لاپتہ کوہ پیما شہروز کاشف اور ساتھیوں کا سراغ مل گیا

sheohh11121.jpg


مہم جوئی کیلئے نانگاپربت جانے والے کوہ پیما شہروز کاشف اور ان کے ساتھیوں کا سراغ مل گیا، ان کو کیمپ نمبر 2 کی طرف آتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ سیکیورٹی پر تعینات پولیس ہائی آلٹیچیوڈ کے جوان سیکیورٹی پر تعینات ہی جو ہیڈکوارٹر کو معلومات اور خیریت سے آگاہ کر رہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق اگر موسم ٹھیک رہا تو تمام کوہ پیماؤں کو بحفاظت بیس کیمپ تک پہنچا دیا جائے گا۔ ادارے مانیٹرنگ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاک فوج کی زمینی ٹیم کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل کے قریب ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج کل سے نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کے لیے آپریشن کر رہی ہے۔ انہیں نکالنے کے لیے ہائی رسک ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر، گراؤنڈ سرچ ٹیم، پورٹرز اور ریسکیورز آپریشن میں شریک ہیں، آرمی پائلٹوں نے جرأت مندانہ کوشش کرتے ہوئے خراب موسم میں 2 ہیلی مشن کیے ہیں۔ گھنے بادلوں اور بہت زیادہ اونچائی کی وجہ سے کوہ پیماؤں کو نہیں اٹھایا جا سکا۔

آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آرمی کے پائلٹ پھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کے لیے آج دوبارہ پرواز کر رہے ہیں۔ زمینی ٹیم پھنسے کوہ پیماؤں کے قریب ہے جو 21 ہزار فٹ بلندی پر کیمپ 3 میں ہیں۔
 

asadqudsi

Senator (1k+ posts)
Who pays for the rescue operations? Tax payers or the climbers.
It will be unfair to a poor nation to spend money on rescuing these people who indulge in this sport for personal glory . We get it there are some tough guys and girls out there who can take risks but then they should pay for the downside not us.