لاہور سے ٹارگٹ کلرز کا گروہ گرفتار، بیرون ملک سے آپریٹ کیے جانے کا انکشاف

7punjabpolcelahoregang.jpg

پنجاب پولیس کی صوبائی دارالحکومت لاہور میں لمبی چوڑی فورس کے باوجود جرائم رُکنے کا نام نہیں لے رہے۔ ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور میں17 گروپوں کے سینکڑوں ٹارگٹ کلرز ہیں جنہیں دیگر ممالک سے چلایا جا رہا ہے۔

لاہور پولیس کی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ شہر میں موجود ٹارگٹ کلرز کے گروپس کو بیرون ملک سے آپریٹ کیا جا رہا ہے، ان میں 210 نامی گرامی جرائم پیشہ افراد شامل ہیں جو رقم کے عوض قتل تک کر دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلرز پیسوں کے حصول کے لیے شہریوں کو قتل کرتے ہیں، پولیس افسران اور سیاستدان ٹارگٹ کلرز کا اگلا ہدف ہو سکتے ہیں، ٹارگٹ کلرز گیٹ وے اور انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے کرتے ہیں اس لیے انہیں ٹریس کرنا مشکل ہے۔

آئی جی پنجاب نے ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائی کے لیے اسپیشل رپورٹ سی سی پی او لاہور کو بھجوا دی ہے۔

رپورٹ کے ساتھ سی سی پی او لاہور کو جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے تجاویز بھی دی گئی ہیں اور کہا گیا کہ گروپوں کے زیر اثر افراد کی نقل و حرکت مانیٹر کی جائے۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ شوٹرز کے اندرون بیرون ملک رابطوں کا سراغ لگایا جائے اور شہر میں جو خوف و ہراس ہے اُس کے خاتمے کےلیے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔
 
NCP123

Minister (2k+ posts)

must by operated by establishment