محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم بن گئے،شاہی فرمان جاری

muh1m111m.jpg

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین الشرفین نے کابینہ میں تبدیلی کا فرمان جاری کردیا اور محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم بنادیا گیا۔

شاہی فرمان کے مطابق سعودی فرمانروا کی زیرصدرات ہونے والے کیبنٹ اجلاس میں ولی عہد محمد بن سلمان کی بطور وزیر اعظم تقرری عمل میں آئی،اس موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طرف سے وزرا پر مشتمل کابینہ کی بھی تشکیل نو کردی گئی۔

سعودی فرمانروا کی طرف سے جاری ایک اور فرمان میں شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے جبکہ یوسف بن عبداللہ بن محمد کو وزارت تعلیم کا قلمدان دیا گیا ہے۔

کابینہ میں سابقہ حیثیت برقرار رکھنے والے وزرا میں شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بطور وزیر توانائی، شہزادہ فیصل بن فرحان وزیر خارجہ، خالد بن عبدالعزیز وزیر سرمایہ کاری، شہزادہ عبد العزیز بن سعود وزیر داخلہ،محمد بن عبداللہ وزارت خزانہ کے منصب پر برقرار رہیں گے۔

اسی طرح دیگر وزارتوں پر برقرار رہنے والوں میں شہزاد عبداللہ بن بندر وزیر نیشنل گارڈ، ولید السمانی وزارت انصاف، عبدالطیف بن عدبالعزیز وزارت اسلامی امور،شہزادہ بدر بن عبداللہ وزیر ثقافت، شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی وزیر کھیل،توفیق بن فوازن وزارت حج و عمرہ اور ماجد بن عبد اللہ وزیر تجارت ہونگے۔

شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد اور منسٹرز کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ یہ فیصلہ سعودی آئین کی دفعہ 56 اور منسٹرز کونسل کے قانون میں مذکور متعلقہ احکام سے استثنائی طور پر کیا گیا ہے۔
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
جمہوریت بہترین انتقام ہے ۔ پھر ان سے کہیں گے اب الیکشن کرواو پھر الیکشن ہونگے اور سعودی عرب ہمارا پاکستان بن جائے گا