ماہرہ خان کو معافی نہیں دوں گا،رائٹر خلیل الرحمان قمر

2mahitakhankhalil.jpg


رائٹر خلیل الرحمان قمر ایک بار پھر ماہرہ خان پر برہم ہوگیے، انٹرویو میں واضح کردیا کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کرینگے،خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ اللہ وہ وقت نہ لائے کہ مجھے کبھی ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے۔

رائٹر نے کہا کہ ماہرہ خان کہیں ملیں اورسلام کیا توجواب دوں گا لیکن انہیں معاف نہیں کروں گا،مجھے ماہرہ خان کا ٹوئٹ سمجھ میں نہیں آیا۔ ماہرہ خان کو اپنے ڈرامے میں مقدس رول دینا بڑی غلطی تھی،مجھے ماہرہ خان کی تعریف نہیں چاہیے۔

اداکارہ ماہرہ خان سے ایک ٹی وی شو میں جب سوال کیا گیا کہ وہ ایک مخصوص صورتحال میں خلیل الرحمان قمر یا فردوس جمال میں سے کس کا انتخاب کریں گی تو انہوں نے خلیل الرحمان قمر کا نام لیا تھا۔


اداکارہ ماہرہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ماضی میں ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ڈراما ساز خلیل الرحمان قمر ان کے ساتھ مزید منصوبوں پر کام کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ خلیل الرحمان قمر نے 2014 کے ڈرامے ’صدقے تمہارے‘ میں ان کی اداکاری کو سراہا اور وہ اتنے خوش ہوئے کہ وہ ان کے ساتھ ایسے ہی مزید پروجیکٹ پر کام کرنا چاہتے تھے، لیکن انہوں نے خلیل الرحمان کے خلاف کمنٹس دیئے جس کی وجہ سے ساتھ کام نہیں کرسکے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان کیخلاف بات کرنے پر انہیں مختلف پروجیکٹس نہ مل سکے، ان کی بولنے کی وجہ سے وہ کام سے محروم ہوئیں۔

اداکارہ نے ماہرہ دو سال قبل میں خلیل الرحماٰن قمر کی جانب سے سماجی رہنما ماروی سرمد کے لیے ٹی وی کے پروگرام پر نامناسب زبان استعمال کیے جانے پر تنقید کی تھی۔

ماہرہ خان نے کہا تھا کہ وہ ٹی وی اسکرین پر خواتین کی تضحیک کرنے والے شخص کی جانب سے ماروی سرمد کے لیے کہے گئے الفاظ پر حیران ہیں۔

خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان کی جانب سے اپنے خلاف ٹوئٹ کرنے پر دکھ کا اظہار کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ماہرہ خان کا ان کے خلاف ٹویٹ نامناسب و چونکا دینے والا تھا۔