لانگ مارچ کرنا بلے مارکہ لیڈروں کا کام نہیں ہوتا جن کی ساری زندگی کھیل کے گراونڈوں میں خاک چھانتے گزری ہو . کہنے کو کوئی جتنا مرضی بڑا منہ کھول کر نیازی کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لیڈر ثابت کر سکتا ہے کیوں کے کچھ لوگوں کے نزدیک جمائما کی پلیٹ سے چاول نہ لینا بھی ایک لیڈری کا اہم سنگ میل ہے . ایسی کتنی ہی بے کار اچھی باتیں ہوں گی جو فرعون اور ہامان میں بھی پائی جاتی ہوں گی . عمران نیازی کو انہی فضول باتوں کو جواز بنا کر ایک لیڈر بنا کر پیش کر دیا گیا . اب جب بات لیڈری دکھانے کی ائی ہے تو نیازی مسلسل پیٹھ دکھا رہا ہے . نیازی اتنا بڑا لیڈر نہیں جو لانگ مارچ کی کال دے سکے . اگر نیازی اتنا بڑا لیڈر ہوتا تو ہٹلر والا حلف اپنے فالورز سے نہ لے رہا ہوتا
نیازی چھے دن کا وقت دے کر بھاگا تھا لیکن آج تک واپس نہیں لوٹا . اس وقت پنجاب حکومت نے تحریک انصاف لال و لال کر دی تھی . نیازی گیڈر کی طرح اسلام آباد شہر کے باہر کوکیں مارتا بھاگ گیا تھا . یہ بات اب انصافیوں کو تسلیم کر لینی کہ عمران نیازی کی لیڈری کی کوئی اوقات نہیں . یہ بات ہے کہ وقت نے اسے پی ڈی ایم کا متبادل بنا دیا ہے لیکن لیڈر والی کوئی بات عمران نیازی میں نہیں . اگر عمران نیازی لیڈر ہوتا اور حکومت وقت کو اس کا کوئی ڈر یا خوف ہوتا تو آج وہ نیازی کو لانگ مارچ کے لیے نہ للکار رہے ہوتے . دو صوبوں میں حکومت کے باوجود نیازی بھیگی بلی بنا بیٹھا ہے . رانا اسے للکار رہا ہے نیازی لیڈ فرنٹ ایسا نہ ہو کہ نیازی اپنی فوجوں کو مروانے آگے بھیج دے اور خود فرار کا کھوتا تیار رکھے . کیوں کے دجال بھی جب حملہ کرے گا تو اس کا کھوتا ہی اسے فرار میں مدد کرے گا
پہلی بات یہ ہے کہ نیازی کی ہمت ہی نہیں پڑ رہی لانگ مارچ بلے مارکہ لیڈر کی اوقات سے باہر ہے دوسری بات اگر بالفرض نیازی کے اندر غیرت جاگی یا کوئی شرم حیا کی چنگاری باقی ہوئی تو وہ خود لیڈ فرم فرنٹ کبھی نہیں کرے گا . نیازی کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ سامنے سے وار کرے ایسا شخص جس کی بہنوں کو پرویز الہی نے گرفتار کروا لیا تھا اور وہ انہیں چھوڑ کر دیوار پھلانگ کر بھاگا تھا کسی صورت بھی لیڈ فرام فرنٹ نہیں کر سکتا . ہو سکتا ہے نیازی کچھ نہ کچھ لانگ مارچ لے اۓ اور پکڑا جاۓ عوام کے سامنے نیازی کی چھترول کی ویڈیو وائرل ہو جاۓ . نیازی اسی بات سے ڈرتا ہے کہ اس ساتھ گل والا سلوک کیا جاۓ گا . وقت نے یہ بات ثابت کر دی ہے ٹویٹر پر جتنے مرضی ٹرینڈ بن جائیں ، فیس بک پر جتنی مرضی پوسٹیں لگ جائیں اور ٹک تاک پر جتنی مرضی نیازی کے حق میں ویڈیو بن جائیں .... زمینی حقائق نیازی زیرو ہے بالکل زیرو اس کی اوقات نہیں کہ وہ لانگ مارچ کر سکے