لاک ڈاؤن میں کشمیری طالبات کو پاکستانی ڈراموں کا سہارا

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن میں بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی گھروں تک محدود طالبات پاکستانی ڈرامے دیکھ کر وقت گزار رہی ہیں۔

78721-1110407021.jpg

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ عشرت حمید کشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ چونکہ کرونا (کورونا) وائرس کے عالمی سطح پر پھیلنے کے پیش نظر وادی کشمیر میں بھی گذشتہ تین ہفتوں سے سخت ترین لاک ڈاؤن نافذ ہے تو ایسے میں اپنے گھروں تک ہی محدود عشرت جیسی ہزاروں کشمیری طالبات کے لیے پاکستانی ڈرامے دیکھنا وقت گزاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

عشرت حمید نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران وہ اپنے فارغ وقت کا بیشتر حصہ پاکستانی ڈرامے دیکھنے میں گزار رہی ہیں اور گذشتہ تین ہفتوں کے دوران 'عہد وفا، یقین کا سفر، من مائل اور یہ دل میرا' جیسے ڈرامے دیکھ چکی ہیں۔

عشرت نے بتایا: 'چونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے میں اپنے گھر تک ہی محدود ہوں تو اکثر وقت پاکستانی ڈرامے دیکھنے میں گزارتی ہوں۔ ہر روز پانچ تا سات قسطیں دیکھتی ہوں۔ میں پاکستانی ڈرامے بہت پسند کرتی ہوں اور اب تک ایک سو سے زیادہ ڈرامے دیکھ چکی ہوں۔'

کشمیر میں پاکستانی ٹی وی چینلز پر سخت پابندی عائد ہے، یہی وجہ ہے کہ کشمیری طالبات یوٹیوب کی مدد سے پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہیں اور ان کو اپنے موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کرتی ہیں تاکہ انٹرنیٹ بند ہونے کی صورت میں کام آئیں۔

عشرت نے 2014 میں بھارتی ٹی وی چینل 'زندگی' پر پاکستانی ڈرامے دیکھنا شروع کیے تھے لیکن اس چینل پر دو سال بعد یہ ڈرامے نشر کرنے کا سلسلہ بند ہوگیا، جس کے بعد اب یوٹیوب ہی واحد ذریعہ ہے۔

پاکستانی ڈرامے دیکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے عشرت کا کہنا تھا: 'میں پاکستانی فلمیں بھی دیکھتی ہوں لیکن ان میں اتنا مزہ نہیں ہوتا جتنا بھارتی فلموں میں ہوتا ہے۔ ہاں لیکن پاکستانی ڈرامے اس لیے پسند کرتی ہوں کیونکہ ان میں طوالت نہیں ہوتی۔ بھارتی ڈرامے تو برس ہا برس تک چلتے رہتے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا: 'اگر مجھے کوئی پاکستانی ڈرامہ دیکھنا ہو تو دو چار دن کے اندر ہی اس ڈرامے کی سبھی اقساط دیکھ سکتی ہوں۔ اس کے برعکس بھارتی ڈرامے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتے، ایک بھارتی ڈرامہ ہے 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے،' جو گذشتہ دس برس سے چل رہا ہے۔ اب دیکھنے والا کتنا دیکھے گا؟'

وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ نرجس خاتون اسلامیات میں پوسٹ گریجویشن کر رہی ہیں اور پاکستانی ڈرامے دیکھنے کی شوقین ہیں۔

انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: 'میں ڈرامے یا فلمیں نہیں دیکھتی تھیں لیکن جب اپنی ہم جماعتوں سے سنا کہ وہ وقت گزاری کے لیے پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہیں تو میں نے بھی دیکھنے شروع کردیے اور گذشتہ چند دنوں کے دوران یوٹیوب پر 'دو بول، زندگی گلزار ہے، غریب زادی اور من مائل' کی سبھی اقساط دیکھ لیں۔'

ان کا مزید کہنا تھا: 'میں نے لاک ڈاؤن کے دورے جتنے بھی پاکستانی ڈرامے دیکھے ان کو انتہائی مہذب پایا، جو فحش اور عریاں مناظر سے پاک تھے۔ میرا ماننا ہے کہ ان ڈراموں کو گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔'

thumbnail_Ishrat%20Hameed%20wathcing%20a%20Pakistani%20dram%20along%20with%20her%20younger%20sister.%202.jpg

اسی ضلع سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ آفرین جبین نے حال ہی میں ڈگری کالج بڈگام کے انڈر گریجویٹ کورس میں داخلہ لیا ہے، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے کالج بند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دوسری طالبات کی طرح آفرین کے لیے بھی پاکستانی ڈرامے دیکھنا وقت گزاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

تاہم آفرین دوسری لڑکیوں سے اس لحاظ سے خوش نصیب ہیں کیونکہ وہ یہ ڈرامے گھر میں لگے ٹی وی پر
دیکھتی ہیں۔ ان کے مطابق ان کے بھائیوں نے ایک بڑا ڈش لگوایا ہے جس پر پاکستانی چینلز کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر ممالک کے چینلز بھی آتے ہیں اور آج کل ان کا بیشتر وقت پاکستانی ڈرامے دیکھنے میں ہی صرف ہوتا ہے۔

پاکستانی ڈراموں میں ایسا کیا ہے؟

شمالی ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر فوزیہ آفاق جنہوں نے کشمیری خواتین کے موضوع پر پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھا ہے، کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں سماجی
حقیقت کے موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں اور ان میں معاشرے میں پائی جانے والی ہر ایک چیز کو نہایت بہتر انداز میں دکھایا جاتا ہے۔

انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: 'میں خود پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہوں۔ ہمیں کسی بھی موڑ پر یہ نہیں لگتا
کہ اس میں جھوٹ دکھایا گیا ہے۔ یہ ڈرامے مختلف سماجی موضوعات پر مبنی ہوتے ہیں۔ان کی کہانی کے ساتھ ساتھ زبان بھی بہت اچھی ہوتی ہے۔اس کے برعکس بھارتی ڈراموں میں زیادہ فوکس انتقام لینے پر ہوتا ہے اور یہ انتہائی طوالت کے شکار ہوتے ہیں۔'

ڈاکٹر فوزیہ کے مطابق: 'کشمیری طالبات پاکستانی ڈراموں کو ان کی کہانی کے علاوہ مشترکہ مذہب اور
ثقافت کی وجہ سے بھی پسند کرتی ہیں۔ ہمارے یہاں صرف سست رفتار والی ٹو جی انٹرنیٹ کی سہولت ہے لیکن اس کے باوجود اکثر طالبات یوٹیوب پر بفرنگ کی پرواہ کیے بغیر پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ کشمیری لڑکیاں پاکستانی ڈراموں میں کرداروں کے کپڑوں کی نقل بھی کرتی ہیں۔ وہ ان کے ڈائیلاگز کو بھی پسند کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر 'زہر لگتے ہو تم' ایک ڈرامے کا ڈائیلاگ ہے اور یہاں کی لڑکیاں اکثر اس ڈائیلاگ کا استعمال کرتی ہیں۔

ڈاکٹر فوزیہ کہتی ہیں: 'کشمیر میں ہمارے پاس تفریح کے کوئی ذرائع نہیں ہیں۔ ایک انسان کتنی دیر تک
فیس بک اور وٹس ایپ استعمال کرے گا۔ تفریح کے لیے کشمیریوں کے پاس پاکستانی ڈرامے دیکھنے کے علاوہ کوئی دوسرا بڑا ذریعہ نہیں ہے۔'

Majid Sheikh

MPA (400+ posts)
استغفراللہ۔۔ یہ ڈرامے دیکھ کر اللہ میاں کو مزید ناراض کریں گی، مسلمانوں کی بیٹیاں ہوکران کو ڈرامے دیکھتے ہوئے حیا نہیں آتی۔۔ ان کو چاہیے یہ غیر شرعی کام چھوڑ کر دن رات قران پڑھیں، نمازیں پڑھیں، درود شریف پڑھیں ۔
 
Behrouz27

Minister (2k+ posts)
استغفراللہ۔۔ یہ ڈرامے دیکھ کر اللہ میاں کو مزید ناراض کریں گی، مسلمانوں کی بیٹیاں ہوکران کو ڈرامے دیکھتے ہوئے حیا نہیں آتی۔۔ ان کو چاہیے یہ غیر شرعی کام چھوڑ کر دن رات قران پڑھیں، نمازیں پڑھیں، درود شریف پڑھیں ۔

?
اسے کہتے ہیں ملا کی دوڑ مسجد تک
 
IM SHAH

Senator (1k+ posts)

Everyone is not Wali Ullah, ( You can't recite the Holy Quran 24 / 7,,,,, you can't read Darood 24 / 7.....people DO have spare time.

LET ME ASK YOU AN HONEST QUESTION, DO YOU HONESTLY RECITE QURAN 24 HOURS A DAY OR READ DAROOD 24 HOURS A DAY?
IF NOT, THEN
DON'T PREACH WHAT YOU DON'T PRACTICE YOURSELF.
 
پہلے آپ صاحبان مجھے یہ بتایئے کیا اسلام میں ڈرامے دیکھنا جائز ہے۔۔؟؟
LET ME ASK YOU AN HONEST QUESTION, DO YOU HONESTLY RECITE QURAN 24 HOURS A DAY OR READ DAROOD 24 HOURS A DAY?

آپ کے اس سوال کا جواب یہ ہے کہ میں نے پچھلے کئی سال سے قرآن نہیں پڑھا۔۔
 
IM SHAH

Senator (1k+ posts)
پہلے آپ صاحبان مجھے یہ بتایئے کیا اسلام میں ڈرامے دیکھنا جائز ہے۔۔؟؟

آپ کے اس سوال کا جواب یہ ہے کہ میں نے پچھلے کئی سال سے قرآن نہیں پڑھا۔۔
I REALLY DONT KNOW WHAT TO SAY....... FULL STOP.
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)
I REALLY DONT KNOW WHAT TO SAY....... FULL STOP.

تو آپ چاہتے ہیں کہ میں مسلمانوں کو یہ تلقین نہ کروں کہ وہ قرآن پڑھیں، تو کیا میں یہ کہوں کہ اسلام چھوڑ دیں، قرآن چھوڑ دیں، یہ سب فراڈ ہے، اسلام لوگوں کی عقلوں پر تالے لگاتا ہے، ان کو احمق بناتا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔ ۔۔۔؟؟
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے آپ صاحبان مجھے یہ بتایئے کیا اسلام میں ڈرامے دیکھنا جائز ہے۔۔؟؟
آپ کے اس سوال کا جواب یہ ہے کہ میں نے پچھلے کئی سال سے قرآن نہیں پڑھا۔۔
رود جی ! آپ یورپ میں ہوتے ہوئے پاکستان کے لئے اتنے فکر مند کیوں ہیں ؟ آج بتا ہی دیں
اور آج اس بات سے بھی پردہ اٹھا دیں کہ آپ شراب فحش فلموں وغیرہ پر کسی بھی پابندی کے خلاف ہیں تو پھر دوسروں کے معملات میں اتنے دخیل کیوں ہیں ؟
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)

رود جی ! آپ یورپ میں ہوتے ہوئے پاکستان کے لئے اتنے فکر مند کیوں ہیں ؟ آج بتا ہی دیں
اور آج اس بات سے بھی پردہ اٹھا دیں کہ آپ شراب فحش فلموں وغیرہ پر کسی بھی پابندی کے خلاف ہیں تو پھر دوسروں کے معملات میں اتنے دخیل کیوں ہیں ؟

آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ آپ کا یورپ والا تکا غلط ہے ۔ اور میں یہاں اسلام کی تبلیغ کررہا ہوں، آیئے آپ بھی میرے ساتھ دعوت و تبلیغ کے کام میں شرکت کیجئے۔۔ میرا نعرہ ہے۔۔ میں نے اپنی اور ساری دنیا کی عاقبت خراب کرنے کی کوشش کرنی ہے۔۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ آپ کا یورپ والا تکا غلط ہے ۔ اور میں یہاں اسلام کی تبلیغ کررہا ہوں، آیئے آپ بھی میرے ساتھ دعوت و تبلیغ کے کام میں شرکت کیجئے۔۔ میرا نعرہ ہے۔۔ میں نے اپنی اور ساری دنیا کی عاقبت خراب کرنے کی کوشش کرنی ہے۔۔
یہ میرا تکا نہیں تھا آپ نے خود فرمایا تھا کہ آپ یورپ میں ہیں
اور مجھے یقین ہے کہ آپ کا جھوٹ میں نے ثابت کر دیا تو آپ آگے سے نیا جھوٹ کھڑکا دیں گے کہ آپ تب یورپ تھے لیکن اب واپس آ گئے ہیں وغیرہ وغیرہ
. .. . . . . . . . .
آپ کے ساتھ بھلا میں کیسے ہو سکتا ہوں
آپ فحش فلموں کے دلدادہ ہیں ، شراب پر کسی بھی پابندی کے حق میں نہیں
اسلام کی تبلیغ کے لئے سب سے ٹھیک طریقہ خود عمل کر کے دوسروں کو دکھانا ہے لہٰذا یہ تو آپ کر نہیں سکتے
کچھ کافر حضرات مسلمانوں کا بھیس بدل کر تبلیغ کے نام پر شر ضرور پھیلاتے رہے ، لیکن یہ بھی آپ نہیں کر سکتے کیونکہ آپ کے دل کا حال تو سب جانتے ہیں
 
لیکن شاہ جی۔۔ آپ کا تو اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، میں نے جب کبھی آپ سے اسلام کے موضوع پر بحث کی، آپ شیعہ بن بیٹھے۔ اور یہ صرف میری رائے نہیں ہے، اسلام کی بڑی اکثریت جو کہ اہل تسنن ہیں، ان کی بھی آپ حضرات کے بارے میں یہی رائے کہ آپ حضرات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اور ویسے بھی آپ نے جب بھی دفاع کیا ہے شیعیت کا دفاع کیا ہے، اسلام کا نہیں۔۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
لیکن شاہ جی۔۔ آپ کا تو اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، میں نے جب کبھی آپ سے اسلام کے موضوع پر بحث کی، آپ شیعہ بن بیٹھے۔ اور یہ صرف میری رائے نہیں ہے، اسلام کی بڑی اکثریت جو کہ اہل تسنن ہیں، ان کی بھی آپ حضرات کے بارے میں یہی رائے کہ آپ حضرات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اور ویسے بھی آپ نے جب بھی دفاع کیا ہے شیعیت کا دفاع کیا ہے، اسلام کا نہیں۔۔
وہ کچھ میرے پیش کیے گئے نقات پر بھی بیان فرما دیتے