لاہور :برہنہ ہوکر خاتون کو ہراساں کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر

muzlm112112.jpg


لاہور کے علاقے گلشن راوی میں خاتون کو ہراساں کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت ہوگئی مگر تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔ اسکی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن راوی میں خاتون کو ہراساں کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی، گلی میں پیچھا کرنے والا نوجوان گلی کے کنارے پر کھڑے ہو کر فحش اشارے کرتا رہا اور کپڑے اتار کر ننگا ہو گیا۔


خاتون کا ہراساں کرنیوالا ملزم نازیبا زبان بھی استعمال کرتا رہا لیکن خاتون اسے نظر انداز کرتی گھر میں داخل ہو گئی تھی۔

بعدازاں خاتون نے شوہر کو شکایت کی تو پولیس نے خاتون کے خاوند کی مدعیت میں نامعلوم نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں،جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے۔

خاتون کے مطابق یہ شخص اس سے پہلے بھی نازیبا حرکات کرتارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خاتون صبح کے وقت بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس آرہی تھی کہ اس دوران نامعلوم نوجوان موٹرسائیکل پر خاتون کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے گھر کے پاس پہنچ گیا اورجنسی حراساں کرنے کی کوشش اور نازیبا اشارے کرتا رہا۔
 

Satrangi

Councller (250+ posts)
Ulta latkine kameeny ko, nanga ker ke, nono katine iss ki, her koi nawaz shareef banny ki koshish ker ra he ynha. ajeeb log hain.