ماسٹر جی کو رہا کرو

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
پیارے اڈمن ..ہمارے اڈمن ...آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ہم سب کی پکار پر راز کو طشت از بام کر دیا ...یہ کون سا نرالا دستور نکالا ہے آپ نے ..آج تک تو طالب علموں کو ہی سزا ملتی تھی ..آپ نے ماسٹر جی کو ہی پکڑ کر بند کر دیا ...کبھی سوچا آپ نے کہ بنا ماسٹر کلاس کتنا اودھم مچائے گی ..حیرت ہے ہم ان کی رہائی کے لئے شور مچا رہے ہیں ..آپ کے کان پر جوں ہی نہیں رینگ رہی ..کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں کہ آپ باقائدگی سے لائیس کنٹرول لوشن استمعال کرتے ہیں ..
چھوڑیں جی یہ غصہ مسہ ...ہمارے ماسٹر جی کو رہا کریں ..بدلے میں فورم کی رونق پائیں ..
بلکہ ایسا کریں جتنے بھی پابند سلاسل ممبرز ہیں ..سب کو بلا تفریق رہا کر دیں ...ابھی ان کے ناموں کی فہرست دیتی رہوں گی ..آپ ابتدا ماسٹر جی سے کریں ..
اسے ہماری طرف سے مخلصانہ ، ہمدردانہ ، مشفقانہ ، دلبرانہ اور دھمکیانہ ریکویسٹ سمجھیں اور اڈوانس میں شکریہ قبول کریں
 
Last edited by a moderator:

taban

Chief Minister (5k+ posts)
یار ایڈمن بات مان لو نادان کی ورنه یه دهاگه بهی بہت لمبا کهنچ جائے گا اور اوپر سے آج ہفتے کا دن هے سارے ویلے یہیں موجود هیں ما رسٹر کو رہا کرو اور اپنی جیل کو تباه کرو تاکه آئینده کوئی معصوم نه پکڑا جائے
 
​ماڈز کی خدمت میں مودبانہ گزارش ہے کہ ماسٹر جی کو رہا کیا جائے ۔ ہم تعداد میں کم ہیں اس لئے بائیکاٹ کی دھمکی بھی نہیں دے سکتے ،نہ ہی کسی اور طرح کی بلیک میلنگ کی پوزیشن میں ہیں ، اور نادان جی کے علاوہ کسی کی سفارش بھی ہمارے پاس نہیں ہے۔
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
​ماڈز کی خدمت میں مودبانہ گزارش ہے کہ ماسٹر جی کو رہا کیا جائے ۔ ہم تعداد میں کم ہیں اس لئے بائیکاٹ کی دھمکی بھی نہیں دے سکتے ،نہ ہی کسی اور طرح کی بلیک میلنگ کی پوزیشن میں ہیں ، اور نادان جی کے علاوہ کسی کی سفارش بھی ہمارے پاس نہیں ہے۔

بات کوینٹی ٹی کی نہیں کوالٹی کی ہوتی ہے .....
رہی بلیک میلنگ کی پوزیشن ..یہ کونسا مسلہ ہے ..ابھی بنا لیتے ہیں ..میری پچھلی تھریڈ میں کسی نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ نہیں مانتے تو اپنا فورم کھول لوں .

nadan.pk

یہ ہے نہ دھمکی ...چنتا کیوں کرتے ہیں ..اچھے لوگ ہیں ..کھول دیں گے ..
 
:lol::lol::lol::lol:

ذرا اڈمن کی شرارت دیکھیں ..راز کے تھریڈ پر انہوں نے مین پیج پر راز کی تصویر لگائی تھی ..اور ماسٹر جی کی تھریڈ پر جیل کی سلاخیں ..کیا خفیہ پیغام دینا چاہ رہے ہیں ..ابھی انہوں نے ہمارا پیار دیکھا ہے ..غصہ نہیں ..زیادہ غصہ آگیا تو اپنا لیپ ٹاپ توڑ پھوڑ کر پھینک دیں گے ...
 
aamir_uetn

اچھا تو اصل وجہ یہ ہے غصہ نا آنے کی
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
(bigsmile)بس هم ایسے هی هیں

سچی ..یہاں بندہ قسمیں بھی کھا لیتا ہے پھر بھی یقین نہیں کرتے .

آن اے سیریس نوٹ ایک بات بتاؤں میں آپ کو .....میں ان بد گمانیوں کی گواہ ہوں ...جب میں نئی نئی آئی تھی جب سے ..لوگ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں ..میں نے کبھی کسی کا بھروسہ توڑا بھی نہیں ....ہاں اس بھروسہ کا یہ فائدہ ہوا کہ میں لوگوں کے بچ بد گمانیوں کو دور کرنے کے قابل ہو گئی ..
ابھی بھی میری ممبرز سے یہ ہی گزارش ہو گی ..شک نہ کیا کریں ...اگر کسی کی یہ عادت بن جائے تو زندگی بھی جہنم بن سکتی ہے ..لوگوں پر یقین کرنا سیکھیں ..