مارگلہ ہلز پر ٹک ٹاکرز کی جانب سے آگ لگانے پر ٹک ٹاک بھی میدان میں آگیا

tik11h1h.jpg


ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے چند ٹک ٹاکرز کی جانب سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے کے واقعے پر بیان جاری کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ خطرناک مواد یا غیر قانونی رویے کی تشہیر پلیٹ فارم کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہے۔ مذکورہ ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک نے واضح کیا کہ اس پلیٹ فارم پر غیر قانونی اور خطرناک سرگرمیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم ہر کسی کو اپنے رویے میں احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

جب کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں ترقیاتی ادارہ اور پولیس جنگلات دشمن ٹک ٹاکرز کے خلاف حرکت میں آ گئے اور مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں درختوں کو آگ لگاکر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی ماڈل اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہی نہیں مقدمہ میں نامزد ٹک ٹاکر اصغر نے واقعہ میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے نہ جنگل کو آگ لگائی اور نہ ہی ویڈیو بناتے وقت جنگل کو کسی قسم کا نقصان پہنچا۔

مذکورہ معاملے پر وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے واقعہ کے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جنگلات میں ٹک ٹاکرز کی جانب سے لگنے والی آگ کے واقعات کا نوٹس لیا ہے۔ معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے لیکن آگ کے واقعات اسلام آباد میں نہیں خیبر پختونخوا میں ہوئے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ماشاءاللہ کتنی اچھی زبان ہے آپکی۔ بڑی اچھی تربیت کی ہے آپکے ماں باپ نے۔
شیریں رحمان جس کا نام لگا رہے ہو وہ لاوارث ہے یا اپنی تربیت کے نتیجے میں اس کو اس جگہ فٹ کیا تھا؟
اس کھسرے ماڈل نے بے حسی کی درخت جنگل جلا کر مخلوق کو پریشان کیا ہے اسی لئے میں اسے سخت الفاظ میں لکھ رہا ہوں اور تم یہاں بھی سیاسی عینک لگا کر بھونڈا مذاق کررہے ہو؟