محمد حسنین سے بدتمیزی پر آسٹریلوی کھلاڑی پر پابندی کا مطالبہ کردیا

hasnain-bbl-and-ck.jpg


سابق آسٹریلوی بلےباز بریڈہوج پاکستان کے 21 سالہ فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے دفاع میں بول پڑے، کہا کہ ہینریکس نے حسنین سے بدتمیزی کی، اس پر پابندی لگنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر نے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے مشکوک باؤلنگ ایکشن معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہینریکس نے حسنین کے ساتھ بدتمیزی کی اور جو فیلڈ میں کہا اس پر پابندی لگنی چاہیے، ہینریکس نے کھیل کی روح کے منافی حرکت کی ہے۔

ہینریکس نے میچ کے دوران باؤنسر پھینکنے پر حسنین کو طنزیہ انداز میں بولا تھا اچھی تھرو کی ہے۔آسٹریوی کھلاڑی ہینرکس کو نوجوان کھلاڑی کے خلاف میدان میں اس طرح کے ریمارکس پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ان پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔


واضح رہے کہ لیگ کے دوران پاکستانی کھلاڑی حسنین کا باؤلنگ ایکشن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ایک میچ کے دوران رپورٹ کیا گیا تھا اور اب وہ بگ بیش لیگ کے مزید میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سکسرز کے 15جنوری کو ہونے والے میچ میں امپائرز نے فاسٹ بولر کا ایکشن رپورٹ کیا تھا، محمد حسنین کا بولنگ ایکشن امپائرز کی جانب سے مشکوک قرار دیا گیا۔

فاسٹ بولر محمد حسنین اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں اور اس سیزن کے پہلے ہی میچ میں انہوں نے 22 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی۔ سڈنی سکسرز کے کپتان نے محمد حسنین پر بال کو چپانے کا الزام بھی عائد کیا تھا تاہم امپائرز کو اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔

 
Last edited by a moderator: