مریم نواز سے متعلق اشکبار کردینے والا انکشاف

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
maryan-nawaz-with-kalsoom-nawaz.jpg

لندن سے تعلق رکھنے والے سینئر پاکستانی صحافی سید کوثر کاظمی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دیکھا کہ قبر کے پاس لاتعداد ٹشو پیپر پڑے تھے، پوچھنے پر پتا چلا کہ عصر سے مغرب کے درمیان مریم نواز اپنی ماں کی قبر پر آتی ہیں اور روتی رہتی ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کی قبر پر فاتحہ کرتے وقت میری نظر وہاں پڑے لاتعداد ٹشو پیپرز پر پڑی، پوچھنے پر پتا چلا کہ عصر سے مغرب کے درمیان مریم نواز ماں کی تربت کے ساتھ بیٹھ کر بہت سی باتیں کرتی ہیں اور روتی رہتی ہیں، پھر مجھے اس سوال کا جواب بھی مل گیا کہ مریم نواز آخر خاموش کیوں ہیں۔

کوثر کاظمی کے مطابق مریم نواز نے انہیں بتایا کہ کہتے ہیں جب انسان کا آخری وقت قریب آتا ہے تو اسے علم ہو جاتا ہے اور وہ اپنی آل اولاد کو اپنے قریب دیکھنا چاہتا ہے مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ امی نے ہمیں قریب نہ پا کر شائد یہ سوچا ہو گا کہ ہمیں اپنی سیاسی سرگرمیاں زیادہ عزیز ہیں وہ لا علم تھیں کہ ہم اسیر ہیں۔

مریم نواز نے صحافی کو بتایا کہ جیل سے بس ایک مرتبہ امی سے ویڈیو کال پر بات ہوئی تو کہتی ہیں پہلے تم کیمرہ گھما کر گھر دکھاتی تھیں اب کیوں نہیں اور پیچھے دیوار کا رنگ کالا کیوں ہے؟ میں نے کہا امی آج سماعت ہے کورٹ ہوں،انہیں ہم نے بالکل خبر نہیں ہونے دی کہ ہم قید میں ہیں۔

kakamana

Minister (2k+ posts)
with all respect to deceased soul, we heard the story tht kusloom nawaz was in coma then all of sudden how she had video chat???? if they use their parent for politics and try to gather people sympathies then definitely they should be ready to heard non sense related to deceased souls
 
Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
ایک پارٹی نے لاشیں ٹوکرے میں رکھیں ہوئی ہیں۔ گلی ، گلی ، ، گاؤں ، گاؤں ، شہر ، شہر جا کر صدا لگاتے ہیں شہید بھٹو زندہ ہے۔ پہلے تو ان کی بہت بکری ہوئی پر اب لوگوں نے ان کو سودا خریدنا چھوڑ دیا۔ اب ایک اور پارٹی کو شوق چرایا ہے اس قسم کی دوکانداری کا۔ ٹوئٹر اور ٹی وی چینلز پر دوکان سجا لی ہے۔ کبھی بیمار ماں اور پھر اس کی حرام موت کو بیچتے ہیں۔ تو کبھی ناجائز بچوں کی جائز دولت کی گواہیاں اور دہائیاں دیتے ہیں۔کچھ دن تو شاید لوگ ان کو سودا خرید بھی لیں پر یہ وقتی منافع ہے آگے جا کر جب دوکان نہ چلے گی تو فاقوں کی نوبت آجانی ہے۔
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جب اس کے نام پر الکشن لڑا اور جلسوں میں اداروں کو گالیاں دے رہی تھی ماں تو تب بھی بستر مرگ پر تھی اس وقت ماں کے پاس چلی جاتی .لیکن اس ماں نے نہ شوہر کو جرم کرنے سے روکا نہ بچوں کو اس پیسے کے استعمال سے نہ اس پیسے کو چھپانے سے اور اب بجائے اس پر شرمندگی کے صحافیوں کے ذریعے سیاست کر رہی ہے .
اگر اس سے قوم عبرت پکڑے تو کوئی ماں اپنے بچوں کو چوری کا مال رکھنے اور اس پر جعلی دستاویزات بنانے سے سو بار روکے گی
ابھی تو آخرت میں بھی اس کا حساب دینا ہے
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
with all respect to deceased soul, we heard the story tht kusloom nawaz was in coma then all of sudden how she had video chat???? if they use their parent for politics and try to gather people sympathies then definitely they should be ready to heard non sense related to deceased souls
ایک پارٹی نے لاشیں ٹوکرے میں رکھیں ہوئی ہیں۔ گلی ، گلی ، ، گاؤں ، گاؤں ، شہر ، شہر جا کر صدا لگاتے ہیں شہید بھٹو زندہ ہے۔ پہلے تو ان کی بہت بکری ہوئی پر اب لوگوں نے ان کو سودا خریدنا چھوڑ دیا۔ اب ایک اور پارٹی کو شوق چرایا ہے اس قسم کی دوکانداری کا۔ ٹوئٹر اور ٹی وی چینلز پر دوکان سجا لی ہے۔ کبھی بیمار ماں اور پھر اس کی حرام موت کو بیچتے ہیں۔ تو کبھی ناجائز بچوں کی جائز دولت کی گواہیاں اور دہائیاں دیتے ہیں۔کچھ دن تو شاید لوگ ان کو سودا خرید بھی لیں پر یہ وقتی منافع ہے آگے جا کر جب دوکان نہ چلے گی تو فاقوں کی نوبت آجانی ہے۔

اِن سب اداکاروں اور اداکارآؤں سے پوچھنا یہ تھا کہ کھڈے بخش کے مُردوں اور جاتی اُمرے کے مُردوں کے اقوال زریں قبر میں آرام کی نیند سو جانے کے بعد کیسے آشکارا ہونا شروع ہو جاتے ہیں ؟؟؟

یہ کونسی سائنس ہے ؟؟؟

!!!کاکے اِن سے سوال تو بنتا ہے
 
Last edited:

Xiggs

Chief Minister (5k+ posts)
اِن سب ادکاروں اور اداکارآؤں سے پوچھنا یہ تھا کہ کھڈے بخش کے مُردوں اور جاتی اُمرے کے مُردوں کے اقوال زریں قبر میں آرام کی نیند سو جانے کے بعد کیسے آشکارا ہونا شروع ہو جاتے ہیں ؟؟؟

یہ کونسی سائنس ہے ؟؟؟

!!!کاکے اِن سے سوال تو بنتا ہے

Kon poochta dr sahib...ek tissue maa ki qabar pe aur ek 5000 ka note kausar pe....maa ki qabar pe beth ker nooni media chala rahi hai....agli baar jab jasim qatar se ayega to usko bhi qabar pe jana parayga.