قومی ویمن ٹیم کی 3 خواتین کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو

natioanl-team121.jpg


قومی ویمن ٹیم کی 3 خواتین کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آگیا جس کے باعث ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شدید خطرات سے دوچار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تین قومی ویمن کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آنے کے بعد کیمپ موخر کرکے کھلاڑیوں کو دو نومبر تک آئسو لیٹ کردیا گیا ۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم یکم نومبر کو پاکستان کادورہ کرے گی۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری کیمپ تین کھلاڑیوں کی کوویڈ19رپورٹ مثبت آئی، تینوں کرکٹرز کو چھ نومبر تک آئوسولیٹ کردیا گیا ہے جبکہ ویمن اسکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں کو 2 نومبر تک آئسو لیشن میں رکھا جائے گا۔


واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل ہوم سیریز اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ منگل سے شروع ہوا تھا۔

پاکستان نے ٹریننگ کیمپ کیلئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا ۔ جن میں جویریہ خان (کپتان)، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، ، عالیہ ریاض ، انعم امین ، عائشہ ظفر ، ندا ڈار ، عمائمہ سہیل ، رامین شمیم ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید ، کائنات امتیاز ، ماہم طارق ، منیبہ علی ، نشرہ ساندھو ، سعدیہ اقبال ، سدرہ امین ، ایمن نور، ڈیانا بیگ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان اگلےماہ کراچی میں سیریز شیڈول ہے۔