مسجد نبویﷺ میں پیش آئے واقعہ پرمریم نواز کا ٹوئٹ،صارفین نے ماضی یاد دلا دیا

5maraymntweetskhtradaml.jpg

وزیراعظم شہبازشریف کے 3 روزہ سرکاری دورے کے دوران مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے غیر خوشگوار واقعے پر مریم نواز نے مذمتی پیغام جاری کیا اور ایکشن کا مطالبہ کیا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ماضی میں کی گئی ان کی ٹوئٹس کے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ وہ پہلے کیا کہتی رہی ہیں۔

مریم نواز نے حالیہ واقعہ پر ٹوئٹ کیا کہ "حرمِ پاک مدینہ منوّرہ میں تحریک انصاف کی قیادت کی سرپرستی میں ہونے والی بےادبی سے نبی ﷺ سے محبت کرنے والے تڑپ کر رہ گئے۔

https://twitter.com/x/status/1519967327437357056
انہوں نے کہا کہ مجھے غصے میں بھرے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ حکومت کا ایکشن سیاسی انتقام تصور ہو گا اور یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے۔

اس پر عمران لالیکا نے کہا کہ پہلے پچھلا سارا ڈیلیٹ کر لیتے۔

https://twitter.com/x/status/1519970438587498496
ایک صارف نے کہا کہ یہ آپ کے دل کا چور ہے اور کچھ نہیں یہ ایون فیلڈ میں آپ کے ابا جان کے گھر کے باہر مظاہرہ نہیں ہوا کہ اس طرح صرف نظر کر لیں آپ یہ اللہ کے نبی کی مسجد میں گالیاں دی گئی ہیں، اور کچھ نہیں شیخ رشید کو تو پکڑیں۔

https://twitter.com/x/status/1519970746604437506
آنسہ بٹ نے کہا کہ دنیا میں اگر کوئی بدترین ڈھیٹ دیکھا ہے توآپ کو دیکھا ہے آپ تو خود اس عمل کی حوصلہ افزائی کرتی تھیں آپ خود روضۂ رسول ﷺکی بے حرمتی کر چکی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1519971186087714816
دانیال امجد نے کہا کہ کتنے منافق اور جھوٹے ہیں یہ لوگ، کون سے PTI کہ لوگ تھے؟ اور کل تک آپ اس عمل کو نظام قدرت کہتی تھی جب تک بات آپ کے حق میں تھی۔ باقی جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

https://twitter.com/x/status/1519969512761831425
نیہا صدیقی نے کہا کہ جو شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگے اس پر بھی ایکشن لینا نعرے تو نعرے ہیں چور کے لگے یا شہباز شریف زندہ باد کے تقدس بہرحال متاثر ہوا ہے بے ادبی ہوئی ہیں بلکل مقدس مقامات کی اور ہم بھی مطالبہ کرتے کہ دونوں نعرے لگانے والوں کو سزا دی جائے تب پتا چلے گا کہ مقدس مقامات اہم ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1519970037456683009
عمران شیخ نے کہا کہ اس پر دختر تاحیات نااہل کیا کہو گی کون خوش ہو رہا تھا 2019 میں مکافات عمل ہے۔

https://twitter.com/x/status/1519971218060943360
 

Hunter1

Senator (1k+ posts)
i am done with words, i believe its time for action, no more bajwa, no more pdm no more supreme court, no more election commission

we need to go straight to revolution,
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
یہ غلاظت دین عمرانیہ کے لعنتی پیروکاروں نے شروع کی تھی جب کئی برس قبل حج کے موقع پر حرم کعبہ میں سیاسی نعرے بازی کرتے ہوئے فخریہ ویڈیوز اور تصویریں پھیلائی گئی تھیں اور اس بےادبی کا دروازہ کھولا گیا۔ اور جب تک اس طرح کی غلاظت جاری رہے گی، اس کا گناہ جاریہ ان شاء اللہ ان یوتھیوں اور ان لے روحانی پیشوا #عمران_ٹھاکرے کو پہنچتا رہے گا جنہوں نے یہ مذموم حرکت کی۔ کچھ بےغیرت یوتھیوں نے اس سے بھی آگے جا کر غار حرا میں سیاسی نعرے درج کیے۔
کل کے واقعے کو بھی لے کر مختلف تاویلات اور دلیلیں پیش کی جا رہی ہیں۔ کچھ یوتھیے کہتے ہیں کہ یہ واقعہ مسجد سے باہر ہوا۔ قطع نظر اس کے کہ وہ درست کہہ رہے ہیں یا ہمیشہ کی طرح جھوٹ بک رہے ہیں، جن وزرا کے ساتھ یہ بدسلوکی کی گئی وہ در نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مسافر اور حبیب خدا کے مہمان تھے۔ ان کی تذلیل کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں۔ اس کے بعد بھی اگر کوئی شخص اس کے لیے الٹی سیدھی تاویلیں بنا کر اس مذموم عمل کا دفاع کرتا ہے تو اس کے ایمان کے ناقص ہونے میں کوئی شبہ باقی نہیں رہ جاتا۔ اسے نہ جہاد کہا جا سکتا ہے نہ ہی کسی اور لفظ کی ڈھال کے پیچھے چھپایا جا سکتا ہے۔