاید اسی سلیکشن کمیٹی کے بارے میں کہا تھا کے تم قتل کرے ہو کے کرامات کرے ہو.

از قلم
محمد عارف انصاری
 
Last edited by a moderator:

PakGem

Minister (2k+ posts)
Pathetic Analisis. He has given a debut to 5 Players. Check the facts before posting. Bangladesh is no less team than any other, We need experience in the team as well.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
نیا چہرہ، پرانا سکرپٹ. میرے خیال میں دفاعی حکمت عملی اور چلے ہوئے کارتوسوں کو بار بار چلانا پی سی بی کا حصہ بن چکا ہے
 
muhammadadeel

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے ہوم ٹیسٹ کرکٹ کی مضحکہ خیز سلیکشن کے بعد اب ٹی 20 ٹیم کی سلیکشن میں مصباح الحق اپنی مضحکہ خیزی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے رواں دواں ہیں اور اس پے طره یہ کے اس ٹیم کی کوچنگ بھی موصوف خود کرکے شرف باریابی بخشیں گے. اب ٹیم جھنڈے گاڑے یا گھڑے میں اترے مصباح الحق نے اپنا کام پورا کردیا ہے.

سمجھ میں نہیں آرا کے مصباح الحق کی ٹیم سلیکشن پر انکو داد دیں، دانت دکھائیں، غصہ کریں یا غصہ پی جائیں. کبھی کبھی تو دل چاہتا ہیکہ مصباح کے دماغ میں گھس جائیں اور دیکھیں کے ٹیم کی سلیکشن کے وقت انکی دماغ کی تاریں کیسے آپس میں ہم آہنگ ہو تی ہیں.

مطلب خدا کی پناہ ایسا ڈرپوک سلیکٹر ہم نے تو ساری زندگی میں نہیں دیکھا جو اپنے ہی ملک میں کهیلے جانے والی سیریز کے لئے اتنا ڈرا ہوا اسکو 38، 38 سال کے دو بهاری بهرکم پہلوانوں حفیظ اور شعیب کو بنگله دیش جیسی ٹیم کے لئے سیلیکٹ کرنا پڑا . وہ تو شکر ہوا کے آسٹریلیا یا انڈیا کی ٹیمیں دورہ نہیں کررہی ہیں ورنہ شاید مصباح الحق خود اور انضمام الحق ٹیم کا حصہ ہوتے اور محمد حفیظ اور شعیب ملک متبادل کھلاڑیوں کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ ہوتے.

میں تو اب یہ سمجھنے سے بھی قاصر ہوں کے ورلڈ کپ کے لئے بھی ٹیم تیار ہورہی ہے یا تجربوں کا سلسلہ جوں کا توں جاری رہیگا. کوئی بتائے ان کو کے ہم بتلائیں کیا.
اگر یہ سلیکشن کمیٹی یوں ہی کام کرتی رہی تو بس پھر آپ سب لوگ اپنے اپنے اعصابوں پر قابو رکھئے یہ سلیکشن کمیٹی کرکٹ پر عذاب بن کر نازل ہوئی ہے. شاعر نے شاید اسی سلیکشن کمیٹی کے بارے میں کہا تھا کے تم قتل کرے ہو کے کرامات کرے ہو.

از قلم
محمد عارف انصاری

جن لوگوں نے اپنی سیاست اور نااہلی سے پاکستان کو برباد کیا اُن سے تم کیا توقع کرتے ہو
 
Muhammad Arif Ansari

Voter (50+ posts)
Pathetic Analisis. He has given a debut to 5 Players. Check the facts before posting. Bangladesh is no less team than any other, We need experience in the team as well.
[/QUOTE He has selected five new players for the upcoming series against Bangladesh. this is fine be do, but sorry to say that these are all ready-made players. He as selector didn't push himself to find any player. Under tremendous pressure from the media and the public. He forced to select Abid Ali, yet ignored Fawad Alam. Haris Raouf knocked himself into the team that forced selectors to include his name into the squad. Besides that, he put a sword on Babar Azam's head that if he doesn't perform well as captain he will be replaced either by shoaib or hafiz. and if the two are the part of the World cup team than one can see their records in Australian conditions.