مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،لاہورہائی کورٹ کا چوتھابینچ تشکیل

5maryampassportchothabench.jpg

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کے لیے متفرق درخواست پر سماعت کرنے والا لاہور ہائی کورٹ کا ایک اور بینچ تحلیل ہوگیا، عدالتی حکم پر چوتھا بنچ تشکیل دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہی روز میں دو بنچ ٹوٹے جس کے بعد چوتھا بنچ بنا دیا گیا، نئے بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی کے ساتھ جسٹس سردار احمد نعیم شامل ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1518930149345009664
https://twitter.com/x/status/1518939417490116611
اس سےقبل 21 اپریل کو کو جسٹس شہباز رضوی کی سربراہ میں دو رکنی بنچ نے سماعت سے انکار کر دیا تھا جبکہ آج کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شروع کی تاہم جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات پر سماعت سے انکار کردیا جس کے بعد تیسری مرتبہ بنچ تشکیل دیا گیا۔

اس بار دورکنی بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی کے ساتھ جسٹس اسجد گھرال تھے، لیکن انہوں نےبھی سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔

مریم نواز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاسپورٹ ہائی کورٹ نے ان کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لئے 27 اپریل کو سعودی عرب جانا چاہتی ہیں، پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی نہیں ہو سکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دی جائے اور پاسپورٹ مریم نواز کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)
۔۔کیا کسی اور کے لیئے بھی اتنے بینچوں کا بننا دیکھا ہے، وہ بھی ایک دن میں ؟
نانی میں کوئی تو کشش ہے۔۔ مانو یا نہ مانو۔۔
نانی تو پاسپورٹ لے کر ہی رہے گی۔۔۔​
 
FaisalKh

Chief Minister (5k+ posts)
ہمارا جسٹس سسٹم 139 میں 130 نمبر پر ہے
ہماری عدلیہ کا یہ عالم ہے تو سوچنے کی بات ہے کہ وہ کس بد قسمت مُلک کے رہنے والے ہیں جو 130 سے اوپر ہیں اور ان کا حال کیا ہوگا
?
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
۔۔کیا کسی اور کے لیئے بھی اتنے بینچوں کا بننا دیکھا ہے، وہ بھی ایک دن میں ؟
نانی میں کوئی تو کشش ہے۔۔ مانو یا نہ مانو۔۔
نانی تو پاسپورٹ لے کر ہی رہے گی۔۔۔​
اسکے پاس چیپ جسٹس کی بھی کوئی ویڈو ہوگی یا کوئی گیراج کا چکر۔
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
ہمارا جسٹس سسٹم 139 میں 130 نمبر پر ہے
ہماری عدلیہ کا یہ عالم ہے تو سوچنے کی بات ہے کہ وہ کس بد قسمت مُلک کے رہنے والے ہیں جو 130 سے اوپر ہیں اور ان کا حال کیا ہوگا
?

جتنا تیزی سے یہ امراء کو انصاف دیتے ہیں۔ اگلے سال انشاء اللہ اسکا نمبر 139 پہ ہوگا۔۔۔ بے فکر رہو۔
 
First Strike

Chief Minister (5k+ posts)
کیا اتنے بنچ عام پاکستانی کے لئے بن سکتے ہیں؟ پاکستانی جج کرپٹ، لالچی اور قانون شکن ہیں۔ ان کتوں کی رال ٹپک رہی ہوتی ہے جب کسی طاقتور کا کیس آتا ہے۔ لعنت کرپٹ ججز پر
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
کیا اتنے بنچ عام پاکستانی کے لئے بن سکتے ہیں؟ پاکستانی جج کرپٹ، لالچی اور قانون شکن ہیں۔ ان کتوں کی رال ٹپک رہی ہوتی ہے جب کسی طاقتور کا کیس آتا ہے۔ لعنت کرپٹ ججز پر
شریفوں کا کوٹھا شریفوں کی پسند کا مجرہ کرنے والا جج ڈھونڈ رہا ہے
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
کیا اور مجرم، جو ابھی جیلوں میں قید ہیں۔وہ بھی کسی وقت عمرے اور حج کے لیے جا سکتے ہیں؟
نہیں۔ یہ سہولت صرف شریف شاہی خاندان کو حاصل ہے
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
سنا تھا انصاف بکتا ہے لیکن یہاں تو عدالت بلکل ہتلی پر رکھ کہ پیش کر رہی ہے۔ پاکستان زندہ باد اور جج پایندہ باد
ماضی میں جج خرید لیتے تھے اب پوری عدالت خرید لی ہے
 
Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
۔۔کیا کسی اور کے لیئے بھی اتنے بینچوں کا بننا دیکھا ہے، وہ بھی ایک دن میں ؟
نانی میں کوئی تو کشش ہے۔۔ مانو یا نہ مانو۔۔
نانی تو پاسپورٹ لے کر ہی رہے گی”۔۔”​
جانی جی، جو مریم لیتی رہی ہے یا لے کر رہے گی، وہ پاسپورٹ تو نہی کہلاتا۔
??????