مریم نواز کے اعتراف کے بعد ان کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے، شاہد خاقان عباسی

shahid-maryam--1123.jpg


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز نے اعتراف کیا کہ آڈیو میں آواز ان کی ہی ہے، اس اعتراف کے بعد ان کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام" ہو کیا رہا ہے" میں خصوصی گفتگو کررہے تھے، پروگرام کے میزبان فیصل عباسی نے مریم نواز کی مخصوص ٹی وی چینلز کے اشتہارات روکنے سے متعلق آڈیو سے متعلق سوال کیا ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے آڈیو سنی نہیں ہے تو مجھے اس کا علم نہیں ہے، پر اگر مریم نواز کے اس کا اعتراف کرلیا ہے تو یہ اچھی بات ہے، مریم نے ثاقب نثار کی طرح توجیہات پیش کرنے اور آڈیو کو جھٹلانے کی کوشش نہیں کی کہ یہ میری آواز نہیں ہے یا یہ آڈیو ایڈیٹ ہوئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1463572140389806081
انہوں نے کہا کہ اگر مریم نے اس کا اعتراف کیا ہے تو آپ اس معاملے پر ان کے خلاف تحقیقات کرلیں ، ان کی آڈیو سے جو بھی قانونی شکنی ثابت ہوتی ہے اس معاملے پر آپ ان کے خلاف تحقیقات کرلیں۔

یادرہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی ایک آڈیو کلپ منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ کسی کو مخصوص چینلز کے اشتہارات روکنے کی ہدایات دے رہی تھیں، مریم نواز نے اس آڈیو کلپ کے حوالے سے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ آڈیو میں آواز ان کی اپنی ہے وہ مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل چلارہی تھیں اسی دوران انہوں نے یہ چند چینلز کے اشتہارات روکنے کی ہدایات دیں تھی۔
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
تمہیں کس کس چیز کی سزا دیں
سر سے پاؤں تک تم بدکردار
گندے خون بدکرداری میں ملوث ہو