مریم کا مخصوص چینلز کو اشتہارات دینے کااعتراف،راناعظیم کاعدالت جانے کااعلان

15marads.jpg

جنرل سیکریٹری پی ایف یو جے رانا عظیم کا مریم نواز کے اعتراف کے بعد سپریم کورٹ جانے کا اعلان۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام 'خبر ہے' میں بات کرتے ہوئے رانا عظیم نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو بیوقوف بنا رہی ہیں یا چال چل رہیں ہیں، آپ نے کہا کہ آپ کے پاس بڑا کچھ ہے، آپ نے ایک جج کی آڈیو حاصل کر لی، آپ نے اور لوگوں کی ویڈیو حاصل کر لی، جرنلسٹ آپ کا باہر بیٹھا ہے، کیا آپ کے پاس جن ہیں، کیا آپ انٹیلیجنس ادارہ ہیں، کیا آپ کے پاس چڑیل ہے، اس کا مطلب ہے کہ آپ وہ لوگ ہیں جنہوں نے تہیہ کر رکھا ہے کہ بلیک میل کر کے ہی آگے بڑھنا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1463533667293270021
سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے جنرل سیکریٹری پی ایف یو جے سے سوال کیا کہ فواد چوہدری نے کہا کہ 15 سے 20 ارب روپے صحافیوں میں بانٹے گئے تو مریم نواز صاحبہ نے کہا کہ تین چینلز کو نہیں دینے تو آپ بحیثیت سربراہ پی ایف یو جے یہ نہیں چاہتے کہ ان کے نام سامنے آئیں اور ان کو سزا دی جائے۔

اس سوال کے جواب میں رانا عظیم نے کہا کہ بالکل دی جانی چاہیئے، یہ آپ بھی جانتے ہیں میں بھی، آپ اے آر وائے کے بیورو چیف تھے جب اس چینل کو بند کروانے کی کوششیں کی گئی تھیں، ہم نے مل کر پیمرا کے باہر احتجاج بھی کیا تھا، آپ بتائیں کہ کیا چیئرمین پیمرا ایک صحافی کو نہیں بنایا گیا تھا، جن کو سینیٹ کی سیٹیں دی گئی ہیں، جن کو اپنا رائٹر بنایا گیا ہے جو تقاریر لکھتے تھے وہ صحافی نہیں تھے، کیا ان کو نہیں پتہ کہ کتنے صحافی ان کے ساتھ ذاتی جہازوں میں جاتے تھے، کتنے صحافیوں کے گھر کتنے اور کون کون سے تحائف بھیجے جاتے تھے، یہ آپکو بھی پتہ ہے اور مجھے بھی۔

https://twitter.com/x/status/1463534782915227651
جنرل سیکریٹری پی ایف یو جے نے انکشاف کیا کہ وہ سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کرنے والے ہیں جس میں مطالبہ کریں گےتحقیقات کروائی جائیں کہ نواز شریف دور میں ان صحافیوں کے پاس بینک بیلنس، جائیدادیں، پلاٹ سب کہاں سے آیا۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اس دور میں وزیراعظم ہاؤس میں جو میڈیا ونگ تھا وہاں آزادی صحافت پر حملوں کی تیاری کی جاتی تھی، جو بھی صحافی جاتا تھا فیص یاب ہو کر آتا تھا۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
جو عدلیہ رنگے ہاتھوں پکڑی جانے والی شراب کو شراب ثابت نہ کر سکے
اُن سے کسی مردانگی کی اُمیّد نہیں کی جا سکتی

ہاں' البتّہ صفدر چوکیدار کے گیراج والے مال کو 50 روپے کے سٹام پر
لندن ضرور بھیجا جا سکتا ہے