مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی پابندیاں ختم

maisjj11.jpg


عمرہ زائرین اور مسجدالحرام، مسجد نبوی میں نماز اور عبادات کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر سامنے آگئی،حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی پابندیاں ہٹادیں۔

اب مقامی شہری اور زائرین مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں آج سے سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کرسکیں گے۔

آج سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مکمل گنجائش کے ساتھ آنے کی اجازت ہے، ویکسی نیٹڈ افراد ماسک پہن کر داخل ہوسکیں گے اور انہیں حکومت کی تیار کردہ ایپ استعمال کرنا ہوگی۔

سعودی حکام کی جانب سےجاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کورونا سے قبل کی صفوں کی اصل حالت کو بحال کردیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طواف یا سعی کرنے والوں کے لیے بھی سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے،جبکہ ماسک کی پابندی برقرار رہے گی،مسجد الحرام میں صحن مطاف میں سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی گئی ہیں،خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگائے گئے بیریئر بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔


سعودی حکام نے عوامی مقامات پر ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے بغیر ماسک کے جانے کی اجازت دےدی ہے جبکہ عوامی اجتماعات کی اجازت بھی دے دی گئی ہے، شادی ہالز کھل گئے ہیں، اس کے ساتھ سعودیہ کے دیگر شہروں ریسٹورنٹس اور سینما بھی کھول دیئے گئے ہیں۔
 
Last edited: