ماہ ستمبرمیں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 20فیصد اضافہ

URDU.jpg

ملک میں ایک ماہ کے دوران نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی)کی جانب سے ستمبر کے مہینے کی ماہانہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ایک مہینے کے دوران 2 ہزار 223 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں، 99 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ کی گئی ۔

https://twitter.com/x/status/1446451966893301762
رپورٹ کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں ایک ماہ کے دوران یہ 20 فیصد اضافہ ہے ، اس مہینے میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں 65 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ، 23 سنگل ممبر، جبکہ تین فیصد پبلک ان لسٹڈ اور غیر منافع بخش ادارے شامل ہیں، 210 کمپنیاں بیرون ملک سے رجسٹرڈ کی گئیں، ان نئی کمپنیوں کے مجموعی ادا شدہ سرمایہ کی حد 2اعشاریہ8 ارب تک پہنچ چکی ہے۔

ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ہونے والی نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے بعد ملک میں مجموعی رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعدادڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
 
Last edited: