مسئلہ کشمیر اور پاکستان کے ممکنہ راستے۔

xshadow

Minister (2k+ posts)
Protest-Kashmir-UNSC_16c9b9df0df_large.jpg

حالیہ خبروں کے پیش نظر اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پانچھوں میں سے کوئی نہ کوئی پٹڑی سے اتر سکتا ہے۔ فرانس کے بارے میں یہ خدشہ زیادہ ہے البتہ ماضی میں نظر دوڑائیں تو پتا یہ چلتا ہے کہ کوئی بھی پاکستان یا بلعموم مسلمانوں کی ماسی کا بیٹہ نہیں ہے۔ لہزا پاکستان کو پتہ ہونا چاہیے کہ کسی بھی صورت میں اسے کیا کرنا ہے۔ امید تو کبھی بھی نہیں چھوڑنی چاہیے مگر میرا تبصرا ہوگا ویٹو ہونے کے بعد کے منظر نامے پر۔

ویٹو ہوگیا جسکا خدشہ موجود ہے۔ مگر گبرانے کی کوئی بات نہیں جیسے اللہ تعالہ نے فرمایا کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ سب سے پہلے تو یہ پتا چل جائیگا کہ کون کہاں کھڑا ہے بشمول امریکہ کہ جسے آج پاکستان میں ہیرے موتی جڑے نظر آتے ہیں۔ اگر باقی ممالک بھی فرانس کے پیچھے چھپنے کی کوشش کریں گے تو پتہ چل جائیگا کہ ہندوستان کو ہمارے ہاتھوں سے بچانے کون آئیگا کیونکہ کشمیر کوئی فلسطین نہیں ہے جہاں کوئی بھی آکر چھڑہائی کردے گا۔ لہزا کشمیری جنگ آزادی پورے جوش سے لڑیں گے کیونکہ پاکستان کی عوام انکے ساتھ ہے۔ نہ صرف مالی طور پہ بلکہ جانی طور پہ بھی پاکستانی کشمیریوں کا ساتھ دیں گے اور کبھی بھی اپنے بھائیوں پر ظلم برداشت نہیں کرسکتے چاہے فوج ساتھ دے یا نہ دے۔ خاص طور پہ جب ساری کھوکھلی امیدیں ختم ہوجائیں گی اور سارا بھروسہ ہوگا اپنا زور بازو پہ۔ یاد رہے کہ افغانی فوج نہیں بلکہ عوام امریکہ کے خلاف ہے اور نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔ اور اسکا تعلق کفر یا اسلام سے نہیں کیونکہ کسی بھی قوم کو ہمیشہ کے لیے غلام نہیں بنایا جاسکتا۔ اسلیے کام اٹھا کر رکھنا ہے تاکہ ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج جمع دولاکھ مزید کی لاگت بڑھ جائے۔ معاشی نقصان تو بھارت کو جو ہوگا سو ہوگا مگر اسکے فوجی کتے جو جہنم رسید ہوں گے وہ اسکی فوجی کے گھمنڈ پر کاری ضرب لگائیں گے۔ کیونکہ ہر ظالم بزدل ہوتا ہے۔

اپنا جانی اور مالی نقصان دیکھ کر یقیناً بھارتی بلکہ کہنا چاہیے کہ انتہا پسند ہندو چلائیں گے اور کوشش کریں گے کہ پاکستان کو کشمیریوں کی مدد سے روکا جائے مگر قراداد وہ کوئی لانہیں سکیں گے کیونکہ اگر انہیں فرانس’ امریکہ’ روس اور برطانیہ کی ہمائیت حاصل بھی ہوجائے تو چین ویٹو کرسکتا ہے۔ لہزا ہندوستان کے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا سوائے مزاکرات کے یا پھر جنگ۔ اب جنگ کرنے کا زیادہ نقصان بھارت کوہوگا کیونکہ بھارت زیادہ پلی ہوئی گائے ہے دوسرا یہ کہ جو ہمارے پانیوں پر ڈیم بنارکھیں ہیں سب سے پہلے تو وہ ٹوٹیں گے۔ اسکے علاوہ بھارتی فوج کی ٹرینگ ہے کمزوروں کو دبانے کی’ اصل امتحان تو تب آئیگا جب آگے سے دانت توڑ جواب دینے والے ہوں۔ اورپاکستانی فوج جو یقیناً یہ کوشش کررہی ہے کہ جنگ سے بچا جائے کیونکہ عمران خان کی صورت میں پاکستان کو ایک قدر بہتر لیڈر مل چکا ہے جو آج نہیں تو کل پاکستان کو وہاں لیجا سکتا ہے جہاں مزاکرات کی میز پر ہی سارے مسئلے حل ہوجائیں۔ مگر اللہ کو کیا منظور ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا مگر یہ بات ہر پاکستانی یاد رکھے کہ جنگ سے اگر بچنا ہے تو جنگ کے لیے تیار رہنا پڑے گا۔ کیونکہ اگر جنگ سے ہمیں خوف آیا تو ہار اسی دن ہمارا مقدر بن جائیگی۔ اور اگر کوئی افلاطون’ سقراط یا بقراط کشمیر کو بھولنے کا مشورہ دے رہا ہے تو یاد رہے کہ باقیہ کشمیر تو ایک طرف’ باقیہ پاکستان بھی ہاتھ سے نکل جائیگا۔ اور بعد میں جو پاکستانیوں کو سراٹھانا ہے تو آج ہی کیوں نہیں۔

بات ہو پاکستان اور ہندوستان کی جنگ کی اور ایٹمی بم کا زکر نہ آئے’ یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ محتاط تجزیہ کیا جائے تو ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں ہوں گے کیونکہ استعمال کوئی بھی کرے’ دوسرا ملک بھی اسکے اثرات سے نہیں بچ سکے گا اور باقی دنیا پر اسکے اثرات الگ ہیں۔ لہزا جنگ روائتی ہی ہوگی البتہ خون خرابہ بہت ہوگا جو کہ ویسے بھی ہونا مقدر ہے اگر بھارت کو یہاں پر نہ روکا گیا تو۔ مرنا عزت سے ہے یا زلت سے’ اسکا فیصلہ ہوچکا ہے۔ لہزا ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکی بھی کارگر نہیں ہوگی۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ اگر یہ واقعی کوئی حل ہوتا تو ٹرمپ یہ نہ کہہ رہا ہوتا کہ میں ایک کروڑ لوگوں کونہیں مارسکتا ورنہ افغان جنگ ایک ہفتے میں ختم ہوجائے۔ البتہ ٹرم اصل میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ گوری چمڑی پر تابکاری اثرات بڑے نمایاں ہوتے ہیں اور چھے مہینے کے اندر اسے امریکیوں کی جتنی عزت ملے گی وہ اس اسکے سہ نہیں سکتا یا قابل نہیں ہے چاہے بحانہ وہ کوئی بھی بنا لے۔

ہندوستان نے حالیہ قدم اٹھا کر اپنے کی پاوں پر کلہاڑی دے ماری ہے کیونکہ اچھا خاصہ مسئلہ اپنے توازن میں تھا۔ پاکستان ایک حد تک اس پہ بات کررہا تھا اپنے اندرونی مسائل کی وجہ سے۔ ہندوستان کا قبضہ پہلے بھی تھا اور آج بھی کوئی انچ زیادہ نہیں مل گیا اسے جسکے نشے میں پاگل ہوچکا ہے۔ فرق یہ پڑا ہے کہ مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے مزید اہمیت اختیار کرچکا ہے چاہے کوئی ویٹو کے پیچھے چھپے یا اپنے ضمیر کی آواز بلند کرے۔ یہ بھارت کی ایک بھکلاہٹ ہے جو نظر آرہی ہے کیونکہ اگر یہ قدم اتنا ہی مقبول یا حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق تھا تو کرفیو لگا کر بدہضمی کیوں چھپا رہا ہے۔ کیونکہ بھارت کو نظر رہی ہے امریکہ کی بے بسی جسطرح اسے پاکستان کی مدد چاہیے باوجود اسکے کہ بھارت نے کوئی موقع نہیں چھوڑا پاکستان کو تنہا کرنے کا اور وہ بھی سب جھوٹ بول بول کر اور اپنا ضمیر مار مار کر۔ بھارت کا یہ آخری حربہ تھا جو اس نے استعمال کیا ہے امریکہ کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تاکہ کسی نہ کسی طرح امریکیوں کو پھر ایک ختم ہوتی ہوئی جنگ میں دھکیلا جائے جن کی حکومت میں ابھی بھی بہرحال بھارت کے لیے نرم گوشے موجود ہیں بشمول یہودی گٹھ جوڑ کے۔ کیونکہ اگر امریکہ اس خطے سے نکلتا ہے تو آزادی کے متوالے شرق و غرب سے آکر کشمیریوں کی مدد کریں گے اور ہندوستان کی معشیت چاہے پاکستان سے اچھی ہو مگر امریکہ سے اچھی نہیں جبکہ اوپر سے چین بھی اپنی سی پیک کی سرمایہ کاری کو بچانے کے لیے بلکہ کہنا چاہیے کہ اپنے دفاع کے لیے بھارت کو پاکستان میں ہی روکنے پر ترجیح دے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان میں کوئی زرداری نواز شہبازوں کی بھی حکومت نہیں ہے جسکی وجہ سے اینٹ کا جواب پتھر سے مل رہا ہے اور وہ بھی بغیر جنگ کیے۔ پلوامہ کی بازگشت ختم نہیں ہوئی جبکہ کلبھوشن کی فلم بھی سوپر ہٹ رہی۔ اب بات صرف اپنے ٹیوی چینلوں کی ہوتی تو الگ مسئلہ تھا یہاں سوشل میڈیا پر بھی ہوریت پسندوں نے بھارت کا ناطقہ بند کرکے رکھ ہوا ہے۔ اس سارے تناظر میں ہندوستان مزید غلطیاں کرے گا کیوںکہ قدرت کبھی بھی ظالم کا ساتھ نہیں دیتی۔ یہ صرف ہماری غلطیاں ہیں جو اس مسئلے نے اتنا طول پکڑ لیا ہے۔ مگر اب تقدیر نے ہمیں ایک موقع اور دیا ہے اپنے سارے حساب چکتا کرنے کا۔

آخری بات یہ کہ فرض کریں کہ ویٹو نہیں ہوتا۔ کیا بھارت اپنے فوجیں نکال لے گا’ تو ایسا گمان کرنے والے احمقوں کی جنت سے نکل آئیں۔ ہونا پھر بھی وہی ہے جو میدان جنگ میں طے پاجائے۔ اللہ تعالہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو اور کشمیریوں کے مسلمانوں کی مادی اورغیبی امداد فرمائے۔ آمین۔


 
Last edited:

kakamuna420

Chief Minister (5k+ posts)

ہ جنگ سے اگر بچنا ہے تو جنگ کے لیے تیار رہنا پڑے گا۔
بلکل ٹھیک

they are ready.. LOC is all under control. Indians are mostly hitting the punjab side in urri sector. They are avoiding Azad Kashmir because the fear the jungle boys of Northern Light.
Inshallah this time, NLI will get the work done. We don't have the piggy nawaz to save to indians
 

shamsheer

Senator (1k+ posts)
My view is that if there is a battle then India will be fighting the battle of Americans and Israel. If baniya could do what it is doing today earlier then in past the time was the best when Pakistan was going through its worst time and we almost lost our integrity in Kashmir.
in my opinion the last thorn in the eyes of Israel is Pakistan. They tried breaking it apart through terrorist group but didnot succeed. Now that Americans have decide to leave Afghanistan this is the last ditch effort to drag Pakistan into a war.
Pakistan can just try to follow diplomatic process but that is not going to happen dlfor 2 reasons. 1- As a Muslim we feel for Kashmiri muslims and so the whole nation has expectation from both civilian and military leadership
2- China feels that its authority is challenged by this move so they would like Pakistan to get involved and fight their battle too.
it is a very testing time. Allah's help will be the only solution.
 

sngilani

Chief Minister (5k+ posts)
It is imperative for Pakistan to launch an all out offensive in LOC, surround & cut off Indian troops.....without blinking or procrastinating.....GET GOING, IT IS NOW OR NEVER!
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
My view is that if there is a battle then India will be fighting the battle of Americans and Israel. If baniya could do what it is doing today earlier then in past the time was the best when Pakistan was going through its worst time and we almost lost our integrity in Kashmir.
in my opinion the last thorn in the eyes of Israel is Pakistan. They tried breaking it apart through terrorist group but didnot succeed. Now that Americans have decide to leave Afghanistan this is the last ditch effort to drag Pakistan into a war.
Pakistan can just try to follow diplomatic process but that is not going to happen dlfor 2 reasons. 1- As a Muslim we feel for Kashmiri muslims and so the whole nation has expectation from both civilian and military leadership
2- China feels that its authority is challenged by this move so they would like Pakistan to get involved and fight their battle too.
it is a very testing time. Allah's help will be the only solution.

It is a possibility that India would be fighting the battle of his boss(s). It is because the cost of war is gonna be too high to defeat Pakistan's battle hardened army. And if this is the case, don't forget to include that Europe as Afghan war is well enough to prove that what the cost of this war will be. In either case, the battle ground will be Pakistan until Pakistanis raise the cost of war for Indians and their masters. The Pakistan's advantage is that China can't resist to jump into this war. And again, Pakistani nation is already in war while Indians are the most cowered nation to be in war for long time. Most importantly, if funding is everything, there wouldn't be an Pakistan at the first place.