لتامنگیشکر کو دعاؤں کی ضرورت ہے، ڈاکٹرز

lateii1i21.jpg


کورونا سے متاثرہ لتامنگیشکر کی طبیعت میں بہتری نہ آئی، ڈاکٹرز کی دعاؤں کیلئے اپیل

92 سالہ معروف بھارتی گلوکارہ لتامنگیشکر کورونا سے متاثر ہیں انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ لتامنگیشکر کے ڈاکٹر ان کی صحت سے متعلق زیادہ بہتری نہیں دیکھ رہے اس لیے انہوں نے لتا کے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

بریچ کینڈی اسپتال کے ڈاکٹر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں اس لیے انہیں آئی سی یو میں رکھا ہوا ہے۔ ہم دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اُن کی صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر صمدانی نے بتایا کہ لتا منگیشکر کو کورونا کے ساتھ نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی ہے، عمر اور صحت کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں رکھنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مداحوں سے بھی لتا منگیشکر کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کرنے کی اپیل کی۔


یاد رہے کہ جمعرات کے روز گلوکارہ کی بھانجی رچنا شاہ نے کہا تھا کہ ہماری دعائیں قبول ہوئیں کیونکہ لتا جی کی طبیعت پہلے سے بہتر اور مزید بہتری کی جانب گامزن ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کو 11 جنوری کو کورونا مثبت آنے اور طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں آئی سی یو میں داخل کر لیا تب سے گلوکارہ آئی سی یو میں ہی زیر علاج ہیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
May Allah give her health.

بس کر دے یرہ۔۔۔ 92 سالوں کی بعد کیا صحت رہ جاتی ہے۔ ۔۔ اسکی اپنی خواہش بھی نہیں ہوگی مزید زندہ رہنے کی۔۔ اسکی عمر کے سارے لوگ اوپر اسکا انتظار کر رہے ہیں۔۔۔

اس عمر میں جب آئی سی یو میں داخل ہو جائے تو پھر چند دنوں کی بات رہ جاتی ہے۔۔ اپنے خالق حقیقی سے ملنے میں۔
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
ALLAH IS KO SAHAT DAY... MAGER IN DO BHENO NAY MUSLIMS LIKE MOHAMMAD RAFI AUR APNAY WAQAT K OBHERTAY TALENT KO MAFIA KE TERHA KUCHAL DIYA !!!
 

NasNY

Chief Minister (5k+ posts)
I never heard this before. Can you please share some reference?
I was alive and watching the news as the Babri masjid was being demolished. later I saw posters all over NYC at all the desi stores for her concerts all over US. It clearly said concerts to raise money to build RAM temple at the Babri masjid site. Concert was in 1995

Since YouTube was not around and internet was as good as 14k modem. It’s hard to find archives.

but search babri masjid and lata mangeshar. You may find some reference of recent news.
 
Last edited: