مایوس کن تنائج کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کااساتذہ کی بھرتی کیلئے بڑا اعلان

16sindtefr.jpg

محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی بھرتی کیلئے لیے جانے والے انٹری ٹیسٹ کے مایوس کن تنائج کے بعد اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے مایوس کن نتائج کو دیکھتے ہوئے اساتذہ کی بھرتی کی پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے تجاویز بھی تیار کرلی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم کی تیار کردہ تجاویز کیلئے صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

مرتب کردہ تجاویز کے مطابق اساتذہ کی بھرتی کیلئے خواتین امیدواروں کیلئے پاسنگ مارکس میں رعایت دی جائے اور پاسنگ مارکس کی حد کو 40 تک محدود کردیا جائے، تاہم مرد امیدواروں کیلئے پاسنگ مارکس 55 ہی رہیں گے۔

اسی طرح امیدواروں کیلئے ہر مضمون میں 45 فیصد نمبرز حاصل کرنے کی لازمی شرط کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے تجویزد ی ہے کہ اس نرمی کے باوجود اگر سندھ میں آسامیاں خالی رہیں تو پالیسی کو مزید نرم کردیا جائے گا، تجاویز منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو بھجوادی گئی ہیں جہاں سے منظوری کے بعد سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل دوبارہ سے شروع کیا جائے گا۔
 
Advertisement

shaheenzafar

MPA (400+ posts)
سندھ میں جب تک بھٹو زندہ رہے گا تب تک سندھ میں تعلیم کا نام نشان ختم ہوجائے گا
 
Sponsored Link