فیس بک گروپس کی طرز کا نیا فیچر ٹوئٹر پر "ٹوئٹر کمیونٹیز" کے نام سے آ گیا

E-xzZmPXEAE-8uW


سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر اب اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس میں لوگ فیس بک گروپ کی طرح سے شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ فیچر بالکل فیس بک کے گروپس جیسا ہو گا یا اس سے ملتا جلتا فیچر ریڈٹ میں سبریڈٹ کے نام سے بھی پایا جاتا ہے۔

یا یوں کہہ لیجیے کہ ٹوئٹر کمیونیٹیز ایک خاص موضوع سے دلچسپی رکھنے والے ٹوئٹر صارفین کا ایک گروہ ہوگی۔ کمیونیٹی میں کی جانے والی ٹویٹس کو اگرچہ تمام ٹوئٹر صارفین دیکھ سکیں گے تاہم صرف کمیونٹی کے ارکان ہی ان پر تبصرہ کرسکیں گے۔ یہ فیچر بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ فیس بُک میں "کلوزڈ گروپس" کا ہوتا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق فیس بُک گروپ کی طرح اس میں بھی ایڈمن اور ماڈریٹر ہوں گے جو کمیونیٹی میں کی جانے والی ٹویٹس پر نظر رکھیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ کمیونیٹی میں شامل تمام ارکان اس کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں۔ توئٹر انتظامیہ کی جانب سے کمیونٹیز کے لیے ایک علیحدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی دیا گیا ہے جس کی تعارفی ٹویٹ میں ایک مختصر ویڈیو کے ذریعے "کمیونٹیز" کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1435649202810404864
مزید برآں ٹوئٹر کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک بلاگ موجود ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ فی الحال "کمیونٹیز" کا فیچر آزمائشی مرحلے پر ہے جس میں آئی او ایس (ایپل) اور ڈیسک ٹاپ ٹوئٹر صارفین کی ایک محدود تعداد ہی شریک ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بعد میں متعارف کرایا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1435653031341826059
تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ آپ صرف اسی صورت میں کسی کمونیٹی کا حصہ بن سکتے ہیں کہ جب اس کا ماڈریٹر یا کوئی رکن آپ کو انوائٹ کرے۔ اس کےلیے آپ کے پاس ٹوئٹر کا پبلک اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔ یعنی ایک ایسا اکاؤنٹ جسے تمام صارفین دیکھ سکیں۔ ممبر بن جانے کے بعد آپ مزید پانچ افراد کو اُس کمیونیٹی میں شمولیت کی دعوت دے سکیں گے۔
 
Last edited: