مذہبی رہنما اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان کی کاوشوں کے معترف

12khanmeetislamicscjolarislomo.jpg

تنظیم الاسلامی پاکستان سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالرز نے اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان کی غیر معمولی خدمات کو سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں تنظیم الاسلامی پاکستان کے مرکزی عہدیداران پر مشتمل وفد سے ملاقات کی، اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

عمران خان نے تنظیم الاسلامی پاکستان کے عہدیداران کا خیر مقدم کیا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، مذہبی اسکالرز نے اس موقع پر اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی قرارداد کی منظور ی کے حوالے سے عمران خان کی غیر معمولی خدمات ،15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منائے جانے کے فیصلے اور رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام جیسے فیصلوں کو سراہا۔

https://twitter.com/x/status/1526833437419651072
اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو غلام بنانے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے اس کیلئے انہیں تاریخی و تہذیبی ورثے سے دور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، مگر پاکستانی قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کیلئے بالکل تیار ہے اور ایسی قوم بن کر ابھر رہی ہے جو آزاد مملکت کے قیام میں کردار ادا کرنےو الے آباء کی یاد تازہ کردے گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے بانیان کے سامنے ا سلامی اصولوں پر کھڑی مملکت تھی، تاہم مغربی تہذیب سے متاثر اشرافیہ نے قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ ڈالا۔

عمران خان نے تنظیم الاسلامی پاکستان کے مذہبی اسکالرز کے توسط سے دینی،مذہبی شخصیات و جماعتوں کوحکومت مخالف لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اچھا ہے یہ سارے منافق عمران خان کی جھوٹی پارٹی میں چلے گئے طاہر اشرفی کو بھی واپس جانا چاہئے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اچھا ہے یہ سارے منافق عمران خان کی جھوٹی پارٹی میں چلے گئے طاہر اشرفی کو بھی واپس جانا چاہئے
!کس نے پی ڈی ایم کو چھوڑ دیا​
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اچھا ہے یہ سارے منافق عمران خان کی جھوٹی پارٹی میں چلے گئے طاہر اشرفی کو بھی واپس جانا چاہئے
جھوٹ پر آپکو فخر ہونا چاہیے آپ کی سابقہ موجودہ اور آنے والی تمام لیڈرشپ اس شعبے میں لیڈر ہے اگر کہیں تو باری باری وہ سب لکھوں جس کا آپ کے پاس جواب نہیں ہے نہ ہو گا صرف دو شہرہ آفاق جھوٹ
حضور یہ ہیں وہ زرایع جس سے لندن فلیٹس خریدے گئے
میری اور میرے بہن بھائیوں کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئ جایداد نہیں ہے
حضور یہ دو خاص جھوٹ تھے جو آپ کی پارٹی کو کھا گئے زرداری سے بھی گر گئی پارٹی ۔آپ جھوٹ کا زکر کر کے خود کو شرمندہ نہ کیا کریں
طاہر اشرفی اگرچہ ہر حکومت کا حصہ بن جاتا ہے لیکن اب وہ نون لیگ کے ساتھ ہی مرے گا
اسے قبول کریں
 
جھوٹوں کے بادشاہ کا معاہدے والا جھوٹ آپ بھول گئے
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جھوٹوں کے بادشاہ کا معاہدے والا جھوٹ آپ بھول گئے
اس لیے کہ تب یہ بچ
گئے تھے اس وقت ووٹر پٹواری اور پپلیا تھا ۔یہ ببر گیدڑ اس وقت کسی اور سام سے تھا یہ یوں تباہ نہیں ہوئے تھے لیکن اب ان کی حالت دیکھیں ۔عمران خان نے ان کے نئے(بڈھے)لیڈروں حمزہ اور مریم کے لیے پاکستانیوں کی ایسی لیڈرشپ کھڑی کر دی ہے کہ یہ اب فرعونوں کی طرح پاک سر زمین پر چل نہ سکیں گے
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Imran khan has earned the respect and support from all quarters because he has worked in all departments with sincerity and honesty.