قومی کھلاڑی کیخلاف آوازیں کسنا قابل مذمت، قوم کی سپورٹ کی ضرورت،حسن علی

12hassanalisupprtkhusdilshah.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف آوازیں کسنا قابل مذمت ہے، ہمیں قوم کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ ہم سب پاکستانی ہیں!

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کے خلاف پاکستانی شائقین کے ردعمل کے حوالے سے فاسٹ بائولر حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف آوازیں کسنا قابل مذمت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1576947281588551681
ہمیں قوم کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ یہ مت بھولیں کہ ہم ایک ہی ملک سے تعلق رکھتے ہیں، ہمیں اپنے تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہم سب پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں، اپنے شائقین کے لیے کھیلتے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف یہ رویہ قابل مذمت ہے ! ہمیں یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں!


قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں آئوٹ ہونے پر پاکستانی شائقین کی طرف سے نعرے بازی پر قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: میری کرکٹ شائقین سے درخواست ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں، آوازیں کسنے سے کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہمیں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے!

https://twitter.com/x/status/1576643134733578240

یاد رہے کہ 7 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں خراب کارکردگی پر قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کے آئوٹ پر کرکٹ گرائونڈ میں موجود پاکستانی شائقین نے ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہوئے پرچی، پرچی کے نعرے لگائے تھے جس کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوئی تھی ۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ہوم 7میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 4،3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 

tracker22

MPA (400+ posts)
کھلاڑیوں کے لیۓ بھی ضروری ہے کہ کرکٹ پہ دھیان دیں ، پریکٹس پر توجہ دیں ۔ کُچھ سیکھنے کی کوشش تو کریں ۔ میرے خیال میں سب بیڑز کو بیس بال کے بیٹ سے پریکٹس کروایں ۔ پھر شاید کُچھ سیکھ سکیں ۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
اگر پرفارمینس گھٹیا درجے کی ہے تو پھولوں کے ہار مناسب نہیں لگتے۔
 

Complete Sense

Minister (2k+ posts)
These players when say that they play for Pakistan and play for fans, this is absolute lie . These players are getting salary to play ,this is their bread and butter. No player will play for Pakistan without salary.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Instead of this playing... "for Pakistan and fans" mantra if Hasan Ali has simply said that Khushdil, like any other player has have a bad patch these days and he needs your support to regain his confidence would have sufficed. He himself is asking for the trouble from the cricket loving Pakistanis.

Complete Sense

shafali

pkpatriot

 
Last edited: