مرکزی رویت لانگ و آزادی مارچ کمیٹی کا اجلاس
آج شب اسلام آباد میں مرکزی رویت لانگ و آزادی مارچ کمیٹی کا اجلاس مفتی،قاری ،حکیم رانا ثنا اللہ فیصل آبادی کی زیر صدرارت منعقد ہوا
جس میں چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے نمائندوں اور پشاور سے مولوی پوپلزئی نے خصوصی شرکت فرمائی
-اجلاس کے بعد کمیٹی نے یہ مشترکہ اعلامیہ جاری کیا
کافی دن ہوگئے پاکستان کے کسی بھی مقام سے لانگ وآزادی مارچ کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی
- لہذا کمیٹی کا اجلاس آئیندہ سال اگست تک ملتوی کیا جاتا ہے
زیر دستخط
چئیرمن رویت لانگ وآزادی مارچ المعروف لال او لال اینڈ رندا پھیر کمیٹی مفتی،قاری حکیم رانا ثنا اللہ فیصل آبادی