مشہور امریکی جج فریکنک کیپریو کو پاکستانی نژاد جوڑے کا خصوصی تحفہ

14hudgecapri.jpg

پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی جوڑے نے مشہور امریکی جج فرینک کیپریو کو خوبصورت پشاوری ٹوپی کا تحفہ دیدیا۔

مشہور امریکی جج فرینک کیپریو کی عدالت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آنے والے پاکستانی جوڑے نے انہیں خصوصی تحفہ دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا کے مشہور چینل کاؤٹ ان پروویڈنس کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ویڈیو ایک پاکستانی جواد عمار کی ہےجسے خود ویڈیو کے آغاز میں ایک فخر پاکستان کا لقب دیا گیا تھا۔

اس ویڈیو میں جواد عمار اور ان کی اہلیہ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر طلب کیا گیا تھا ، جواد عمار کی گاڑی کو غلط جگہ پارک کرنے اور ان کی اہلیہ کو سرخ سگنل توڑنے پر چارج کیا گیا تھا، عدالت میں جواد نے بتایا کہ میری گاڑی اہلیہ ہی چلارہی تھی جس پر جج فرینک نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ اپنی بیوی کو قصوروار ٹھہرانے کیلئے عدالت آئےہیں، جس کے بعد ان کی اہلیہ بھی سامنے آگئیں۔


جج کے ساتھ مکالمے کے دوران جواد کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے،وہ پاکستان میں ہی پیدا ہوئیں جس کے بعد وہ امریکی ریاست اوکلوہاما آگئی تھیں، جج فرینک نے کہا کہ چونکہ ہم سوشل میڈیا پر موجود ہیں تو ہمیں پاکستان سے بہت اچھا رسپانس ملتا ہے، ہمیں بہت سے کمنٹس اور خطوط موصول ہوتے ہیں۔

عمار کی اہلیہ نے کہا کہ پاکستان میں لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں، عمار نے کہا کہ جب پاکستان میں کسی کو پتا چلتا ہے کہ میں پروویڈنس میں رہتا ہوں تو پہلا سوال یہ ہوتا ہے کہ آپ فرینک کیپریو کو جانتے ہیں، جب میرے کوئی دوست یہاں آتے ہیں پوچھتے ہیں کیا ہم جج فرینک سے مل سکتے ہیں تو میں انہیں یہی جواب دیتا ہوں کہ نہیں جب تک آپ کے پاس کوئی ٹریفک چالان ناہو آپ ان سے نہیں مل سکتے۔

جج کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو دیکھتے ہوئے 65 ڈالر کے جرمانہ عائد کرنے کے بعد عمار نے ان سے ساتھ میں ایک تصویر بنوانے کی اجازت چاہی جسے انہوں نے فورا مان کر کھڑے ہوکر ان کے ساتھ تصویر بنوائی، تصویر بنوانے کے بعد پشاور سے تعلق رکھنے والے جواد نے انہیں روایتی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا اورکہا کہ یہ میرے والد خصوصی طور پر آپ کیلئے لائے تھے مگر انہیں آپ سے ملنے کا موقع نہیں مل سکا۔

جواد عمار نے انہیں وہ ٹوپی پہنانے میں مدد کی جس کے بعد ان کی ایک اور تصویر شیئر کی گئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے آخر میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل بھی کی گئی اور عطیات جمع کروانے کیلئے لنک میں شامل کیا گیا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
khucha judge ko peshawari naswar bi deh dete tu wo $65 fine bhi apni jaib se de deta ?