لاہوردھماکہ: مریم نواز کے بیان پر شہبازگل کا مریم کو جواب، بڑا دعویٰ کردیا

shabzii1i121.jpg


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز شریف پر الزام عائد کیا ہے کہ لاہور میں دھماکے کے بعد مریم نواز شریف اپنے ڈائٹیشن کے ساتھ میٹنگ میں مصروف رہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مشہور بازار انارکلی دھماکے کے بعد حسب روایت سیاستدانوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرنا شروع کردی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکے میں تین افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کے وقت پتا ہے عمران خان کیا کررہے تھے؟ وہ اپنے پراپیگنڈہ سیل کی میٹنگ میں "شریفوں" سے متعلق گفتگو فرمارہے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1484140306203570177 انہوں نے مزید کہا کہ اب آگے کیا ہوگا؟ بم دھماکے میں متاثر ہونےو الوں پر ہی واقعہ کی ذمہ داری ڈال دی جائے گی؟

مریم نواز شریف کی تنقید اور الزام کے جواب میں حکومتی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے جوابی وار کیا اور اپنی ٹویٹ میں مریم نواز شریف کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے آپکے جھوٹ بولنے کے کانفیڈینس پر۔ کس پر اعتماد طریقے سے آپ جھوٹ بولتی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1484142131866386433
انہوں نے مریم نواز شریف سے سوال کیا کہ وزیراعظم کو طعنہ دینے سے پہلے آپ بتائیں گی زوم پر آپ کی میٹنگ کس حوالے سے تھی جو دھماکے کے بعد بھی ایک گھنٹہ تک جاری رہی؟

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ دھماکے کے بعد بھی آپ کے پاس وقت تھا اپنے ڈائٹیشن سے بات کرنے کا؟

یادرہے کہ آج لاہور کے قدیم انارکلی بازار میں دوپہر پونے 2 بجے کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا جسے ٹائم ڈیوائس کی مدد سے اڑایا گیا۔

واقعہ میں 9 سالہ بچے سمیت 2 افراد کے جاں بحق جبکہ 28 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Gashti Farari Haramzadi RAW kay sath mil kar Islamabad Quetta aur Lahore kay incidents mein involved hai —— awam aur hakomat ko asal muday se distract karnay kay liye yeh drama kar rehi hai ?​